اپنے ھوے پرائے

افروز عنایت

شاکر! ڈھاکہ تواپنےملک کاہی حصہ ہے،لوگ توملازمت کی وجه سےپردیس جاتےہیں میں  تواپنے مسلمان بھائیوں کےدرمیان رہوں گا، کس بات کی

فکرہےاماں آپ کو۔

شمیم  !یہی سوچ کرتو سکون ملتاہےکہ سارے اپن ہوں گےآپ بے فکر ہو کرجائیں یہاں اماں بابا(ساس سسر) ہمارےساتھ ہیں۔ ہم ان کا خیال رکھیں گے۔

 اس طرح شاکرکا تبادلہ ڈھاکہ ہوگیا شاکربہت مطمئن تھاجلد ہی وہ وہاں سب نئےساتھیوں کےساتھ گھل مل گیا اوریہ حقیقت تھی کہ سارے اپنےمسلمان  بھائی تھے۔ کراچی میں وہ جب بھی فون پربات کرتا اپنے نئے ساتھیوں کی ضرور تعریف کرتا بلکہ ایک مرتبہ موسمی تبدیلی کی وجہ سے اسکی طبیعت بہت خراب ہو گئی۔اس موقع پراس کے بنگالی ساتھیوں نےاسےبالکل احساس نہیں ہونےدیا کہ وہ گھر سے کافی دور ہےبلکہ نورالدین بھائی تواسےزبردستی کچھ دنوں کے لیے۔اپنےگھرلےآئےنورالدین کی والدہ نےاس کی جس طرح دیکھ بھال کی کہ شاکران کا گرویدہ ہو گیا بلکہ  نورالدین بھائی کی والدہ نے تو بالکل سگی ماں کی طرح اس کا خیال رکھا،اسے یوں محسوس ہواجیسے وہ اپنوں کے درمیان ہواورسب ایک جان دو قالب ہوں۔

 پھرنه جانے کیا ہوگیا،دشمنان اسلام کی سازشیں رنگ لےآئیں وہ جواپنےتھےپرائےہو گیےان کی آنکھوں میں محبت کےبجائے نفرت ٹپکنے لگی۔

شمیم ۔۔ اماں بس دعا کریں شاکر خیریت سے ہوں۔

اماں(شاکرکی والدہ) روتے ہوئےرب العزت میرےبیٹے کوسلامت رکھے۔ آج پندرہ دن ہوگئے،کوئی خبرنہیں ملی۔یہ سب کیا ہوگیاہے۔ یہ خبریں سن سن کرمیراتو دل دھل رہا ہے۔

شمیم !۔۔۔ اعجازبھائی نےان کے کراچی کے دفتر سے بھی معلوم کیا ہے،وہ خود پریشان ہیں دفترکےتینوں افراد کا ابھی تک کچھ پتا نہیں چلا۔

گھرکی فضا بڑی افسردہ تھی۔ دوست رشتےداراحباب سب دلجوئی کے لیے آرہےتھے۔  شمیم کی گرچہ خود حالت خراب تھی لیکن وہ بڑی ہمت سے اپنے آپ کو سنبھالے ہوئے تھی ایک طرف بوڑھےساس سسر کو دیکھ رہی تھی تو دوسری طرف تینوں بچوں  کو۔

 اماں! کس کا فون تھا سب خیریت توہےنا؟

شمیم۔۔۔ (خوشی سے)جی اماں.ََ۔۔۔ اعجازبھائی کا فون تھا شاکر اوراس کےساتھیوں کا پتا چل گیا ہے۔

اماں۔۔۔  کیسا،کیسا،کیسا ہے میرا بیٹا۔۔۔۔۔ کہاں ہے، کب آئےگا، وہ ٹھیک تو ہے نا ؟ ۔

شمیم ۔۔ ساس کو صوفےپربٹھاتےہوئے بولی اماں اللہ کا شکرہے،وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ بس۔۔۔۔ بس  وہ سارے اہم اداروں کے افسران بنگلہ دیش کی قید میں ہیں ان قیدیوں کی لسٹ میں شاکر کا نام بھی ہے۔

اماں۔۔۔۔ میرا بیٹا ان ظالموں کی قید میں ہےنہ جانے ان ٻد بختوں نے کیا سلوک کیا ہو اس کے ساتھ ؟؟

شمیم۔۔۔۔ اماں آپ پریشان نہ انشاء اللہ شاکرخیروعافیت سے ہوں گےحکومت پاکستان ان قیدیوں کوجلد رہا کروائے گی۔

اگرچہ شاکرکی خیریت کی خبر آچکی تھی لیکن اس کی دوری اورجدائی نے اماں کو بے سدھ کردیا۔  آنسو ان کی آنکھوں سےرکتے ہی نہیں تھے۔ جدائی کے یہ لمحے بڑھتے جارہے تھےجس نےانہیں زندگی سے بہت دور کر دیا۔

 گھرمیں بڑا سناٹا چھا گیا تھا،اماں کی موت نےابا کی کمربھی توڑڈالی دوسال کا یہ عرصہ جس اذیت سے گزراوہ ایک لمبی کہانی ہےجو لفظوں کی محتاج نہیں۔شمیم بچوں اور سسر کے لیئے اپنے آنسوؤں  پر قابو پانے کی ناکام کوشش کررہی تھی بلکہ یوں لگ رہا تھا اس گھرکا ہر فرد دوسرے کے لئے سانسیں لےرہا ہے۔۔۔  جی رہا ہے۔

پاکستان حکومت کی کاوشوں کی بدولت بنگلہ دیش نےان قیدیوں کورہا کیا توان کےتمام گھرانوں میں جیسے زندگی پلٹ آئی ہو ۔ شمیم کےگھربھی عید کا سماں تھا شاکرکوجہاں اپنی آزادی کی خوشی تھی وہیں اماں کی جدائی سےاس کی آنکھیں آنسوؤں سےنم تھی۔ ہرقیدی کی الگ الگ داستان تھی جو ان اپنوں کےدرپرہوئی جواب اپنے نہیں رہے تھے۔

سقوطِ ڈھاکہ جوخود  ایک اذیت اورعبرت ناک واقعہ ہےجس نے دشمنوں کی سازشوں کو کامیابی سے ہمکنار کیااورپاکستان کا ایک بازواس سےجدا ہوگیا لیکن اس حقیقت سے انکارنہیں کہ دشمنوں کی سازشوں کی کامیابی ہماری  کوتاہیوں کےسبب تھی جس سے ہمیں سبق حاصل کرنا چاہیے۔

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے

ہم ، محبت اور روزگار (زنیرہ اقبال)

  زنیرہ اقبال

سب غم ایک طرف فکر معاش کا غم ایک طرف،یہ وہ دکھ ہے جو نوجوان کی اصل عمر سے پہلے سنجیدگی لا رکھتی ہے ۔۔ ذمہ داریاں ان کے کندھے بھاری

... مزید پڑھیے