
افروزعنایت
زینب !- یہ رقم اتنی زیادہ تو نہیں ہے لیکن اگر کسی ایک ضرورت مند کی ضرورت بھی پوری ہوجائے تو اس تک پہنچا دیجئے گا۔
نسیمہ!- (رقم کو دیکھتے ہوئے ،) بیشک اللہ ہی ہر شئے پر قادر ہے اور اسباب بناہی دیتا ہے ۔
زینب !- میں سمجھی نہیں؟؟
نسیمہ!- میری بہن اپ سب بہنوں نے جو غریب مستحقین کے لئےراشن کے پیسے دئیے تھےہم بستی کے سفید پوش لوگ جو کسی سے مانگتے ہوئے بھی شرم محسوس کرتے ہیں ۔ان تک پہنچاتے ہیں دو دن پہلے ہم جس گھر میں راشن پہنچانے گئے ۔دروازے پر ابھی دستک دینے والے ہی تھے کہ اندر سے ایک بچے کی رندھی ہوئی آواز آئی کہ اماں کیا ہم اس عید پر بھی یہ پھٹے پرانے کپڑے پہنیں گے ،(دوسری آواز شاید اس کی بیٹی کی تھی )اماں مجھے اس مرتبہ نئے کپڑے چاہیے میری ساری سہیلیوں نے نئے کپڑے بنوائیں ہیں ۔
ماں کی آواز ائی، تیرے ابا کی طبعیت بہت خراب ہے وہ مزدوری کرنے بھی نہیں جارہے ہیں یہ تو شکر کہ اٹا گھر میں پڑا تھا جو سوکھی روٹی مل جاتی ہے تم لوگوں کو ،ان دونوں بچوں کی گفتگو نے ہمیں افسردہ کردیا،،خیر ہم لوگ راشن تو اس گھر میں دے آئے ہیں جس کو دیکھ کر اس خاتون کی آنکھیں نم ہوگئیں،اس وقت سے میں سوچ رہی تھی کہ کچھ رقم کا کہیں سے بندوبست ہو جائے تو اس خاتون کے دونوں بچوں کے لئے کپڑے خرید کر دے آؤں ،الحمدللہ ،اللہ رب العزت نے بندوبست کردیا ۔
زینب گرچہ اس مہینے کی پوری زکواۃ ادا کرچکی تھی لیکن اس نے دو ہزار مزید نسیمہ کے ہاتھ پر رکھ دیئے ،کہ ان بچوں کو اچھے کپڑے خرید کر دیجئے گا ۔ رات کو نماز تہجد کے لئے زینب بارگاہ الہٰی میں برسجود ہوئی تو بے اختیار اسکی آنکھیں نم ہوگئی۔ یا اللہ میں نے کوئی احسان نہیں کیا تیرا دیا ہوا رزق ہی تھا جو تیرے کسی بندے کی خوشی کا باعث بن سکا الحمدللہ




































