وما ارسلنک الا رحمتہ للعلمین

افروز عنایت

لاکھوں درود وسلام  اس ذات اقدس پر جسےرب العزت نےکائنات کے لئےرحمت العالمین بناکر بھیجا، سبحان اللہ

آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی  زندگی کےہر پہلو میں آپ کی امت کےلیے راہ ہدایت  پنہاں ہے،جس پرعمل کرکے بندہ حقیقت میں  بندگی کی اس معراج پرپہنچتا ہے جس کی وجہ سےاللہ کی رضا  اس کامقدر بن جاتی ہے۔

قرآن پاک میں  فرمان الہی ہے "لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوہ حسنہ

ترجمہ اے مسلمانوں تمہارے لئےاللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) کی ذات میں  ایک بہترین  نمونہ ہے۔

بیشک اس  میں کوئی شک نہیں کہ آپ  کی حیات طیبہ کےہر پہلو  اور ہرعمل میں اٹھنے بیٹھنے  کھانے پینے ،رہن سہن ،تجارت،شادی بیاہ رشتے داروں اوردوسروں کے ساتھ تعلقات غرض کہ زندگی کے تمام  معاملات کے بارے میں رہنمائی موجود ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم  اپنی امت کی رہنمائی کے لئے ایک  مکمل  اور خوبصورت  نمونہ ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اللہ رب العزت کے  کلام پاک کا عکس اور تفسیر ہیں ،اسی لئے آپ کی اطاعت کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے ۔ اطاعت اللہ اور اطاعت رسول ہی ایک مسلمان کی آخرت اور دنیا کی بھلائی کا راستہ اور سامان ہے ۔ہم اگر اس نمونہ پاک کو اپنی زندگی سے جوڑ دیں تو ایک صاف ستھرے معاشرے کو تشکیل دے سکتے ہیں۔ ایسا صاف ستھرا معاشرہ  جس میں  کوئی فرد بھی اپنے حقوق سے محروم نہیں  رہ سکتا۔ ایک مزدور سے لے کر عام انسان تک کے لئے اس کے فرائض اور حقوق کو واضح  کردیا گیا ہے ،حکمران طبقے کو عدل و انصاف کے ساتھ امور مملکت انجام دینے  کی تاکید فرمائی۔ فتح مکہ کے بعد  ستر مشرکین مکہ  قید ہوئے ،سب کی مشکیں کسی گئیں۔ان قیدیوں میں  آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے چچا حضرت  عباس رضی تعالیٰ عنہ  بھی  شامل تھے۔ رات میں مشکوں کو کسنے کی وجہ سے  کراہنے کی آواز  آئی۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے  پوچھا  ،کیا عباس کراہ  رہے ہیں ۔

صحابہ کرام نے فرمایا، جی ہاں آپ کی خاموشی کو دیکھ کر صحابہ کرام نےآپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے دکھ کو محسوس کیا اور پوچھا کہ کیا ہم  ان کی مشکیں  ڈھیلی کرلیں ؟آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ سب کی مشکیں ڈھیلی کرلو۔ یہ تھا ایک حکمران کا عدل و انصاف  یعنی رعایت ہو تو سب کے ساتھ ۔

آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے  کبھی بھی  خاص رعایت عزیزواقارب کے لئےنہیں رکھی ۔یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نےفرمایا کہ اگر فاطمہ (دختر رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم )بھی چوری کرتےہوئے پکڑی جاتی تو اسے بھی وہی سزا ملتی جو ایک عام مجرم کو ۔

زرا آج کے حالات  کا جائزہ  لیں تو  افسوس بےحد افسوس کہ ہماری ریاست میں سب کچھ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت مبارکہ کے خلاف  نظر آتا ہے۔ ہماری اس ریاست میں  بڑے بڑے  مجرم تو جیلوں سے  باہر عیش و عشرت کی  زندگی  گزار رہے ہیں جبکہ معمولی  سبزی اور پھل چور جیلوں کی سلاخوں کےپیچھے انصاف اور غیبی مدد کےمنتظررہتے ہیں۔ یہ کیسا انصاف ہے جو نبی کریم کی  تعلیمات کی تعلیمات کے  سراسر خلاف ہے ۔

ہم سے اچھےتوغیرمسلم ہیں کہ ان کی عدالتوں میں انصاف تو دیا جاتا ہے۔پچھلے دنوں  ایک خبر نظروں کے سامنے سے گزری کہ ایک غیر مسلم ملک کی عدالت میں  ایک مزدور بچے کی معمولی  چوری پر مالک اسے عدالت میں  گھسیٹ کر لایا۔ جج نے مجرم سےچوری کی وجہ پوچھی تو مجرم نے رو کر کہا کہ میں اور میری ماں کئی دنوں سے  بھوکے تھے۔ اسی لیے میں نے یہ جرم کیا۔  عدالت نے حکم دیا کہ مجرم تو ہم سب ہیں کہ ہمارے معاشرے میں یہ  بچہ  مزدوری سے بھی  اپنا اور اپنی ماں کا پیٹ نہیں  بھر سکتا لہذا ہم سب کوجرمانہ ادا کرنا چاہیے۔اس طرح  وہاں موجود  تمام لوگوں سے رقم اکھٹی کرکے اس بچے کو دی گئی تاکہ وہ  اپنا چھوٹا موٹا کاروبار شروع کر  سکے ۔

یہ مذکورہ بالا طریقہ تو دین اسلام کی تعلیمات سے ملتا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت طیبہ سے ملتاہےجس پر ہم عمل کرنے سےقاصر ہیں ۔

یہ تو صرف عدل و انصاف  کی  بات ہے ۔ ہمارے سامنے تو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی  حیات طیبہ  ایک مکمل  ضابطہ حیات ، ایک مکمل  نصاب ہے جس پر عمل پیرا ہوکر نا صرف ہم اس وطن عزیز کو حقیقت میں اسلامی ریاست  بناسکتے ہیں  بلکہ ہر شخص  چین و سکون کی زندگی گزارسکتا ہے، جس کے ہم سب خواہاں  ہیں ۔

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے

ہم ، محبت اور روزگار (زنیرہ اقبال)

  زنیرہ اقبال

سب غم ایک طرف فکر معاش کا غم ایک طرف،یہ وہ دکھ ہے جو نوجوان کی اصل عمر سے پہلے سنجیدگی لا رکھتی ہے ۔۔ ذمہ داریاں ان کے کندھے بھاری

... مزید پڑھیے