عید امت مسلمہ کے لئے خوشی کا تہوار

افروز عنایت

علماء کرام کے مطابق لفظ "عید " اصل میں عود سے بنا ہے جس کے معنی ہیں لوٹ کر واپس آنا ـ ،عید کو اسی لئے عید کہا گیا ہے کہ یہ تہوار زندگی میں بار بار یعنی ہر سال آتا

ہے، عیدین اللہ کی طرف سے عطا کیے وہ دن ہیں جو ہرسال ہمارے لئے خوشیاں لے کر آتے ہیں، ماہ رمضان میں قران پاک کا نزول جو ایک اعجاز ہے اور پھر بارگاہ الہٰی میں عبادات جو مغفرت کا ذریعہ اور باعث رحمت ہیں جس کا شکرانہ اور خوشی یہ عید الفطر اللہ کی طرف سے امت مسلمہ کے لئے ایک تحفہ ہے ۔

دین اسلام نے سال بھر میں عید کے دو دن مقرر کئے ہیں عید الفطر اور عید الاضحٰی ،یہ وہ خوشی کے تہوار ہیں جن میں ہم خود بھی خوشیاں مناتے ہیں اور دوسروں کو بھی خوشیاں دیتے ہیں ،لہٰذا ان خوشیوں کے تہواروں پر اپنے آس پاس کے لوگوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، اپنی بساط کے مطابق انہیں بھی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے ۔

ایک مرتبہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم عید کی نماز پڑھ کر واپس آرہے تھے، تو راستے میں ایک غریب یتیم بچے کو اداس بیٹھے دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے گھر لے کر آئے ام المومنین سے کہا اسے نہلا کر نئے کپڑے پہنائیں ،پھر آپ صلی اللہ علیہ نے اسے تمام دن کھلایا پلایا اور سارا دن اپنے ساتھ رکھا ــ، یہی تعلیم آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ہمیں فرمائی ہے ۔ اس وقت ہمارے سامنے ہماری امداد زکوٰۃ وغیرہ کے جو لوگ زیادہ مستحق ہیں ہم ان کی تکلیف کو کم تو نہیں کر سکتے لیکن شاید ہماری کچھ مالی امداد ان میں سے چند ایک کی ضرورت پوری کرسکے ، پھر ضروری نہیں کہ کسی غریب ہی کو ہم نوازیں بلکہ اپنے اقرباء دوست و احباب کو ہدیات تحفے تحائف دے کر یا ان کی ضیافت کرکے یا ان کا حال احوال پوچھ کر بھی انہیں خوشی دے سکتے ہیں اور یقیناً جو انسان دوسروں کو خوشی دیتا ہے ،وہ خود بھی پرسکون،خوش اور مطمئن رہتا ہے ۔اس لئے اگر اس عید کو واقعی میں خوشی سے گزارنا چاہتے ہیں تو دوسروں کو بھی اس خوشیوں والے تہوار میں ضرور شامل کریں ۔

خصوصا ًکسی روٹھے ہوئے دوست یا عزیز کو فون کرکے عید مبارک باددے کر اس کا حال احوال پوچھیں یہ بھی اس کے لئے ہدیہ سے کم نہیں ہوگا ،آج میں اپنے ارد گرد نظر دوڑاتی ہوں تو جگہ جگہ رشتوں میں فاصلے اور دوریاں نظر آتی ہیں ۔ بھائی بھائی سے دور ہے ۔ ایسے موقع پر اگر کسی روٹھے رشتے دار کو فون کرکے عید کی مبارک دیں تو یہ کمزوری نہیں بلکہ آپ کی نیکی تصور کی جائے گی اور آپ کے اس طرز عمل سے یقینا ًدلوں کے میل دھل جائیں گے ۔ صلہ رحمی کی برکات سے ہم سب مسلمان واقف ہیں ، اس لئے اس حسین موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں ،یہ نیکی اور باعث برکت ہے۔
اللہ رب العزت ہم سب کو دینی تعلیمات سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین

 

