رمضان کی بابرکت ساعتیں

قدسیہ ملک / جامعہ کراچی

نیکی نیکی صبح وشام

اللہ   اللہ   ماہ    صیام

رمضان آرہےہیں۔اتنی گرمی کے روزےہیں۔زیادہ سے زیادہ پانی پیورمضانوں میں تو پابندی ہوگی۔رمضان سے پہلے اچھی طرح کھاپی لو۔رمضان آرہےہیں اس سے پہلے ہی چلے جاو۔ افف کیسے گزرےگایہ رمضان۔ وغیرہ وغیرہ

یہ جملے آئے روز آپکی سماعتوں سے بھی ٹکرائے ہونگے۔

کیاواقعی رمضان اس قدر مشکل ہوتے ہیں کہ ہم اپنے بچوں اور اپنے چھوٹے بہن بھائیوں اپنی اولادوں  کو اس ماہ مبارک کی رحمتوں برکتوں وفضیلتوں کے بارے میں اتنی آگہی نہیں دے پاتے جتنا اس مہینے کا حق ہے۔

ہمارے نزدیک ایک بہت مشکل کٹھن اور دشوار وقت آنے والا ہے جس کی ہولناکیوں سے ہم اپنے چھوٹوں کوڈراتے رہتے ہیں اور یہاں تک کہ میری ہی کچھ  ہم جماعت  لڑکیاں محض اسلئے اس ماہ مبارک  میں اب تک روزے چھوڑ دیتی ہیں کہ ہمارےپیپرز ہونے والے یاہمارے اسائمنٹ چل رہے ہیں۔کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ اگلا رمضان دیکھ پائیں گے بھی یا نہیں؟ہوسکتا ہے یہ  ہمارا آخری رمضان ہو۔

اسی لئے اس رمضان المبارک کوبہترین پلاننگ کے ساتھ خوش اسلوبی سےگزاریئے۔تاکہ آپ سے آپکے ساتھ رہنےوالے آپکے ہم منصب آپ کے ہم جماعت دوست سہیلیاں،رشتہ دار، آپکےچھوٹے بھی کچھ اچھا سیکھیں اور وہ بھی اسے اچھی طرح گزارنے کی کوشش کریں۔آئیے رمضان کی کچھ پلاننگ کرتے ہیں

1۔ توبۃالنصوح:ہروقت توبہ واستغفار كرنا واجب ہے، ليكن اس ليے كہ يہ ماہ مبارك قريب آ رہا ہےاور تو مسلمان شخص كے ليے زيادہ لائق ہے كہ وہ اپنے ان گناہوں سے جلد از جلد توبہ كر لے جو صرف ا س اور اس كے رب كے مابين ہيں، اور ان گناہوں سے بھى جن كا تعلق حقوق العباد سے ہے۔ تا كہ جب يہ ماہ مبارك شروع ہو تو وہ صحيح اور شرح صدر كے ساتھ اطاعت و فرمانبردارى كے اعمال ميں مشغول ہو جائے۔

 اور اے مومنوں تم سب كے سب اللہ تعالى كى طرف توبہ كرو تا كہ كاميابى حاصل كر سکو(سورۃالنور)

 2۔دعاء كرنا:بعض سلف كے متعلق آتا ہےكہ وہ چھ ماہ تك يہ دعا كرتےاے اللہ ہميں رمضان تك پہنچا دے، اور پھر وہ رمضان كے بعد پانچ ماہ تك يہ دعا كرتے رہتےاے اللہ ہمارے رمضان كے روزے قبول و منظور فرما۔

 3۔اس عظيم ماہ مبارك كے قريب آنے كى خوشى ہو: رمضان المبارك كے مہينہ تك صحيح سلامت پہنچ جانا اللہ تعالى كى جانب سے مسلمان بندے پر بہت عظيم نعمت ہے۔ رمضان المبارك خير و بركت كا موسم ہے، جس ميں جنتوں كے دروازے كھول ديے جاتے ہيں، اور جہنم كے دروازے بند كر ديے جاتے ہيں اور يہ قرآن اور غزوات و معركوں كا مہينہ ہے جس نے ہمارے اور كفر كے درميان فرق كيا۔اسلئے گھبراہٹ اور پریشانیوں سےنکل کر دل کے پورے اطمینان کے ساتھ رمضان کی خوشی منانی چاہئے۔

علم حاصل كرنا :تا كہ روزوں كےاحكام كا علم ہوسكےاوررمضان المبارك كى فضيلت كا پتہ چل سكے۔اسکے لئے استقبال رمضان بہترین پروگرام ہے۔

