
افروزعنایت
میری تحریرکاعنوان دیکھ کریقیناً لوگوں کی رائے یہی ہوگی کہ یہ تو حقیقت ہے کہ موبائل آج کی اہم ضرورت ہے لیکن میں یہاں اس کی دوسری اہمیت بیان
کر رہی ہوں جواس دن میں نے محسوس کی ۔ جی ہاں پچھلے دنوں مجھے کسی کی دعوت پر اکیلے جانا ہوا،جہاں چند خواتین مدعو کی گئی تھیں ۔ گھر کی پانچ چھ خواتیں اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہوگئیں ۔ میرے سامنے بیٹھی دونوں خواتین اپنےچھوٹے بچوں میں مصروف دکھائی دیں ۔ ایک اپنے موبائل میں مصروف تھی(یہ تینوں خواتین میرے لئےاجنبی تھیں)میں نے تینوں سے گفتگو کرنی چاہی لیکن مختصرجواب دینےکےبعد وہ اپنے کاموں میں مصروف ہوگئی۔
میں نےان سے بہت کوشش کی سلسلہ گفتگوجاری رہے لیکن دوسری طرف سےخاموشی دیکھ کرمیں نےبھی چپ رہنا ہی مناسب سمجھا۔ میں نےسوچا میں بھی اپناموبائل نکال کرمصروف ہوجاوں لیکن موبائل تو میں گھر پر ہی بھول آئی تھی۔
اس وقت موبائل نہ لانے پر بڑا دکھ ہوا،ورنہ ایسی صورتحال میں وہ میرا بہترین ساتھی ہوتا۔ عموماً میں ایسی صورتحال کے پیش نظر ہی اپنا موبائل نکال کر کسی سےگفتگو کر لیتی ہوں یا اپنے نئے بلاگ کو مکمل کرلیتی ہوں۔ اس دن مجھے اپنےموبائل کی اتنی کمی محسوس ہوئی کہ آئندہ گھرسے نکلنے سے پہلے بیگ میں موبائل چیک کرتی ہوں کہ رکھ لیا ہے یا نہیں ۔ ورنہ اس دن کی طرح صرف چاروں طرف دیواروں کو ہی دیکھتی رہوں گی۔
کہنے کامقصد یہ ہےکہ یہ موبائل آج ہماری تنہائیوں کابہترین ساتھی بلکہ اجنبی جگہوں اوراجنبیوں کے درمیان ہمارا ساتھی اوردوست بھی ہے۔




































