
افروز عنایت
شہلا !-- اپ تھوڑا ارام کرلیں پھر دکان پر چلے جائیے گا ،اپ کی طبعیت بھی صحیح نہیں لگ رہی ہے۔
ساجد !-- طبعیت کا کیا ہے صحیح ہو جائے گی ،لیٹا رہا تو نیند اجائیے گی یہی وقت دکانداری کا ہے، اب تو دانش بھی اسکول جائے گا اس کی فیس وغیرہ کا خرچہ بھی تو ہوگا _
اللہ کا شکر ہے ،رزق حلال سے بچے پل رہیں ہیں۔
چچا رحمت !-- تونے بھی اپنے سر پر خود بوجھ ڈالا ہوا ہے ہماری برادری کے جو بچے پڑھ بھی رہے ہیں تو وہ بھی سرکاری اسکولوں میں ،اور کون سا انہیں نوکریاں کرنی ہیں اپنا ہی تو کاروبار کرنا ہے __
ساجد !- چاچا تیری بات بالکل درست ہے لیکن پڑھا لکھا دکانداربھی اپنے کاروبار کو صحیح طور چلانے کا گر سیکھ لیتا ہے ___
چاچا رحمت !- چل تیری بات مان لیتا ہوں پر بیٹی کو پڑھانا کیا ضروری ہے وہ بھی پرائیویٹ سکول میں ،
ساجد !-- پڑھی لکھی عورت اپنے گھر کو اچھی طرح سنبھال سکتی ہے بچوں کی تربیت صحیح کرسکتی ہے __
چاچا رحمت !-- تو کیا میری بیٹی تیرا گھر صحیح نہیں سنبھال سکتی ہے ؟؟
شہلا !-- (باورچی خانے سے چائے لاتے ہوئے اپنے باپ کی بات سنتی ارہی تھی ) بابا اب زمانہ بدل چکا ہے لڑکے اور لڑکی دونوں کے لئے تعلیم ضروری ہے ،اور انے والا وقت نہ جانے کیسا ہو ،اچھا ہے کچھ جماعتیں پڑھ لے گی ،
ساجد خود تو دوتین جماعتیں ہی پڑھا تھا ،لیکن اس کی کوشش تھی کہ اسکے بچے دینی اوردنیاوی دونوں تعلیم حاصل کریں جس کے لئے اسےپہلے سے بھی دگنی محنت کرنی پڑ رہی تھی ، عائشہ اب دسویں جماعت میں پہنچ گئی تھی ، ساتھ میں وہ استانی صاحبہ سے قران پاک بھی حفظ کر رہی تھی ، گھر میں رزق حلال اورپھر بچوں کو قران کی تعلیم ، ان ساری باتوں سے اس کے گھر میں برکتیں تھی_
وقت کو کس نے تھاما ہے، تیزی سے گزر جاتا ہے ساجد کی بیٹی عائشہ قران حفظ کرچکی تھی نیک سگھڑ بچی تھی اس لئے اس کی شادی ایک پڑھے لکھے خوشحال گھرانے میں ہوگئی _ بڑا بیٹا نعمان بی اے کے بعد ایم کرنے کا ارادہ رکھتا تھا لیکن اچانک ساجد کی طبعیت بہت زیادہ خراب ہو گئی ،بیٹا فارغ وقت میں کبھی کبھار باپ کی دکان پرجاکر بیٹھتا تھا اس لئے باپ کی بیماری کی وجہ سے اسے دکان سنبھالنے میں زیادہ دشواری نہیں ہوئی ،_
ساجد !-- نعمان بیٹا تیری پڑھائی ادھوری رہ گئی میری بیماری کی وجہ سے _
نعمان !-- نہیں بابا تعلیم کا کیا ہے وہ تو میں بعد میں بھی حاصل کر سکتا ہوں ،ویسے بھی بابا اپنے ساری زندگی ہمارے لئے مشقت کی زندگی گزاری ہے اب آپ کو آرام کی ضرورت ہے۔
نعمان کے اس پاس کئی اس کے ہم عمر لڑکے تھے جو دوچار جماعتیں پڑھ کر کچھ وقت اپنے کاروبار میں لگاتے اور شام کے بعد آوارہ گردی اور گھومنے پھرنے میں گزارتے لیکن نعمان نے باقاعدگی سے اپنے پورے دن کا ٹائم ٹیبل بنایا ہوا تھا ،صبح وہ سویرے دکان کھولتا جب اس پاس کی دکانیں ابھی بند ہی ہوتی اس لئے اس کی دکان پر خریداری شروع ہو جاتی ، گاہکوں کارش ہو جاتا کہ اسے اکیلے سنبھالنا مشکل ہو جاتا، لہذا ایک مددگار لڑکے کو اسے رکھنا پڑا وہ اس طرح سمجھداری سے کاروبار چلا رہا تھا کہ جلدی ہی آمدنی میں اضافہ ہونے لگا ، وہ لوگ جو کل تک ساجد کو طعنے دیتے تھےکہ بچوں کی تعلیم کے پیچھے اسنےاپنی جوانی گنوا دی آج اس پر رشک کرنے لگے ۔نعمان نے نہ صرف خود پرائیویٹ طور پر ماسٹر مکمل کیا بلکہ چھوٹے بھائی دانش کی تعلیم پر خاص توجہ دی ۔
آج ساجد ایک خوش خرم زندگی گزار رہا ہے،اس کا چھوٹا بیٹا دانش میڈیکل کالج میں پہنچ چکا ہے،نعمان کا کاروبار کافی بڑھ گیا تھا جس کے لئے اس نے دوتین مددگار لڑکوں کو بھی ملازم رکھا تھا بلکہ ساتھ والی دکان بھی خرید لی تھی۔
سا جد کی طبعیت کچھ سنبھلی تو اس نے دکان پر بیٹھنا چاہا لیکن نعمان نے بابا کو کہا کہ آپ ایسےہی آیا کریں لیکن اب ہماراوقت آپ کی خدمت کرنے کا ہے اگرچہ ہم وہ قرض ساری زندگی نہیں اتارسکتے جو اپنے ہمارے لئے اٹھایا ہے ۔
بیٹے کی بات سنکر ساجد اور شہلا نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ اللہ نے انہیں نیک اولاد عطا کی ہے کل تک وہ جس اولاد کے لئے سائبان تھااج اس سائبان تلے لگائے اس کے پودےاس کے لئے ٹھنڈی چھاوں تھے _




