ايسے اعمال جو رمضان المبارك ميں مسلمان شخص كوعبادت كرنے ميں ركاوٹ يا مشغول نہ ہونے كا باعث بننے والے ہوں انہيں رمضان سے قبل نپٹانے ميں جلدى كرنى چاہيے۔

گھر ميں اہل و عيال اور بچوں كےساتھ بيٹھ كر انہيں روزوں كى حكمت اور ا س كےاحكام بتائے، اور چھوٹے بچوں كو روزے ركھنے كى ترغيب دلایئے۔

كچھ ايسى كتابيں تيار كى جائيں جوگھرميں پڑھى جائيں،ياپھرمسجدكے امام كو ہديہ كى جائيں تا كہ وہ رمضان المبارك ميں نماز كے بعد لوگوں كو پڑھ كر سنائے۔

رمضان المبارك كے روزوں كى تيارى كےليے ماہ شعبان ميں روزے ركھے جائيں۔

قرآن مجيد كى تلاوت كرنا

نفس کا تذکیہ:

رمضان المبارک میں مسلمان اپنا دن فجر سے قبل سحری کھا کرشروع کرتا ہے ، اورسحری میں افضل یہ ہے کہ سحری کو رات کے آخری حصہ تک مؤخر کیا جائے۔سحری کے بعد مسلمان نماز فجر کی اذان سے قبل نماز کی تیاری گھر میں ہی کرے اوروضوء کرکے نمازباجماعت ادا کرنے کے لیے مسجد کی طرف جائے۔عورتیں گھر کے کاموں  سحری کے برتنوں  و کچن کی صفائی سے پہلے نماز پڑھیں۔جب سورج طلوع ہواوراچھی طرح اوپر آجائےتو طلوع کےتقریبا پندرہ منٹ بعد ہر مسلمان اگر پسند کرے تو اشراق کی کم از کم دورکعات ادا کرے توبہتر ہے ، اوراگر چاہے تو وہ اسے افضل وقت تک مؤخربھی کرسکتا ہے ، اس کا افضل وقت سورج بلند ہونے اورسخت دھوپ کا وقت ہے ۔ظہر کی چار رکعات سنتیں دو دو کرکے ادا کرے ، پھر اقامت تک قرآن مجید اورذکرو اذکار میں مشغول رہے ، نماز باجماعت ادا کرنے کے بعد بعد والی دو سنتیں ادا کریں ۔پھر نمازکے بعد اپنے کام پر واپس لوٹے اورکام کاج  گھر داری میں مشغول رہے۔مرداپنی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد اگر اس کے پاس عصر کی نماز سے قبل آرام کرنے کا وقت مل سکے تو تھوڑا بہت آرام کرلے ، لیکن اگر وقت کافی نہ ہو اوراسے خدشہ ہو کہ اگر سوگیا تو نماز عصر ضائع ہوجائے گی توپھر نماز تک کسی مناسب چيز میں مشغول رہے ، مثلا ضرورت کی اشیاء خریدنے بازار چلے جائے یا پھر کام سے فارغ ہوکر فوری طور پر مسجد کا رخ کرے اورعصر کی نماز تک مسجد میں ہی رہے ۔خواتین بھی ظہرکے بعد اور عصر سےپہلے  گھر کے کام نمٹاکرتھوڑاآرام کرسکتی ہیں۔عصر کی نماز کے بعد اپنی حالت کودیکھے اگر تو اس میں ہمت ہےکہ مسجد میں بیٹھ کرتلاوت قرآن کریم کرے تو یہ بہت ہی غنیمت ہے ، اوراگر انسان اپنے اندر ہمت محسوس نہ کرے تواسے اس وقت ضرور آرام کرنا چاہیے تا کہ رات کو نماز تراویح کی تیاری کرسکے ۔خواتین بھی گھر میں نماز عصر کے بعد اگر ممکن ہوتو اپنے آپ کو تراویح کے لئے تیار کریں۔

اذان مغرب کے قبل افطاری کی تیاری میں مدد کرے تاکہ خواتین بھی جلد از جلد کام نمٹاکر روزے سے پہلے اپنے رب سے دعائیں مانگ سکیں۔ اس لمحات میں ایسے کام کرنے چاہییں جن کا اسے نفع ہو یا تو قرآن مجید کی تلاوت میں مشغول رہے یا دعا کرے یا پھر اپنے اہل وعیال سے مفید بات چیت کرے ۔خواتین بھی مختلف کھانے پکانے چٹ پٹی تراکیب سے دسترخوان سجانے سے بہتر اپنے نفس کا تزکیہ  کریں،اپنے بچون کے ساتھ بیٹھ کر دعامانگیں۔اسوقت کی دعا بہت جلدی مقبول ہوتی ہے۔

