
افروز عنایت
ذوالحجہ کے یہ معتبر دس دن جو دعا کی قبولیت کےلئے بھی قیمتی لمحات ہیں ان گھڑیوں میں اپنےلئے ،عزیز و اقارب کے لئے وطن عزیز
کے لیے دعائیں مانگیں تو ان دعاؤں میں قبلہ اول فلسطین اور وہاں کے مسلمانوں کو ضرور یاد رکھیں ،جو اس وقت درد و تکلیف سے گزر رہے ہیں, جن سے امت مسلمہ خصوصا ہمارے حکمران چشم پوشی سے کام لے رہے ہیں۔.
مسلمان تو ایک جسم کی مانند ہیں، جسم کے ایک حصے کا درد پورے جسم کو محسوس ہوتا ہے پھر بحیثیت مسلمان حکمران ان مسلمان بھائیوں کے درد اور تکلیف کو اپنے اندر محسوس کرنے سے کیوں قاصر ہیں ، کس چیز نے انہیں روکا ہے۔ ؟؟ان کا عیش وآرام مال و دولت تخت و تاج سب یہیں رہ جائیں گے۔ آخرت میں اپنے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا سامنا کیسے کریں گے ،کیا کہیں گے کہ ہم اپنی نفسانی خواہشات کی تکمیل میں غرق تھے ۔
لیکن ان حکمرانوں کے برعکس ایک عام مسلمان اپنےقبلہ اول اوراپنے مظلوم مسلمان بھائیوں کے درد سے غافل نہیں۔ ہماری دعاؤں میں ہمارے یہ بھائی شامل ہے ۔یقینا ً میرا اللہ اس مبارک گھڑیوں میں مانگی گئی، ہماری دعاؤں کو مستجاب فرمائے گا اور ہمارے حجاج کرام بھی اس وقت مقام مقدسہ میں گڑگڑا کر اپنے فلسطینی بھائیوں کے لئے اللہ رب العزت سے مدد مانگ رہے ہیں۔
ان شاءاللہ یہود ونصاری ٰکی چالیں میرا مولا انہی پر پلٹ دے گا اور ارض فلسطین کے مسلمان ضرور سرخرو اور کامیاب ہونگے ان شاءاللہ )آمین ثم امین یا رب العالمین ???(




































