
افروز عنایت
افسوس بے حد افسوس آج ہم غیرمسلموں کی مشابہت میں اتنا آگےبڑھ گئےہیں کہ اسے اپنی کامیابی کی سیڑھی سمجھ بیٹھے ہیں جبکہ ان کی
مشابہت اختیار کرنے والوں کے لئے اللہ نےاور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے روکا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ *اے ایمان والوں مت بناو یہود ونصاریٰ کو دوست، وہ آپس میں دوست ہیں ایک دوسرے کے، اور جو کوئی تم میں سے دوستی کرے ان سے تو وہ ان ہی میں سے ہے * اسی طرح اللہ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی تو وہ ان ہی میں سے ہےاور دیکھا جائے تو کچھ چیزوں کی مشابہت تو توحید کی خلاف ورزی ہے۔ جیسے کرسمَس جو عیسائیوں کا ایک (حضرت عیسی علیہ سلام کی پیدائش کا دن) خاص تہوار ہے جو خدا کے بیٹے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ استغفراللہ
لہذا ایک مسلمان کومیری کرسمَس کہہ کراس گناہ کبیرہ میں ان کا ساتھ نہیں دینا چاہیے۔مسلمان کاپہلااوربڑا عقیدہ توحیدہےجو ایمان کی پہلی شرط ہے
پھر مسلمان عیسائیوں کے اس عقیدے کو جانتے بوجھتے صرف ان کی دوستی نبھانے کے لیے اس قسم کی برائی کے مرتکب ہو رہے ہیں کیوں؟؟؟؟ اور اب تو بات اس قدر آگے بڑھ چکی ہے کہ مسلمان غیر مسلموں کے مندروں اور گرجا گھروں میں دیئے اور چراغ بھی روشن کرکے ان کی دوستی کا حق نبھا رہے ہیں اور کوئی اللہ کا بندہ انہیں روکتا ہے تو یہ کہہ کر انہیں خاموش کردیا جاتا ہے کہ ہم تعصب سے پاک ہیں ہم بغض اور عداوت نہیں رکھتے ،ان کے یہ الفاظ یقیناً اللہ رب العزت کی نافرمانی ہے۔
لہذا غیر مسلموں کے ساتھ ہمیں اچھا سلوک رکھنا چاہیے ۔ان کے ساتھ برا اور نفرت بھرا سلوک نہیں رکھنا چاہیے کیونکہ اسلام کی تعلیمات کے مطابق ہمیں غیرمسلم سے اچھا برتاؤ کرنا ضروری ہے اور اس قسم کے جملے میری کرسمَس غیرہ کہہ کر اپنے ایمان کو خراب نہیں کرنا چاہیے۔




































