سنت نبوی (ص )کی پیروی آخرت کی کامیابی

افروز عنایت

بچوں کو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت کی مطابق زندگی گزارنے کی تاکید کرنی چاہیے ۔بہت سے لوگوں کو  جب یہ بات

کہی جاتی ہےتو فوراًکہتے ہیں ابھی تو ہمارے بچے چھوٹے ہیں۔ خود ہی بڑے ہوکرسیکھ جائیں گے۔بیشک  بڑے ہوکرکچھ سیکھ جائیں گےلیکن جب دنیاوی  تعلیم  حاصل کرنے کے لئے کہتے ہیں کہ یہی توان کی لرننگ ایج (سیکھنے کی عمر) ہے۔ ابھی نہیں  سیکھیں گےتوکب سیکھیں گےتو کیا تعلیمات اسلامی اس عمرسے شروع نہ کردی جائے۔

 ہماری  پہلی  ترجیح  سنت نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیروی  ہونی چاہیے بیشک آپ عمرکے لحاظ سے آگے  مزید تعلیمات کو اپناتےجائیں  لیکن آغازتوابتدائی عمرسے شروع  کردیں ۔ ہم نےجب اسکول  جانا شروع کیا تواماں نے ہمیں کہا کہ صبح گھر سےنکلتے وقت اور واپسی پربھی  سب گھر والوں کو سلام ضرور کرنا۔ مجھے آج بھی وہ ہمارا سب بہن بھائیوں  کامل کر ،دادا ،السلام علیکم، بابا السلام علیکم  یعنی ہرایک کانام لے کرسلام کرنایاد آتا ہےاوریہ سلام کرنا ہمارا فرض ہوگیا تھا ۔    

اسی طرح ہم آج  بھی بچوں کو ان سنتوں کی طرف راغب کرسکتےہیں،جیسےسیدھے ہاتھ سے کھانا کھانا،پلیٹ میں  کھانا اتنا ہی نکالنا جتنی ضرورت ہو ۔ زیادہ کھانا لےکرپھرپلیٹوں میں  نہ  بچانا ،کھانا کھاتے وقت  منہ سے چبانے کی آواز نہیں آنی چاہیے، پانی  بیٹھ کر تین سانسوں  میں  پینا ،دو بندے بول رہےہیں  تو بیچ میں  اپنی بات شروع نہیں  کرنا  وغیرہ وغیرہ ۔

میرے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ہر سنت میں  ہمارے لئے بہتری  اورمصلحت  پوشیدہ ہے،جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم  ایک سانس میں  پانی کبھی نہیں  پیتےتھے۔ ہمیں بھی اس پرعمل کرنا چاہیے۔ طبی طور پر اس میں یہ مصلحت ہے کہ جب ہم ایک سانس میں  پانی پئیں گے اور سانس گلاس کے اندر ہی لیں گے توسانس کی کاربنک ایسڈ بھی اندرچلی جائےگی جومضر صحت ہے،اگربغیر سانس لیے پورا پانی پئیں گے طبیعت  کو مزا نہیں  آپائے گا۔

حضرت  عباس رضی تعالٰی عنہ سےروایت ہے کہ  اپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ نہ پئیوتم پانی ایک سانس میں  مانند اونٹ کے بلکہ  پئیو تم دو سانسوں میں اور تین سانسوں اور بسم اللہ  کہہ کر  شروع کرو جب پانی پینےلگو  اور حمد کروجب تم برتن کومنہ سے ہٹاو(  ترمذی )اسی طرح  آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے  پانی میں  تنکا وغیرہ  ہٹانے کے لئے پھونک  مارنےسے بھی منع فرمایا ہےکیونکہ اس طرح  پانی مضر صحت ہو جاتا ہے۔

آج جدید سائنس بھی یہی  بتاتی ہےکہ پانی میں پھونک  مارنے سےکاربالک ایسڈ  پانی میں  شامل ہوکراسے مضر صحت  بنالیتی ہے ۔مجھے یہاں  ایک یہودی کاواقعہ یاد آگیا  جو  میں نے  بچپن میں  پڑھا تھا (اگربیان کرنے میں  کہیں غلطی ہوجائے تو اللہ  معاف کرے)

ایک دن آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم  صحابہ کرام کو پانی پینےکےمذکورہ  بالا آداب بتا رہے تھے کہ وہاں سے کسی یہودی کا گزرہوا تو اسےتجسس ہوا کہ یہ سب ہروقت آپ کی محفل میں جمع ہوتےہیں ۔ میں بھی توسنوں  کہ ان کے نبی کیا کہتےہیں وہ کان لگا کر چپکے سے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی  گفتگو  سننے  لگا۔

اپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم  پانی پینے کے مذکورہ  بالا  آداب بیان  فرمارہے تھے ،وہ گھر آیا تو سوچنے لگا ان باتوں کا  فائدہ کیا۔ خیر رات میں  اسے پیاس لگی  دیے کی مدھم  روشنی  میں  اٹھ کر پانی کےبرتن سے پیالے میں پانی نکال کر پینے لگا تو ایک دم اسے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بات یاد آگئی، لہذا سنے سوچا کہ میں بھی آپ کی بات پرعمل کرکے دیکھتا ہوں کہ کیا ہوتا ہے،لہذا وہ آپ کی ہدایت کے مطابق بستر پربیٹھ کرپینے لگا تو گلاس کے اندرنظر پڑی  ،غور کیا تو گلاس کے اندر ایک زہریلا بچھو نظر آیا ،اگر یہ پانی وہ پی جاتا تواس کی جان بھی جاسکتی تھی اس نے بیوی سے کہا کہ محمد  (صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) کے طریقےسےایک پانی پینے کے اتنے فائدے ہیں تو تمام تعلیمات  کے کیا فائدے ہوں گے وہ صبح کو آپ کےپاس  آیااور مسلمان ہوگیا۔

 

بیشک  آپ کی ایک ایک سنت ہماری زندگی  اورآخرت کو سنوارنےکا ذریعہ ہے،اس لئے اپنے بچوں  کو ان سنت طریقوں پرعمل کی تاکید بچپن سے ہی کریں تاکہ وہ بڑے ہوکر اس پر پابندی سےعمل کرنے کے عادی ہوجائیں ۔یہ تو صرف ایک پانی پینے کے آداب  ہیں۔

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے

ہم ، محبت اور روزگار (زنیرہ اقبال)

  زنیرہ اقبال

سب غم ایک طرف فکر معاش کا غم ایک طرف،یہ وہ دکھ ہے جو نوجوان کی اصل عمر سے پہلے سنجیدگی لا رکھتی ہے ۔۔ ذمہ داریاں ان کے کندھے بھاری

... مزید پڑھیے