
افروزعنایت
گزر گیا یہ سال بھی
کیا پایا کیا کھویا
ہاں زندگی کا ہوا ایک سال کم
کچھ کمایا کچھ پونجی ہاتھ آئی
یا یوں ہی گنوایا سال
ہاں اگر نہ آیا تھا ہاتھ کچھ تو نہ پچھتانا،اس میں بھی رب کی تھی بھلائی
کچھ غلطیاں کچھ کوتاہیاں ہوئی ہوں گی ضرور سال گزشتہ میں
زرا ان پر غور کرنا ضرور
ان کی تلافی کرنا ضرور
نہ سیکھا ان غلطیوں سے تو کیا فائدہ ایسی ٹھوکرسے،اب نا صرف
اپنا اپ بچانا بلکہ دوسروں کوبھی بچانا
ہوسکے تو گرے ہووں کو بھی تھام لینا شاید یہ نیکی کام آجائے
سال نو کی ابتداء کچھ اچھی سوچوں سے ،کچھ اچھے ارادوں سے کرنا اور دنیا کےسازوسامان کےساتھ آخرت کے لیے بھی کچھ سامان جمع کرنا ،ایک طرف سال گزرتے جائیں گے تو دوسری طرف گھٹتے جائیں گے۔اس لئے نئے سال کی آمد پر صرف شادیانے نہ بجانا۔ اپنے لئے جو مانگو دعاوں میں تو ان میں دوسروں کو بھی یاد ضروررکھنا ۔
لب پہ دعا ہے یہی کہ سال نو خوشیوں وامن کا گہوارہ بن جائے سب کے لئے ۔یہ ارض پاک ریاست اسلامی بن جائے تو سارے دکھ دھل جائیں۔دسمبر کے جاتے لمحوں میں یہ دعا ضرور کرنا کیونکہ اس دیس میں امن ہم سب کے لئے ٹھنڈی چھاؤں ہوگا ۔
آمین ثم امین




































