
افروزعنایت
اس ہفتے کی اہم خبر تھی فلسطین کی سب سے بڑی مزاحمتی تنظیم کےسیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے
دارالحکومت تہران میں شہیدکردئیے گئےجو وہاں ایران کے نئے صدر مسعود کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے وہاں گئے تھے ۔
بہت سے لوگوں نے اس خبر کو سرسری طور لیا ہوگا لیکن امت مسلمہ کے لئے یہ ایک اہم خبر اور ایک بڑا سانحہ ہے کیونکہ اسماعیل بنیہ اس وقت ان عظیم جاں نثاروں کی صف میں سر فہرست موجود تھےجو کھل کر اسرائیلی جارحیت اور ظلم کو روکنے کے لئے آواز اٹھا رہے ہیں اور ان کے سامنے ڈھال بن کر کھڑے تھے۔ اسماعیل بنیہ کافی عرصے سے بہادری کے ساتھ کھلم کھلا ان صیہونیوں کے خلاف آواز اٹھارہے تھے اور امت مسلمہ کو جگانے کی کوشش کر رہے تھے جس میں وہ کافی حد تک کامیاب بھی ہو گئے تھے۔ لہذا ان درندوں نے اسماعیل ہنیہ کو اپنی راہ کی بڑی رکاوٹ سمجھ کر اپنی درندگی کا نشانہ بنایا۔ اس حملے میں وہ شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوکر خالق حقیقی سے جا ملے۔
فی زمانہ امت مسلمہ سے متعلق کوئی نہ کوئی واقعہ ایسا نظروں کے سامنےسے گزرتا ہے کہ دل کانپ کے رہ جاتاہے ۔آنکھیں نم ہو جاتی ہیں کہ یہ سب کیوں ہورہا ہے ہم مسلمانوں کے ساتھ ؟ ۔ کیا ہم کمزور ہوگئے ہیں ؟ ،مفاد پرست ہیں،؟ ہمارا ایمان کمزور ہوگیا ہے ؟، ہم دنیاوی زندگی کی تمنا میں یہود ونصاری ٰکے قریب ہوتے گئے ہیں ؟ بیشک ہم قصور وار تو ہیں لیکن ایسے حالات میں بھی ابھی اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے والے اور راہ خدا میں جہاد کرنے والےاس کائنات میں موجود ہیں جو رب کی رضا کے لئے اپنے مظلوم مسلمان بھائیوں کی حفاظت اور انبیاء کرام کی سرزمین کی حفاظت اور حق کے لئے نہ صرف آواز بلند کرنے والے ہیں بلکہ اپنی جانوں تک کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیں۔ بیشک یہی اللہ کے بندے امت مسلمہ کے لئے امید کی کرن ہیں جو شہید ہوکر بھی زندہ ہیں۔ ایسے ہی مسلمانوں سے یہ دشمنان اسلام آج خائف ہیں لیکن اے ظالموں کتنوں کو شہید کرو گے کتنوں کو رلاؤگے ،ایک کے بعد ایک تمہارےمکروہ چہروں کے سامنے ابابیل بن کر ڈٹ جائیں گے اور وہ وقت دور نہیں جب تمہارا نام و نشان بھی نہیں رہےگا۔ان شاءاللہ
آج ان ہی نڈر مجاہدوں کی صف میں اسماعیل ہنیہ بھی شامل ہوکر امر ہوگئےہیں جس طرح وہ نہ صرف جام شہادت نوش فرماکر سرخرو ہو گئے ہیں اور امت مسلمہ کے دلوں میں اپنا مقام بنا گئے ہیں بلکہ ایک پیغام دے گئے ہیں جس پر پوری امت مسلمہ کو فخر ہے۔
آج امت مسلمہ کو اسماعیل ہنیہ جیسے رہنماؤں کی اشد ضرورت ہےجو یہود ونصاری کی مکارانہ چالوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوجائیں۔قطرہ قطرہ سمندر ہے، اگر امت مسلمہ سب ایک مرکز پر جمع ہوجائیں تو یقینا فتح وکامرانی ہمارا مقدر بن جائے گی اور یہود ونصاری نیست ونابود ہوجائیں گے۔آمین ثم امین یا رب العالمین




