شہر شہر کی خبریں

ماہ رمضان میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کے عمل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا : عبد المعیز

کراچی( نمائندہ رنگ نو) رنگ نو ریڈرز کلب کے سیکریٹری وسماجی کارکن عبدالمعیز نے راشن ڈرائیو کا اہتمام کیا اور بانی رنگِ نو زین صدیقی کی بھرپور

... مزید پڑھیے

بنو قابل سب سے بڑا فری آئی ٹی ایجوکیشنل نیٹ ورک بن چکا :نوید علی بیگ 

 کراچی( نمائندہ رنگ نو ) چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت کا بنو قابل پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا فری آئی

... مزید پڑھیے

الخدمت اور اوشن نیٹ ورک کے تحت ’’باہمت‘‘ بچوں کیلئے افطار عشائیہ کا اہتمام

 کراچی (نمائندہ خصوصی) الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت اوراوشن نیٹ ورک ایکسپریس پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشترک سے

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

سپر ایٹ مرحلہ: جنوبی افریقہ کی بھارت کے خلاف 76 رنز سے فتح، گزشتہ فائنل کا بدلہ چکا دیا

احمد آباد: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 43ویں میچ اور سپر ایٹ مرحلے کے اہم مقابلے میں جنوبی

... مزید پڑھیے

معمار پریمیئر لیگ سیزن 8 ، شہید دانیال کرکٹ کلب کا فاتحانہ آغاز

کراچی ( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )معمار پریمیئر لیگ سیزن 8 کا رنگا رنگ آغاز عید گاہ گراؤنڈ

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بھارتی سپریم کورٹ نے روح افزا کو باضابطہ "فروٹ ڈرنک" قرار دے دیا

ممبئی ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) بھارت کی سپریم کورٹ نے معروف مشروب

... مزید پڑھیے

پاکستان سے انڈیا جانےوالی سیما حیدر کے ہاں گیارہ ماہ میں دوسرے بیٹے کی پیدائش

ممبئی :غیر قانونی طور پر پاکستان سے بھارت منتقل ہونے والی سیما حیدر ایک بار پھر ماں بن گئی

... مزید پڑھیے

ایران سے تجارت پر پابندی: امریکا کا ممالک پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

واشنگٹن :امریکا نے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کے خلاف سخت معاشی اقدامات کا

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

عابدہ پروین کی وفات کی خبریں بےبنیاد، گلوکارہ خیریت سے ہیں: اہلِ خانہ نے تصدیق کردی

معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی وفات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں جھوٹی، بےبنیاد اور گمراہ کن ہیں، اس بات کی

... مزید پڑھیے

بشریٰ انصاری کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس، اداکارہ کی سخت وارننگ

کراچی ( شوبز ڈیسک )سینئر اور لیجنڈری پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے نام سے بنائے گئے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف عوام کو

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

قرارداد پاکستان (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد 

تئیس مارچ 1940کو لاہور کے منٹو پارک لاہور میں آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ جلسے میں تاریخی قرار داد پیش کی گئی۔اس سے چار روز قبل لاہور میں علامہ مشرقی کی

... مزید پڑھیے

عید امت مسلمہ کے لئے خوشی کا تہوار (افروز عنایت)

افروز عنایت

علماء کرام کے مطابق لفظ "عید " اصل میں عود سے بنا ہے جس کے معنی ہیں لوٹ کر واپس آنا ـ ،عید کو اسی لئے عید کہا گیا ہے کہ یہ تہوار زندگی میں بار بار یعنی ہر سال آتا

... مزید پڑھیے

نیا دور اور ڈاکٹر جمیل جالبی کا ادارتی طلسم (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر/کراچی

اردو زبان کے حوالے سے ڈاکٹر جمیل جالبی کا وژن نہایت واضح، متوازن اور قومی شعور سے لبریز تھا۔ ان کے نزدیک اردو محض ایک لسانی اکائی نہیں بلکہ تہذیبی اشتراک،

... مزید پڑھیے