اس وقت میں سب سے بہتر اور اچھا شغل یہ ہے کہ روزےداروں کی افطاری کے لیےکھانا لا کر یا پھر اسے تقسیم کرکے ان کا تعاون کرے ، اس کام کی بہت ہی عظیم لذت ہے ۔پھر افطاری کے بعد مردباجماعت نماز مغرب کی ادائیگی کے لیے مسجد کا رخ کرے ، اسکےبعد گھر واپس آئے اورجوکچھ میسر ہوکھائے پیئےاور خواتین نماز مغرب کے بعد جلد از جلدکچن سے فارغ ہوکر رات کے کھانے کادستر خوان لگائیں۔سب ساتھ کھاناکھائیں۔لیکن زيادہ نہيں کھانا چاہیے ، پھر اسے اس بات کی حرص رکھنی چاہیے کہ وہ عشاء سے قبل باقی ماندہ وقت کو اپنے اوراپنے اہل وعیال کے لیے مفید بنانےکےلیے کوئي قرآنی قصہ یا پھر یا احکام کی کتاب پڑھے ۔یا گھر والوں کے ساتھ بیٹھ کر گھر کے کسی امور کی بابت بات کرلی جائے۔اس لیے کہ یہ وقت بہت ہی قیمتی ہے ، میرے بھائی اور بہن اپنے آپ سے غلط قسم کے افکار ،موبائل کے فتنے،انٹرنیٹ کے غلط استعمال اوران وسائل  کو دور رکھیں جوایمانیات و اخلاقیات کا جنازہ نکال دیتے ہیں ، اوراپنےرعایا کے بارےمیں اللہ تعالی کا ڈر وخوف اختیار کریں کیونکہ روز قیامت اس کے بارہ میں سوال ہوگا ، اس لیے سوال کا جواب تیار کرلیں ۔اس کے بعد نماز عشاء ادا کریں اورعشاء  میں امام کے پیچھے خشوع وخضوع کے ساتھ نماز تراویح ادا کرنی چاہییں۔اگر خواتین کی تراویح آپ کے گھر سے نزدیک ہے تو خواتین بھی نماز عشاء بھی امام کے پیچھے عشاءو نماز تراویح کا اہتمام کریں ۔اس  کے بعد آپ اپنے لیے  اور اپنے اہل خانہ کے لئے کوئي مناسب سا پروگرام تیار کریں جوآپ کی شخصیت اور حالات کے مناسب ہو اوراس میں ان کاموں کا خیال رکھیں۔ہرقسم کے حرام اوراس کی جانب لےجانے والےکاموں سے اجتناب کریں ۔اپنے گھر والوں  کے لئے بھی ہمیشہ خیال رکھیں کہ کہیں وہ بھی کچھ حرام کام یا اس کے اسباب کا ارتکاب نہ کرلیں اسکے لئےآپ کو حکمت ودانش والا طریقہ اختیار کرنا ہوگا ، مثلا آپ ان کے لیے کوئي خاص پروگرام ،سیرو تفریح وغیرہ فراہم کرسکتے ہیں۔ فرائض و عبادات اپنے معمولات زندگی کے فوری بعدکوشش کریں کہ جلد سوئيں اورسونے میں ان قولی اورعملی آداب پر عمل کریں  اوراگرآپ سونے سے قبل قرآن مجید کی تلاوت کرلیں یا پھر کوئي اچھی سی کتاب پڑھ لیں تو یہ بہت بہتر ہے سحری سے قبل اٹھیں خواتین سحری بنانے سے پہلے اور مرد اسوقت میں اللہ تعالی سے دعا کریں کیونکہ یہ رات کا آخری حصہ ہے جس میں نزول الہی ہوتا ہے اوراللہ تعالی نے توبہ واستغفار کرنے والوں کی بہت زیادہ تعریف کی ہے ، اور اسی طرح اس وقت میں دعا اور توبہ کرنے والوں کی دعا اورتوبہ قبول کرنے کا وعدہ بھی فرمایا ہے۔کوشش کریں بازاروں میں بالکل جانا ناہواور اگر انتہائی مجبوری میں جاناہوتو ٹائم دیکھکر جلد سے جلد گھر آنے کی کوشش کریں تاکہ تھکن سے تراویح ضائع نہ ہو۔

دعاہےکہ اللہ ہمیں رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں سے مکمل فیض یاب ہونے کی توفیق عطافرمائےاور امت مسلمہ کی دگرگوں حالت کو بہتری کی جانب گامزن کردے آمین یا رب العالمین

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے