اس قربانی سے کچھ نہ ہاتھ آیا

      افروز عنایت

وہ ایک متوسط طبقے کارہائشی علاقہ تھا بلکہ کچھ لوگ نچلےمتوسط طبقے سے بھی تعلق رکھتے تھے زیادہ تر آبادی کاروباری لوگوں کی تھی ، کچھ چھوٹے موٹے کاروبار

سے منسلک لوگ تھے جو دو وقت کی روکھی سوکھی روٹی کھا کر بھی اللہ کا شکر ادا کرتے تھے ۔

 بشیر صاحب اور ان کی فیملی کو یہاں شفٹ ہوئے کچھ ہی مہینے ہوئے تھے انکا شہر میں اپنا بڑا سا کاروبار تھا کچھ رشتے دار بیرون ملک بھی رہائش پذیر تھے ،اس بات کا چرچا ان کی بیوی نگہت کے منہ سے تمام محلے والے کئی بار سن چکے تھے غرض کہ ان کی طرز زندگی سے خوشحالی نمایاں تھی۔

ذوالحج کے انے سے پہلے ہی پورے محلے کو معلوم ہو چکا تھا کہ یہ لوگ ایک گائے اور دو بکرون کی قربانی کریں گے ۔ ویسے تو اس علاقے میں آدھی سے زیادہ آبادی خاموشی سے قربانی کا فریضہ انجام دے رہی تھی لیکن ان کی فربہ گائے اور بکروں کی دھوم پورے محلے میں مچی ہوئی تھی اور اکثر لوگ انہیں رشک بھری نظروں سے دیکھ بھی رہے تھے ،خصوصاً وہ لوگ جنہیں شاذونادر گوشت کھانا نصیب ہوتا تھا اور شاید اس انتظار میں بھی تھے کہ نگہت ان کے پاس بھی گوشت بھیج دیں گی۔

 

خیر ذوالحج کا معتبر اور فضیلت والا مہینہ شروع ہوا تو چاروں طرف مساجد میں اللہ اکبراللہ اکبر لا الہ الا اللہ و اللہ اکبر اللہ اکبر و للہ الحمد کی صداؤں نے دلوں میں ایک روحانی کیفیت پیدا کردی ،سبحان اللہ

ذوالحج کی دس تاریخ کو نماز عید کے بعد قربانی کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا، امی نےبابا اور بھائیوں کو تاکید کی کہ جلدی قربانی کروادیجئے گا تاکہ رشتہ داروں خاص طور پر ان رشتے داروں تک گوشت جلدی پہنچ جائے جو خود قربانی نہیں کرسکتے ،اور اس بات میں گھر کے تمام افراد کی کوشش شامل تھی ،پھر امی جی نے قربانی کے گوشت کے دس بارہ حصے بڑے بیٹے کے حوالے کئے کہ جاکر پہلےرشتے داروں کو دے کر آؤ پھر محلے کے اس پاس کے کچھ گھروں کو بھی گوشت پہنچاؤ۔

بشیر صاحب اور نگہت نے بھی عید کے پہلے دن اپنے تمام جانوروں کی قربانی ادا کردی ۔انہوں نے اپنی پڑوسن کو یعنی امی جی کو بھی گوشت بھجوادیا کیونکہ وہ ان کے بالکل قریب رہتی تھی۔

یہ عید کے چوتھے روز کی بات ہےکہ بشیر صاحب کا بڑا بیٹا ایک بہت بڑا تھیلا لیکرگھرسےباہر نکلا اتفاقاًاس وقت (امی جی کا بڑا بیٹا)بھائی جان بھی کسی کام سے جارہے تھے سلام دعا ہوئی ۔بھائی جان کو اس تھیلے میں سے بدبو محسوس ہوئی لیکن انہوں نے اپنا وہم سمجھ کر اسے نظر انداز کرنے کی کوشش کی اور بشیر صاحب کے بیٹے سے حال احوال معلوم کرنے لگ گئے گلی کے نکڑ پر پہنچ کر نگہت کے بیٹے نے وہ تھیلا کچرا کنڈی میں پھینک دیا ،بھائی جان نے حیرانی سے پوچھا کہ یہ کیا ہے تو نگہت کے بیٹے نے کہا بکرے کے گوشت سے تو سارا ڈیپ فریزر بھر گیا تھا یہ گائے کا گوشت ، فریج میں بھی جگہ نہیں تھی اس لئے خراب ہوگیا ہے ۔

