عید خوشی کا تہوار

  افروزعنایت

 علماء کرام  کےمطابق  ع،ی ،د یہ لفظ اصل میں عود سےبناہے جس کے معنی ہیں  لوٹ کر واپس آنا،عید کو اسی لئے عید

کہا گیا ہے کہ  یہ  تہوار زندگی میں  بار بار یعنی ہر سال  آتا ہے۔ سبحان اللہ

عیدین اللہ کی طرف سےعطا کیےوہ دن ہیں جو ہرسال ہمارے لئے خوشیاں لےکرآتے ہیں، ماہ رمضان میں  قرآن پاک کا نزول جو ایک اعجاز ہے  اور پھر بارگاہ الہٰی میں  عبادات  جو مغفرت اور باعث رحمت ہیں، جس کا شکرانہ اور خوشی یہ عید الفطر اللہ کی طرف  ایک تحفہ ہے ۔

اسی طرح  عیدالاضحٰی  جوذوالحج کی دس تاریخ کومنائی جاتی ہےاس ماہ مبارک  میں حج کےمناسک اور پھر یہ قربانی جدامجد  حضرت ابراہیم علیہ والہ سلام اور ان کے اہل خانہ کی سنت ہیں۔اللہ رب العزت کو اپنے خلیل کا اسوہ  اس قدر پسند ایا کہ رہتی دنیا تک امت مسلمہ پر فرض کردیا ،یعنی  حج اور قربانی  صاحب حیثیت پر فرض کردی ہے ۔

دین اسلام نے سال بھرمیں عید کے یہ دو دن مقرر کئے ہیں،  عید الفطر اور عیدالاضحٰی یہ خوشی کے تہوار ہیں جن میں ہم خود بھی خوشیاں  مناتے ہیں  اور دوسروں کو بھی  خوشیاں دیتے ہیں ، لہذا ان خوشیوں کے تہواروں پر اپنے اس پاس کے لوگوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیےاپنی بساط کے مطابق انہیں  بھی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے  ۔

 ایک مرتبہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم عید کی نماز پڑھ کرواپس آرہےتھے تو راستے میں ایک غریب  یتیم  بچے کو اداس بیٹھے دیکھا آپ اسے گھر لےٓکر آئےام المومنین  سے کہہ کر اسے  نہلا  کر نئے کپڑے  پہنائے ،اسے آپ نے تمام دن کھلایا پلایا اور سارا دن اسے اپنے ساتھ رکھا ۔  یہی  تعلیم آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ہمیں فرمائی۔  اس وقت ہمارے سامنے ہمارے فلسطینی بھائی  ہماری امداد زکواۃ وغیرہ کے زیادہ مستحق ہیں، ہم ان کی تکلیف کو کم تو نہیں  کر سکتے لیکن  شائد  ہماری  کچھ مالی  امداد ان میں سےچند ایک کی ضرورت پوری کرسکےاورانہیں تھوڑا سکون دے سکے۔قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے ، اگر ہم سب مل کر  یہ فریضہ  ادا کریں گے تو یقیناً  اس جہاد میں  کچھ ہمارا حصہ بھی شامل  ہوجائےگا  ،پھرضروری نہیں کہ  کسی غریب  ہی کو ہم نوازیں  بلکہ  اپنے اقرباء دوست واحباب کو ہدیات ،اور قربانی کا گوشت  دیکر یا ان کی ضیافت  کرکے ،ان کا حال احوال پوچھ کر انہیں  خوشی  دے سکتے ہیں  ،ا گرچہ قربانی کا پورا گوشت خود بھی استعمال کر سکتے ہیں لیکن افضل یہ ہے کہ واقعی  قربانی کا حق ادا کریں اور ان لوگوں تک یہ گوشت ضرور پہنچائیں جو حقیقت میں  اس کے مستحق ہیں  ۔اپنے اس پاس ضرور  نظر دوڑائیں جو مانگتے نہیں ہیں لیکن تمنا رکھتے ہیں، جو انسان دوسروں کو  خوشی دیتا ہے وہ خود بھی پرسکون،خوش اور مطمئن رہتا ہے ۔اس لئے  عید کو واقعی میں  خوشی سے گزارنا چاہتے ہیں تو دوسروں کو بھی  اس خوشیوں والے تہوار میں  ضرور  شامل کریں ۔

خصوصا  کسی روٹھے ہوئے دوست یا عزیز کو فون کرکےعید مبارک کہہ کر اس کا حال احوال پوچھیں۔یہ بھی اس کے لئے ہدیہ سے کم نہیں ہوگا ۔آج میں  اپنے اس پاس  نظر دوڑاتی ہوں تو  جگہ جگہ رشتوں میں  فاصلے  نظر آتے ہیں  بھائی بھائی سے دور ہے ۔ایسے موقع پر اگر کسی روٹھے رشتے دار کو فون کرکے عید کی مبارک دیں تو یہ کمزوری نہیں  بلکہ آپ کی نیکی تصور کی جائے گی اور آپ کے اس طرز عمل سے  یقینا ! دلوں کے میل دھل جائیں گے ۔ صلہ رحمی  کی برکات سے ہم سب مسلمان  واقف ہیں،  اس لئے اس حسین موقع سے ضرور  فائدہ  اٹھائیں ۔یہ نیکی بھی اور برکت بھی ہوگی سبحان اللہ ۔ اللہ رب العزت ہم سب کو  دینی تعلیمات سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین

 

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر سلطان اذلان شاہ کپ میں تیسری فتح حاصل کرلی

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف 2-3 سے کامیابی

... مزید پڑھیے

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے

ہم ، محبت اور روزگار (زنیرہ اقبال)

  زنیرہ اقبال

سب غم ایک طرف فکر معاش کا غم ایک طرف،یہ وہ دکھ ہے جو نوجوان کی اصل عمر سے پہلے سنجیدگی لا رکھتی ہے ۔۔ ذمہ داریاں ان کے کندھے بھاری

... مزید پڑھیے