
افروز عنایت
ہم اتنے پرانےوقتوں کے نہیں کہ یہ کہوں کہ پرانے زمانے کی بات ہےبلکہ یہ صرف چند دہائیاں پیچھے کی بات ہے کہ ٹی وی کی نشریات بڑی صاف
ستھری ہوتی تھیں۔اس کے باوجود گھر کےبڑے اپنی طرف سےسنسر کاکام بھی انجام دیتےتھےیعنی اگرکوئی انگلش فلم میں کوئی خاتون مختصر لباس میں یا شوہر کے گلے بھی لگتی تواماں فورادس منٹ کے لئے ضرورٹی وی بند کردیتی تھیں یا ہمیں بہانے سے وہاں سےاٹھا دیتیں اور پاکستانی ڈراموں اورنشریات کےتو کیا ہی کہنے۔ ہیروئین ،اناؤنسراورخبریں پڑھنےوالی خواتین بھی سر پردوپٹہ لئے نظر آتی تھیں، پر آج سب کچھ بدل چکا ہے، میں ان سطور میں کھول کر بیان کرنےسے قاصر ہوں۔ صرف اتنا کہوں گی کہ دوپٹہ غائب نہیں ہوا دن بدن مختصر لباس (بولڈ ) بیہودہ مناظر عام ہوتے جارہے ہیں بلکہ یہ کہوں تو غلط نہیں ہوگا کہ ایسے مناظر کو ڈرامے کی کامیابی سمجھا جاتا ہے،جس کےاثرات تویقیناً ناظرین پر ہوتےہی ہیں ،خصوصاً نئی نسل ان کی جکڑمیں ہےاور اب یہ سب عام زندگی میں کرناعارنہیں سمجھا رہا ۔
تعلیمی درسگاہوں میں پہلےلڑکے اور لڑکیاں آپس میں ہاتھ ملانے سےجھجھکتےتھے لیکن اب آپس میں بغلگیر ہونا اونچی سوسائٹی کی شان سمجھا جاتا ہے۔ اگر کسی کے سامنے اس بات کو برا کہا جائے تو وہ ہمیں دقیانوسی اور گنوار جیسے القابات سے نوازتا ہے۔
آج اس جدید انداز زندگی نےتقریباً پورے معاشرے کواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
جند دہائیاں پیچھےپی ٹی وی پرپیش کئے جانے والے ڈرامے آج بھی لوگوں کےدل پر نقش ہیں،کیا ان کی مقبولیت بیہودہ مناظراورڈائیلاگزکی وجہ سے تھی نہیں بالکل نہیں بلکہ اج ناظرین کوجو کچھ اس کے برعکس دکھایا جارہا ہے وہ اس کے اتنے عادی ہو گئے ہیں کہ ان کے بغیرانہیں نشریات بےمزہ لگتی ہیں اورشہرت کی خواہش رکھنے والے مرد و خواتین اداکارہر حدود کو پار کرنے کے لئےتیارہیں،پھر تعلیمات اسلامی کا وہ کیا لحاظ رکھیں گے۔
میرا دین تو ہر بات کو کھول کھول کردلائل کے ساتھ بیان کر رہا ہےجیساکہ قرآن پاک کی سورہ النور آیت نمبر 19 میں اللہ رب العزت کا ارشاد ہے کہ "جو لوگ مسلمانوں میں بے حیائی پھیلانے کےآرزو مندرہتے ہیں ان کےلئے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہیں، اللہ سب کچھ جانتا ہے مگرتم کچھ بھی نہیں جانتے۔"
اسی طرح سورہ عنکبوت آیت نمبر تیرہ میں گناہ جاریہ پھیلانے والوں کے لیےارشاد باری تعالیٰ ہے کہ "وہ اپنے گناہوں کے بوجھ بھی ضرور اٹھائیں گے۔ اپنے بوجھوں کے ساتھ ان لوگوں کے گناہوں کا بوجھ بھی،سوچنے کی بات یہ ہے کہ ہم ایک اسلامی ملک میں رہنے والے مسلمان ہیں ، کیا ہمارا دین ہمیں اس بے حیائی کی اجازت دیتا ہے۔ پھرکیوں اس سلسلے میں کوئی لائحہ عمل نہیں بنایا جاتا ۔ صرف دنیاوی شہرت اور دنیاوی کامیابی کی خاطر اپنی اخرت کو تباہ کرنے کےدرپے ہیں اورگناہ بھی ایسے جو اپنے تک محدود نہیں رہتے ہیں بلکہ ان کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
افسوس ناک صورتحال یہ ہےکہ اب تعلیمی ادارے اس کی لپیٹ میں آتے جارہےہیں، آئے دن تعلیمی اداروں میں پیش آنےوالےواقعات اس کا ثبوت ہیں۔ اپنی نسلوں کو تباہی سے بچانے کے لئے اس بے حیائی کی روک تھام کےسب کو حصہ لینا چاہیے،بلکہ حکومت کو اس سلسلے میں کوئی اصول و ضوابط اورقانون رائج کرنا چاہیے تاکہ ایک پاکیزہ معاشرہ تشکیل عمل میں لایا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔




































