
افروزعنایت
آج کا ایک بڑا المیہ یہ ہے کہ ہم مسلمان یہود ونصاری کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں اور ان کی دوستی کا دم بھر رہے ہیں جبکہ یہ ازل سے اسلام دشمنی میں
سب سے آگے ہیں ، ان کی اسلام اور امت مسلمہ سے دشمنی سب پرعیاں ہے جس میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، اس کا بڑا ثبوت فلسطین اور غزہ کی موجودہ صورتحال سے واضح ہے۔ ہمارے یہ مسلمان بھائی جس اذیت کا اس وقت سامنا کر رہے ہیں ، وہ ان یہود ونصاری کی چالوں اور بے رحمی کا ثبوت ہے۔ کم از کم موجودہ صورتحال سے ہمیں سبق سیکھنا چاہیے۔ لیکن نہ تو ہم نے ان کی مشابہت ،چھوڑی ہے نہ مکمل طور پران کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا ہے اور نہ ہی ان کی دوستی سےپیچھے ہٹے ۔
چھ ماہ پہلےمجھے دبئی جانے کا اتفاق ہوا ،اس اسلامی ملک کی آدھی سے زیادہ مسلمان آبادی بھی پوری طرح یہود ونصاری کےرنگ میں رنگی ہوئی نظر آئی ۔ اکثر مسلمان خواتین کا ظاہری حلیہ دیکھ کرپہلےتو یہی گمان ہوا کہ یہ غیر مسلم ہیں لیکن جب پتہ چلا کہ یہ مسلمان ہیں تو دل کو بہت تکلیف ہوئی کہ انہوں نے کس طرح اپنے آپ کو یہود ونصاری کی مشابہت میں ڈھالا ہوا ہے۔ پھر دل کو تسلی ہوئی کہ تقریباً بیس فیصد مسلمان خواتین ابھی بھی عبایہ اور حجاب میں تھیں۔
اپ لوگ یہ سوچ رہے ہوں گےکہ یہ صورتحال ہماری اسلامی ریاست پاکستان کی بھی ہے،اس سے انکارنہیں لیکن ابھی بھی یہاں کچھ شرم وحیا قائم ہے،کیوں کہ پاکستان میں ابھی عوامی مراکزوغیرہ میں کم بے حیائی کےمناظر نظر آتے ہیں ،سوال یہ کہ ہم کیوں ان یہود ونصاری کے کلچرمیں کیوں رنگ جارہےہیں کیا ؟ ہم ان کی دوستی ان کی مشابہت اور ان کی مصنوعات کے بغیر جی نہیں سکتے ؟؟؟
جبکہ اللہ رب العزت اور اس کے رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے تو ساڑھے چودہ سو سال پہلے ہی ہمیں ان کی دوستی اور مشابہت سے بچنے کی تاکید فرمائی ہے جیسا کہ سورہ المائدہ کی آیت نمبر51 میں ارشاد باری تعالی ہےکہ ،اے ایمان والو، یہود ونصاری کو اپنا دوست نہ بناؤ،وہ آپس میں ایک دوسرے کےدوست ہیں اور جو کوئی تم میں سے ان کے ساتھ ہیں، جو کوئی تم میں سے ان کے ساتھ دوستی کرے تو وہ انہی میں سے ہے۔ اللہ رب العزت ظالموں کو ہدایت نہیں کرتا۔
دین اسلام ہمیں محبتوں اور ایثارکی تعلیمات سےنوازرہاہے،مسلم ہویا غیرمسلم سب کے ساتھ اچھے برتاو اور انصاف کرنے کی تاکید کررہا ہے۔
دوسری طرف ان کی تقلید ،مشابہت اور انکی دوستی سے بھی دور رہنے کے لیے کہا جارہا ہے،اس میں رب العزت کی مصلحتیں پوشیدہ ہیں ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس اگر کوئی غیر مسلم بھی انصاف یا مدد مانگنے آتا تو اپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم انکار نہ کرتے۔ جیساکہ ایک مرتبہ آرائش قبیلے کا ایک شخص ابو جہل کی شکایت لے کرآیا کہ اس نے مجھ سے اونٹ خریدے ہیں لیکن اس کی قیمت ادا نہیں کر رہا ہےتو اپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فوراً اس غیر مسلم شخص کی فریاد پر اس کے ساتھ ابوجہل کے پاس پہنچےتاکہ اس کی رقم اسے دلوائیں –
