ہرچمکتی چیز سونا نہیں ہوتی

  افروز عنایت

نازیہ  !-- اس اداکارہ کا کیا زبردست ڈریس  ہےکتنا جچ رہا ہے،میں بھی بالکل  ایسا ہی بنواؤں گی۔

 اس طرح امی کے منع کرنے کے باوجود نازیہ نے ویسا ہی بیہودہ  لباس بنوا لیا اور بڑے فخر سے یونیورسٹی  کی تقریب میں  بھی پہن کرگئی جہاں اکثرلڑکیوں کا لباس  اسی نوعیت کا تھا اونچا پجامہ ،بڑا کھلا گلا ، دوپٹہ غائب ،اس عریانی  پرسب ایک دوسرے کوداد دے رہی تھیں اورلڑکوں کی للچائی نظریں ان کا پیچھا کررہی تھی جس پر یہ لڑکیاں شرمندگی کے  بجائے فخر محسوس کررہی تھیں۔

نازیہ کےخاندان  کا تعلق نہ صرف متوسط طبقےسے تھا بلکہ کافی حد تک اپنی پرانی روایات کا پابند بھی تھا ان کے آس پاس  سارے رشتے دار بھی سیدھے سادے تھے۔ نازیہ  اپنے تینوں بہن اوربھائیوں سے بڑی والدین کی پہلی اولاد ہونے کی وجہ سے چہتی اور لاڈلی تھی۔  اسی لئے اکثراس کی ناجائزخواہشات پربھی والدین سرتسلیم خم کردیتے تھے خصوصاً مختلف چینلز پر چلنے والے ڈراموں اور پروگرامز میں  شرکت کرنے والوں کے فیشن اور عریاں لباس سے وہ بہت متاثر تھی حالانکہ نازیہ کی یہ فرمائشیں  بعض اوقات والدین پرگراں بھی گزرتی تھی جیسا کہ اس کی ضد کی وجہ سے  مجبوراً ماں باپ نے یونیورسٹی  میں  داخلہ کی اجازت دے دی تھی جبکہ وہ اب اس کی شادی کروانا چاہتے تھے ،اصولاً  اسے ماں باپ کی عزت اور وقار کا خیال رکھنا چاہیے تھا کہ وہ اس کی ہر بات مان رہے ہیں۔ اماں اگر کبھی اس کے حلیہ یا لباس وغیرہ پراعتراض بھی کرتی تو وہ اپنی والدہ کو ہمیشہ یہ کہہ کر  خاموش کروادیتی کہ اماں آج کل کے  دور میں  ماڈرن  اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکیوں کی ہی عزت ہے۔ اچھے رشتے بھی ان ہی لڑکیوں کےآتےہیں جوزمانے کےمطابق اپنےآپ کو ڈھال سکتی ہیں۔

 شروع میں تو یونیورسٹی میں  اس کی صرف لڑکیوں کےساتھ دوستی تھی لیکن  آہستہ آہستہ وہ یہاں کی ماڈرن لڑکیوں کے رنگ میں ڈھلتی گئی اور لڑکوں سے بھی  دوستی کا سلسلہ  شروع ہو گیا۔ اب تواکثران لڑکوں اور لڑکیوں کے ساتھ  پکنک اور دوسری تقریبات وغیرہ میں بھی شریک ہونے لگی تھی۔  یونیورسٹی کےدوستوں میں سے شعیب کے ساتھ اس کی دوستی دوسری نوعیت کی تھی۔وہ انتہائی  امیر گھرانے کا ماڈرن لڑکا  تھا ۔ تمام دوست ان دونوں کی ایک دوسرے میں دلچسپی دیکھ کر یہی سمجھتے تھے کہ یہ دونوں ایک دوسرے سے شادی کریں گے ۔

اماں کو اس کی سرگرمیوں کی شد بد ہوئی تو وہ پریشان ہو گئیں۔ وہ اسے  روکنا چاہتی تو یہ کہہ کر نازیہ اسے خاموش کروادیتی اماں آپ تو نہ جانے کس زمانے میں  رہتی ہیں، آج کل یہی سب کچھ چل رہا ہے۔

اماں  !-- نازیہ بیٹا یعقوب  اچھا دیکھا بالا لڑکا ہے اور ہمارا دورکارشتہ دار بھی ہے۔پڑھا لکھا سمجھدار لڑکا ہے۔ اپنے باپ کے ساتھ اس کےکاروبار میں  شامل ہے۔

نازیہ!- اماں میں نےآپ کو پہلے بھی اس قسم کے رشتوں کے لئےانکار کردیا تھا پھر آپ  نے ۔۔خیر چھوڑیں  اس بات کو ،کوئی اور بات کریں۔

نازیہ کے ذہن اور دل  میں تو شعیب کی تصویر بیٹھ گئی تھی۔وہ اسے دل کی گہرائیوں کے ساتھ  چاہنےلگی تھی اوراسے یقین تھا کہ وہ بھی اسے پسند کرتا ہے،اس کی گرلز فرینڈزکےسامنےاس کی ہی تعریف کرتا ہے،اسی کے ساتھ زیادہ وقت گزارتا ہے۔

