نئے رشتےاستوار کرنے میں احتیاط

  افروزعنایت

فی زمانہ  ہماری زندگی میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوچکی ہیں،کچھ اچھی بھی کہی جا سکتی ہیں لیکن بہت سی ایسی ہیں  جو ہمارے  معاشرے میں  برائی

بھی  پیداکرسکتی ہیں بلکہ کر بھی رہیں ہیں  لیکن ماڈرن سوچ رکھنے والوں کے لیے نہیں  بلکہ اچھی سوچ و سمجھ کےحامل لوگوں کے لیے۔

 

ان برائیوں میں ایک مخلوط  محافل اورمخلوط  تعلیمی ادارے بھی ہیں جس کے اثرات  کسی سے بھی ڈھکے چھپے نہیں ،یہاں تک کہ اب لڑکے اور لڑکیاں  منگنی کےبعد  شادی کرنے سے پہلے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ  ہم پانچ چھ  مرتبہ  ضروراکیلے میں  ایک دوسرے سے ملیں گے تاکہ ایک دوسرے کو سمجھ سکیں ،ماں باپ کی  طرف سے بھی کھلی اجازت  دے دی جاتی ہے،اکثر دیکھا گیا ہےکہ کچھ عرصہ  گھوم پھرکر دونوں  شادی سےانکار کر دیتے ہیں کہ یہ رشتہ  مجھے پسند نہیں۔

اس کی وجہ ہم سب جانتے ہیں کہ دن بدن نہ صرف لڑکوں  بلکہ  لڑکیوں کی ڈیمانڈزبھی بڑھتی جارہی ہیں جس کی وجہ سے انہیں ایک دوسرے میں  بہت سی  خامیاں بھی  نظرآنے لگتی ہیں اور وہ اپنے راستے بدل لیتے ہیں۔

اس سوچ کے حامل لوگوں کا کہنا یہ ہے کہ شادی کےبعدطلاق لینے سےبہتر یہی ہےکہ ابھی سےایک دوسرے کو  پرکھ کر فیصلہ کرلیں۔

دین اسلام نے شادی سے پہلے لڑکےاورلڑکی  کو دیکھنے کی اجازت دی ہے،دونوں  کی رائے کو بھی اہمیت دی ہے لیکن  اس طرح تنہائی میں ملاقاتوں کی اجازت  نہیں اور والدین کس لئے ہیں ۔ وہ دیکھ بھال کرجانچ پڑتال کرکے ،پھر استخارہ کرکے توکل اللہ حتمی فیصلہ کرتے ہیں۔ پہلے بھی اسی طرح  رشتےجوڑے  جاتے تھے ،اور جس طرح  لڑکی کے والدین اپنی بیٹی  کورخصتی سے پہلے اچھی تربیت کے ساتھ سسرال  روانہ کرتےتھے، اسی طرح  لڑکے کے والدین  بھی اس سلسلے میں اپنے بیٹے کی صحیح  طرح تربیت کرنا لازمی امر سمجھتے تھے۔

ایک لڑکا  جواعلی تعلیم یافتہ  اوراعلی  عہدے پر فائزتھا،اس کی شادی کرنےسےپہلےماں نےپوچھا تم شادی  کس قسم کی لڑکی سے کرنا چاہو گے،کیا تمہاری  کوئی پسند ہے،بیٹے نے ماں سے کہا کہ  میں  آپ کی پسند سے آپ کی خصوصیات  رکھنے والی لڑکی سے شادی کرنے کا خواہاں  ہوں ۔

غرض ماں نےبیٹے کی  خواہش کے مطابق ایک اعلی تعلیم یافتہ اورمتوسط طبقےلیکن اعلی تعلیم یافتہ لڑکی  پسند کی ۔ بیٹے نے کہا کہ  میں لڑکی سے آپ کی موجودگی میں چند منٹ ملنا چاہوں گا ،چنانچہ ماں نے لڑکی کی والدہ سے کہا اگر اجازت ہو تو  آپ کی موجودگی میں آپ کی بیٹی  اپنے بیٹے کو دکھا دوں؟؟لڑکی کی ماں کی اجازت سے لڑکا صرف  پانچ منٹ کے لئے لڑکی سےملا، بات کی اور گھر جاکر ماں سےکہا کہ لڑکی مجھے صحیح  لگی ہے۔آپ استخارہ  کرکے دیکھیں۔

 استخارہ کے بعد  رشتہ  طے ہوگیااور دونوں ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔اگرچہ لڑکے کو شادی کےبعد لڑکی میں  کچھ کمی پیشی نظرآئی لیکن  اس کی ماں نے اسے  کہا کہ اس کی ( بیوی کی) اچھائیوں کو دیکھوگے تو یہ چھوٹی سی  خامیاں  درگزر کردو گے۔  ہوسکتا ہےتمہارے اندر بھی اسے کچھ خامی نظر آئی ہو وہ بھی توسمجھوتہ  کر رہی ہوگی۔ماشاءاللہ   اب وہ  دونوں ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں الحمدللہ

 اگر مذکورہ بالا  طریقے سے  والدین اپنے بچوں کو نئے بندھن میں  باندھناچاہیں تو یقیناً  نئے جوڑے ایک خوش گوار  زندگی  گزار سکتے ہیں ،یعنی نہ زور زبردستی  ماں باپ  ان پر اپنے فیصلے  صادر کریں کہ کچھ بھی ہوجائے تمہیں  یہیں  شادی کرنی ہےاور نہ انہیں  بےجا آزادی دیں کہ وہ شادی  سے پہلے میل ملاقات اور گھومنے پھرنے  کے بعد  یہ کہہ کر ایک دوسرے کو  ریجیکٹ  کردیں کہ یہ میری  پسند کے مطابق  نہیں  ہے بلکہ اسلامی  طریقے  سے رشتہ  کا آغاز  کرنا باعث  برکت ہوتا ہے۔ افسوس  ہم اس طریقے سے دور ہوتے جارہے ہیں ،ان چیزوں نے ہمارے معاشرے  کو آلودہ  کر دیا ہے۔

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے

ہم ، محبت اور روزگار (زنیرہ اقبال)

  زنیرہ اقبال

سب غم ایک طرف فکر معاش کا غم ایک طرف،یہ وہ دکھ ہے جو نوجوان کی اصل عمر سے پہلے سنجیدگی لا رکھتی ہے ۔۔ ذمہ داریاں ان کے کندھے بھاری

... مزید پڑھیے