
افروز عنایت
گلستان جوہر سےکلفٹن جاتے ہوئے راستے میں قائداعظم کا مجسمہ دیکھ کرمیرے چار سالہ پوتےنے کہا کہ دادو یہ انکل کون ہیں ؟ میں نے کہا قائداعظم محمد علی جناح
محمد ارحم !-- تودادو یہ کون ہے اور انہیں یہاں کیوں کھڑا کیا ہے؟
میں نے ارحم کے معصوم ذہن کےمطابق جواب دیا، انہوں نے تو ہماراپاکستان بنایا تھااوریہ پاکستان ہمارا ملک ہے۔ارحم سارے راستے دودن پہلے ہونے والی بارش کی وجہ سےجگہ جگہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پربارش کا پانی دیکھتا آرہا تھا،اس نےجوبات کی تو گاڑی میں بیٹھے ہم سب لوگ شرمندگی سےادھر ادھر دیکھنے لگے ۔
دادو۔۔۔۔ قائداعظم نے یہ ٹوٹا ہوا گندہ سا پاکستان بنایا تھا ؟؟؟؟
اس معصوم بچے کے معصوم سوال پر ہم سب لاجواب ہوگئے۔
جی ہاں آج علامہ اقبال کا خواب اورقائداعظم کی دن رات کی کوششوں سے بنایا گیا،پاکستان جس کے لئے محب وطنوں کا لہواورجدوجہد بھی شامل ہے ،آج وہ سب ہم سے سوال کر رہے ہیں۔علامہ اقبال میرا خواب جس کی حسین تعبیر دیکھنے کی چاہت لے کراس دنیا سے رخصت ہوگئے لیکن قبر کی مٹی میں آزادی کی شمع کی روشنی سےمیں مطمئن ہوگیا تھا کہ میرے خواب کوتعبیرمل گئی ہے لیکن اس تعبیرکوکس کی نظرکھا گئی ہے۔ یہ وہ پاکستان تونہیں جس کا سہانا سپنا میں نےدیکھا تھا اورمیں قائداعظم میں نے دن رات جدوجہد کی دشمنوں کےسامنے اپنے لاغر بدن اور بیماری کے باوجود ڈٹ گیا ۔ اپنے موقوف سے پیچھے نہیں ہٹا اور مسلمانان ہند کے دلوں میں بھی آزادی کی شمع روشن کی۔
اس سرزمین پاکستان کو تونئےجذبوں نئےحوصلوں کےساتھ آگےکی طرف لےجانا چاہیےتھاکیا اس سرزمین کومعرض وجود میں لانے کا مقصد صرف چند لوگوں کےمفاد کے لئے تھا اور ہم عوام اس سرزمین کے مکین ،ہماری جدوجہد ؟؟ ہم قائد اعظم کےساتھ کھڑے تھے کہ ہماری آنے والی نسلیں ایک پاکیزہ ماحول میں پروان چڑھیں گی ۔ ایک اسلامی ریاست میں ہم سب پر امن زندگی گزاریں گے ۔ وہ سب خواب ،محنت جدوجہد وہ خواہشات، ،کیا سب رائیگاں گئی ؟؟نہیں بالکل نہیں ۔۔۔۔ ہم اس وطن عزیز کو علامہ اقبال کے خواب کی تعبیراور قائداعظم کی آرزو کی تکمیل بنائیں گے۔ ان شاءاللہ اس سرزمین پاک پراب بھی محب وطن موجود ہیں جو پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلام کا قلعہ بنانا چاہتے ہیں۔
اوران شاءاللہ یہ مضبوط قلعہ قائم و دائم رہےگا، ہم نا امید نہیں ، ان شاءاللہ پاکستان ہمیشہ شاد و اباد رہے گا ۔
آمین ثم امین یا رب العالمین




