یونیورسٹی میں یہ ان کا آخری سال تھا ،اگلے مہینے  امتحانات تھے اس کے بعد سب کی راہیں،جدا جدا ہوجائیں گی

 آج اس نے سوچا کہ  وہ شعیب سے شادی کے سلسلےمیں ضرور بات کرے گی ۔

نازیہ !-- (بڑے والہانہ انداز میں ) تم نے شادی کے بارے میں  کیا سوچا (شعیب اسے حیرانی سے دیکھنے لگا) میرا مطلب ہے کہ  ہمارا یہ یونیورسٹی میں آخری سال ہے  آگے  کے بارےمیں تم نے کیا سوچا ہے ۔

شعیب!-- میرا  ابھی تو شادی وادی کا پروگرام نہیں، میرامطلب ہےکہ میں کچھ بن جاؤں تو پھر سوچوں گا ۔

نازیہ!‐  کیا مطلب؟ کب تک میں  تمہارا انتظار کرتی رہوں گی ۔میرے ماں باپ  میری شادی کے لئے  مجھ پرزور دے رہے ہیں ۔میں مسلسل  ٹال مٹول سے کام لے رہی ہوں ،وہ اب مزید انتظار  نہیں کر سکتے۔

شعیب !-- تو ان کی بات مان لو۔

نازیہ !-' بات مان لوں ،ہم اس قدر آگے بڑھ چکے ہیں اورتم کہہ رہے ہو کہ میں دوسری جگہ شادی کرلوں،میں  تصور بھی نہیں کرسکتی کہ تمہارے بجائے کسی اور سے شادی کروں ۔

شعیب  !--، ہم اچھے دوست اور ساتھی ہیں ۔ہم ہمیشہ اسی طرح  ملتے رہیں گےاورمیں نے کبھی تم سےشادی کا وعدہ نہیں کیا۔ ہم اچھے  دوست ہیں اور ہمیشہ  رہیں گے۔

نازیہ کوشعیب سے زیادہ اپنے آپ سے گھن آرہی تھی۔ اس کا وجود ریزہ ریزہ  ہورہا تھا کل تک جس شخص کےساتھ پر وہ فخر محسوس کررہی تھی ،آج اس کی اصلیت اس پر واضح ہوچکی تھی۔وہ مزید وہاں نہ رک سکی ۔نفرت سے دیکھااور زمین پر تھوک کر پلٹ گئی ۔

پیچھے سے شعیب کی آواز اس کے کانوں سے ٹکرائی  جو اپنے کسی دوست سے مخاطب تھا ۔دوٹکے کی لڑکی جو میرے گود میں پڑی رہتی تھی میری بیوی  بننے کے خواب  دیکھ رہی ہے۔ شاید اپنی اوقات  بھول گئی ہے۔اسے تو شعیب  اپنا آئیڈیل لگا تھا دوسروں کے مقابلے میں  مختلف بھی لیکن  آج اس کی اصلیت سامنے آگئی تھی ۔امتحانات کے بعد تو لڑکے لڑکیوں کا گروپ پاکستان ٹور کا پروگرام بنا چکے تھے۔اف خدایا شعیب مجھے صرف ایک  کھلونے کی طرح  استعمال کرنا چاہتا تھا۔وہاں نہ جانے  میرے ساتھ کیا ہوتا۔اس نے ایک جھرجھری لی ۔شکر آج  شعیب کی اصلیت اس پر  کھل چکی تھی ،اگرچہ شعیب کے اس روپ نے اسے توڑ دیا تھا لیکن  اسے آنے والی تباہی سے بچا لیا ۔

نازیہ !-- امان کیا آپ نے یعقوب کے رشتے کے لئے منع کردیا تھا ۔

اماں !-- اور کیا کروں ،تم نے تو ٹکا سا جواب دے دیا ۔ اب فون آئے گا تو معذرت کر دوں گی حالانکہ  ہم جیسے لوگوں کے لئے اس سے بہتر  رشتہ  ملنا مشکل ہے ۔

نازیہ !- (جلدی سے ) نہیں ، اماں انہیں آپ ہاں کردیں ۔یہ میرا یونیورسٹی کا آخری سال تھا ،اگلے مہینے امتحانات ہوں گے پھر میں  فارغ ہوجاوں گی۔

اماں  !--(حیرانی اور خوشی کےملے جلے احساسات سے)ہاں ہاں بلکہ  میں کل انہیں  خود ہی فون کردوں گی کہ ہماری طرف سے  ہاں ہے ۔

نازیہ کی آنکھوں  سے ٹپکنے والے ان دو آنسوؤں کو اماں نہ دیکھ سکیں جو نہ جانے دکھ کے تھے یا شکرانے کے ۔

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے

ہم ، محبت اور روزگار (زنیرہ اقبال)

  زنیرہ اقبال

سب غم ایک طرف فکر معاش کا غم ایک طرف،یہ وہ دکھ ہے جو نوجوان کی اصل عمر سے پہلے سنجیدگی لا رکھتی ہے ۔۔ ذمہ داریاں ان کے کندھے بھاری

... مزید پڑھیے