مدرڈے۔۔۔۔  سمندرکوکوزے میں بند کرنےکےمترادف

افروز عنایت

جیسےجیسے ذوالحج کےدن قریب آتےجارہے ہیں تومجھےاپنے حج کےکچھ خوبصورت واقعات بھی ذہن کےدریچوں پر دستک دے رہے ہیں جومیری زندگی

کے انتہائی خوبصورت اور یاد گار لمحے ہیں۔

یہ میرے پہلے حج کے دوران کی ایک سبق آموز یاد ہےیقینا آپ سب کے لئے بھی یہ تحریر سبق آموزہوگی۔

سن دو ہزاردس  کا وہ سال جب اللہ رب العزت نے مجھ گنہگار کو پہلی مرتبہ حج ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی،ویسے ہی یہ تمام سفر اور مناسک حج کے تمام مراحل ہم سب کے لئے ایک حسین لمحے بلکہ ایک حسین خواب تھا جیسے ہم کسی اور جہاں میں پہنچ گئے ہوں۔

ویسے تو حج گروپ کے تمام ساتھی ہمارے لئے اہم تھے لیکنہمارے حج گروپ میں وہ خاتون قابل ذکر ہیں، یقیناً وہ ہمارے گروپ کی سب سےعمررسیدہ خاتون تھی جو چلنے پھرنے سے بھی معزور تھی یا تو وہ سہارے سے وہیل چئیرپربیٹھی نظرآتی یا پھربستر پر نظر لیٹی نظرآتی۔اس کے ساتھ بہو اوربیٹا تھے ، یقیناً وہ عمررسیدہ خاتون اسی سال سے کم نہ ہوں گی لیکن سب سےاہم بات جومیں بتانےجارہی ہوں، اس کے چالیس بیالیس سال کے بیٹے کی اپنی ماں کی دل وجان سےخدمت تھی یوں سمجھیں کہ ماں کو کندھوں پربیٹھا کر اس نے تمام مناسک ادا کئے ہوں۔

ماں کے ساتھ اس کی محبت اور اس کی خدمت دیکھ کرہم سب حیران تھے، وہ والدہ کا منہ ہاتھ تک خوددھلواتا ،وضو کرواتا،کھانااپنے ہاتھوں سے چھوٹے چھوٹے نوالےبناکر یوں کھلاتا جیسے کہ ایک شیرخوار بچے کو پیار سےماں کھلاتی ہے ،منٰی سے مزدلفہ کے سفر میں ہم نے اس بیٹے کو  ان چار پانچ دنوں میں اس کا ماں کے ساتھ حسن سلوک دیکھ کر قرآن پاک کی یہ ایت یاد آگئی ۔ رب ارحمھھا کما ربیانی صغیرا'۔ سبحان اللہ

ہم سب حاجیوں کو ایک تجسس یہ بھی تھا کہ اس عمرمیں اتنی مشقت سےبہتر تھا کہ وہ کچھ عرصے پہلے ہی حج کرلیتی جب اسےاس کی طاقت تھی ۔اس سلسلے میں اس کے بیٹے نے حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کو بتایا کہ میری ماں کی شروع ہی سے یہ دلی تمنا و خواہش تھی کہ وہ حج کی سعادت حاصل کرے لیکن ہمارے پاس وسائل نہ تھے سوچتا کہ جب بھی میں اس قابل ہوا تو میں ماں کو ضرورحج کرواؤں الحمدللہ آج میں اس قابل ہوا ہوں ۔ماں کی آج بھی زندگی کی اہم خواہش یہ ہی تھی لہذا میں اس سعادت سے اپنے آپ کو محروم نہیں رکھنا چاہتا تھا کہ اس کی خواہش پوری نہ کروں۔ میری تکلیف اس تکلیف سےیقیناً نہ ہونےکے برابر ہےجو اس نے میری پیدائش اور پرورش پراٹھائی ۔ یقیناً میں اس کے ایک دن کا قرض بھی نہیں اتارسکتا ،جس کا اللہ رب العزت نے اولاد کو حکم دیا ہےلیکن کوشش تو کرسکتا ہوں ۔

 ان صاحب کی بات سن کر ہمیں اس پر رشک ہونے لگاجس نے ماں کی اس تمنا کواس کی زندگی کےآخری حصے میں پوراکیا۔بیشک ان صاحب نے اپنی آخرت سنوارلی ۔ ایک حج نہیں بلکہ اسے تو کئی حج کرنےکا ثواب حاصل ہوا ہوگا۔ ماں باپ پر تو ایک محبت والی نظر ڈالنا ہی حج مقبول کا درجہ رکھتی ہے۔

 مدرڈے اور فادر ڈے کسی ایک دن کے لئے نہیں بلکہ تمام زندگی والدین کی محبت کے لئے اور اس کی خدمت وفرمابرداری کے لیے وقف ہیں ۔ پھرہم سمندرکو کوزے میں کیسے بند کرسکتے ہیں۔

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر سلطان اذلان شاہ کپ میں تیسری فتح حاصل کرلی

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف 2-3 سے کامیابی

... مزید پڑھیے

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے

ہم ، محبت اور روزگار (زنیرہ اقبال)

  زنیرہ اقبال

سب غم ایک طرف فکر معاش کا غم ایک طرف،یہ وہ دکھ ہے جو نوجوان کی اصل عمر سے پہلے سنجیدگی لا رکھتی ہے ۔۔ ذمہ داریاں ان کے کندھے بھاری

... مزید پڑھیے