اس سے ظاہر ہوا کہ یہود ونصاری کے ساتھ برا سلوک نہیں کیا جاسکتا، جب تک وہ ہمیں تکلیف نہ پہنچائیں لیکن مذکورہ بالا آیت مبارکہ کی رو سے ان سے دوستی کرنے کی ممانعت فرمائی گئی ہے ،اس کی وجہ بھی اللہ کے اس فرمان سے ظاہر ہے کہ یہ تمہارے دوست نہیں بن سکتے۔
حسد کی بناء پر ہر دور اورہر زمانے میں ان کی اسلام دشمنی اورسازشیں اس بات کی گواہ ہیں کہ یہ اسلام اورمسلمانوں کے دوست بن ہی نہیں سکت۔ گرچہ یہ اپس میں بھی دوست نہیں لیکن اسلام دشمنی میں یہ اپس میں گڈ جوڑ کر لیتے ہیں- جس کی تازہ مثال آج ہمارے سامنے ہے کہ ان بد بختوں نے فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کے خلاف دشمنی نبھانے کے لیے ایک دوسرے کو سہارا بنایا ہوا ہےحالانکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ بھی مخلص نہیں۔ نہ ہی ایک دوسرے کا بھلا چاہتے ہیں ۔ اس آیت ربانی کو پڑھ کر یوں محسوس ہوتا ہےکہ اللہ رب العزت نے آج کے موجودہ حالات کے لئے فرمایا ہے یہ تو اللہ رب العزت کے انبیاء کرام کے بھی دشمن تھے۔ انہوں اللہ کے انبیاء کرام کا قتل کیا۔ بار بار اللہ کی نافرمانی کی یعنی یہ ازل سے ہی بر خصلت کے مالک تھے۔اس حقیقت سے ہم مسلمان واقف بھی ہیں۔
آج ہمارے فلسطینی بھائیوں کے درد سے بھی ہم واقف ہیں اور قبلہ اول کی توحید کےاس مرکزکی حقیقت اوراہمیت سے بھی واقف ہونے کے باوجود ان اسلام دشمنوں سےمدمقابل ہونے سے کیوں پیچھے ہیں ۔ ایک طرف چالیس ممالک کی متحد افواج کی طاقت ہے اور پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز بھی رکھ رہا ہے ، پھرمسلمان ان کا مقابلہ کرنے اور ان کے قتال سے کیوں ڈر رہے ہیں جبکہ دیکھا جائے توعام مسلمان اپنے فلسطینی اور غزہ کے مسلمان بھائیوں کے درد کو محسوس کر رہے ہیں ،ہمارے ہاتھ بھی انکے لئے دعاؤں کے لیے اٹھے ہوئے ہیں، فلسطین جو انبیاء کرام کا مسکن اور توحید کا پہلا گھر ہے اس کی اہمیت اور حیثیت سے ہر مسلمان واقف ہے یہ گھر ہم سب کا ہے اس کی حفاظت کی ذمہ داری پوری امت مسلمہ پر ہے لیکن ہم غآفل ہیں ہمارے حکمران آنکھیں بند کئے ہوئے چشم پوشی سےکام لے رہیں انھیں صرف اپنی کرسی عزیز ہے۔ یہ ایک افسوس ناک صورتحال ہےکہ اعلیٰ سطح پر اقدامات اٹھانےسےپرہیزکیاجارہی ہے،وقت کا تقاضہ ہےکہ امت مسلمہ ایک مرکز پر متحد ہو جائے تو یقیناً اللہ کی مدد ہمارے ساتھ ہے۔
تین سو تیرہ مسلمانوں کی جماعت جو بےسروسامانی کی حالت میں سامان حرب کی کمی اور روزے کی حالت میں ان نہتے جوانوں نے توحید کی طاقت سے کفار کے ہتھیاروں سے لیس ایک بڑے لشکر کو شکست دے کر تاریخ میں اس فتح عظیم کو رقم کیا۔ سبحان اللہ ۔ تو کیا آج ہم جدید ہتھیاروں سے لیس ہونے اورایٹمی طاقت رکھنے کے باوجود کیوں کمزور ہیں ؟ کیوں ہم نے انہیں دوست بنایا ہوا ہے ؟ کیوں وہ ہمیں شطرنج کے مہروں کی طرح استعمال کررہے ہیں۔ اپنی چالوں سے ہمیں گمراہی کے گڑھے میں دھکیلتے جارہے ہیں؟؟؟؟
اب امت مسلمہ کے بیدار ہونےکاوقت آگیا ہےاور ہمیں لازمی طور پر بیدار ہوناہی ہوگا اس میں ہی ہماری دنیا اور آخرت کی بھلائی ہے۔ آمین یا رب العالمین




