ابھی یہ دونوں نوجوان گفتگو کر ہی رہے تھے کہ ایک خستہ حال بھکاری ایا اور اس کچراکنڈی میں سےوہ سڑا ہوا گوشت خوشی خوشی نکال کر لے گیا ۔

بھائی جان نے اکر اپنی امی کو پوری روداد سنائی ،اندر کمرے میں دادا جان نے بھی یہ بات سنی تو باہر ائے اور کہا افسوس ایسے لوگوں پر قربانی تو اللہ کی رضا حاصل کرنے کا ذریعہ بن سکتی ہے، جب اس میں تقویٰ ہو اور اس قربانی کا گوشت ضرورت مندوں تک بھی پہنچانا افضل ہے۔

جد امجد حضرت ابراہیم علیہ والہ وسلم کی قربانی اپنی ذات کو اللہ کے سپرد کرنے کی سنت ہے ۔ اس میں امت مسلمہ کے لئے ایک پیغام ہے۔ پھر وہ بہو کی طرف دیکھ کر کہنے لگے ،امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے علمبردار کا یہ فرض ہے کہ حق بات سامنے والے کو مثبت طریقے سے پہنچائے، اس لئے بشیر صاحب کے گھر والوں کو یہ بتانا ہمارا فرض ہے کہ عید الاضحٰی کی قربانی اور اس گوشت کی تقسیم کے کیا اصول ہیں ،اگر اس پاس سفید پوش لوگ جو مانگنے سے بھی شرم محسوس کرتے ہیں، ان کو تلاش کرنا ہمارا فرض ہے۔  ہم دوسرے محلوں میں نہیں تو کم از کم اپنے اس پاس تو نظر رکھ سکتے ہیں۔  اگر شبیر صاحب کے گھر والے یہ گوشت عید کے پہلے دن مستحقین تک پہنچاتے تو کم از کم دس گھروں کے لوگوں کو تو گوشت کھانا نصیب ہو سکتا تھا۔  پھر انہوں نے پوتوں اور پوتیوں کی طرف دیکھ کر کہا کہ نیکی کی نمود ونمائش کرنا یا دوسروں کے سامنے اپنے آپ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا اللہ کو پسند نہیں بلکہ ایسے عمل میں ریا کاری کے ساتھ ساتھ تکبر کی جھلک بھی پائی جاتی ہے، لہذا ہمیں ان برائیوں سے نہ صرف خود بلکہ اپنی اولاد کو بھی بچنے کی تلقین کرنا ضروری ہے ۔

امی نے سسر سے وعدہ کیا کہ وہ ضرور نگہت بہن کو مثبت طریقے سے یہ سب کچھ بتانے کی کوشش کرے گی ۔ان شاءاللہ ۔اللہ رب العزت ہمیں اسوہ ابراہیمی کی تعلیم کی پاسداری کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر سلطان اذلان شاہ کپ میں تیسری فتح حاصل کرلی

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف 2-3 سے کامیابی

... مزید پڑھیے

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے

ہم ، محبت اور روزگار (زنیرہ اقبال)

  زنیرہ اقبال

سب غم ایک طرف فکر معاش کا غم ایک طرف،یہ وہ دکھ ہے جو نوجوان کی اصل عمر سے پہلے سنجیدگی لا رکھتی ہے ۔۔ ذمہ داریاں ان کے کندھے بھاری

... مزید پڑھیے