
افروز عنایت
یہ انسانی فطرت ہےکہ جس چیز کو اس سےجوڑدیا جائےکہ یہ تمہاری ہےتو اس سےاسے بے پناہ محبت والفت ہوجاتی ہے
پھر وہ اس کی حفاظت کے لئےپہرہ دار بن جاتا ہے،اس کودل سےلگا کررکھتا ہے،بڑابے حس لالچی اورخود غرض ،مفاد پرست انسان ہوگا جس میں یہ خوبی موجود نہ ہو۔
جیسا کہ یہ وطن یہ سرزمین جو ہماری پہچان ہےجو ہمارے اللہ نے ہمیں نوازی ہے،اس سے محبت الفت اور وفاداری اوراس دھرتی پر رہنے والے ہمیں عزیز ہونی _یہی انسانیت کی پہچان اوراعلی ظرفی ہے۔
جی ہاں ہرمحب وطن اس دھرتی سےمخلص اور وفادارہےیہاں تک کہ اسےاس دھرتی کے باسیوں کاسکھ اورآرام بھی بے حدعزیز ہوتا ہے۔یقیناً یہ وطن عزیز جو ہمارا ہے جس نےہمیں ایک پہچان دی ہے۔ہمیں غلامی سے نکال کرآزاد قوموں کی صف میں لاکھڑا کیا ہےکہ ہم پاکستانی ہیں ۔اب اس کی عزت ہماری عزت ہے۔اس کی عزت پر ہم آنچ بھی نہیں انے دیں گے،چاہے کسی بھی شعبےسےمنسلک ہوں گے،ہرصورت میں وطن کی عزت کوترجیح دی جائےگی ۔
اپنے ذاتی مفادات کی پرواکئے بغیر دل وجان سےاس کی بھلائی کے خواہ ہوں گے لیکن آج پاکستان کےحالات نےحساس طبیعت اور وطن سےمحبت کرنے والوں کوبے چین کردیا ہے۔بد امنی، مہنگائی، لوڈشیڈنگ، بجلی گیس اور پانی کے ٹیکسوں کے ساتھ بل ، ان تمام مسائل نےعوام کا حال برا کردیا ہےلیکن انتہائی افسوس کے ساتھ کہوں گی کہ ایک خاص طبقے کو خاص مراعات سے نوازا جارہا ہے اورعوام کے کندھوں پرسارا بوجھ ڈالاجارہا ہے جو سراسر زیادتی اورنا انصافی ہےاورحکومت وقت ایوانوں میں عوام سے بے پروا اپنی زندگی کی عیاشیوں میں مگن ہیں لیکن الحمدللہ ایسی بے حسی کی حالت میں ایسے گھمبیر مسائل سے دوچار عوام کے لئے آواز بلند کی گئی ہے اور دھرنے دیئےجارہےہیں، جی ہاں اپنےمفادات اورآرام کو پس پشت ڈال کراگر کوئی عوام کی فلاح و بہبود کے لئےآگے بڑھاہےتوآفرین ہےایسی جماعت اورایسےانسانوں ہراور ساتھیوں پرجواقتدار کے بھوکے نہیں، بلکہ وطن کی بقا و سلامتی چاہتےہیں جو اس وقت ہم سب کےلئے روشنی کی کرن ہیں۔ رب العزت انہیں اپنے نیک مقصد میں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین




































