
قدسیہ ملک
شکر خدا کا کہ ایم فل مکمل کرنے کے بعد اتالیق سے رابطہ بحال ہوگیا۔ اب ہم اتالیق کی جانب سے نہایت اہم کورس کررہے ہیں
جس کا لنک پہلے کمنٹ میں موجود ہے۔ پہلی کلاس شروع ہوئی جس میں پاکستان اور بیرون ملک سے افراد نے شرکت کی اور بچوں کی ابتدائی تعلیم سے متعلق اپنے مشوروں آرائ اور پلاننگ سے لوگوں کو آگاہ کیا۔۔۔
کلاس کا باقاعدہ آغاز بذریعہ زوم ڈائریکٹر اتالیق محترم استاد شہزاد قمر نے کیا۔۔۔ پہلے تمام شرکا کو نام لیکر خوش آمدید کہا۔۔ جس سے ہماری ہمت و حوصلہ افزائی میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے پہلے تمام شرکائ سے اس پروگرام سے متعلق اپنی اپنی رائے کے اظہار کی دعوت دی۔۔۔جس پر ہم سب کہاں چپ رہنے والے تھے۔۔خوب خوب اپنی رائے اور آئندہ ہونے والے کورس سے متعلق اپنی آرائ خدشات اور اہم نکات سے آگاہ کیا۔۔۔ اسکے بعد محترم شہزاد قمر نے ہمیں دوباتوں کی جانب توجہ دلوائی۔ پہلی بات یہ کہ مکمل حاضری پر ہی ہم اسناد لینے کے قابل ہوں گے اور دوسری بات یہ کہ کلاس میں مکمل حصہ لیناہے۔ ہر پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دینے ہیں۔ اور ایک اور اہم بات جو یہ تھی کہ ہم ضرور یہاں سے سیکھ کر کسی ایک فرد کو یہ سب باتیں سکھائیں گے۔پھر محترم استاد نے انسانی ذہانت اور شخصیت کے بارے میں بات کی۔سلائیڈز کے ذریعے سمجھائے جانے والے کورس کے چند نکات بچوں کے شور کی نذر اور کچھ صاحب کے ناشتے کی نذر ہوئے۔۔جس کی اسکرین شاٹ لے کر بعد میں پڑھنے کا تہیہ کیا۔۔ انسانی ذہانت اور شخصیت کا 80 فیصد پیدائش سے ابتدائی 6 برس تک تشکیل پاجاتا ہے۔ اس تحقیق کو استا د محترم نے مختلف ترقی یافتہ ممالک کی ابتائی تعلیم اور یونیسیف کی حالیہ رپورٹ کے تناظر میں بہت محنت اور جانفشانی سے سمجھایا۔
انہوں نے بتایا کہ تاریخ اور جدید ترقی یافتہ ممالک میں ابتدائی بچپن کی تعلیم وتربیت کا خاص اہتمام نظر آتا ہے۔ انہوں نے اسرائیل نظام تعلیم کے نکات کے بارے میں بات کی۔
ہمارے ہاں والدین اور اسکولوں میں اس بارے میں شعور اور تربیت کا سخت فقدان ہے۔ جن کے برے نتائج سے ہم سب واقف بھی ہیں اور ان نتائج کو ہم بھگتتے بھی رہتےہیں۔ اتالیق فاو¿نڈیشن کی ٹیم نے گزشتہ برسوں میں پاکستان اور بیرونِ ملک ہزاروں والدین اور اساتذہ کو ” ارلی چائلڈ ہوڈ ڈیولپمنٹ “سے متعلق تربیت اور ٹولز فراہم کیے ہیں۔جن کی ایک کڑی اس کورس کی شکل میں ہمارے سامنے موجود ہے۔۔ اتالیق فاونڈیشن کی جانب سے منعقدہ انتہائی مفید 7 روزہ کورس میں شرکت کا موقع ملا ۔ہر ماں، ٹیچر اور 20 برس سے پہلے لڑکیوں کو ضرور سیکھنا چاہیے۔۔یہسات روزہ سرٹیفیکیٹ کورس” ارلی چائلڈ ہوڈ ڈیولپمنٹ“ کورسز کے ایک سالہ ڈپلوما کورسز کا ایک شارٹ ورژن ہے۔اس کی پہلی جماعت میں مجھے جو باتیں نئی نئی سمجھ میں آئیں وہ یہ تھیں۔اسرائیلی تعلیمی نظام کس طرح بچوں کو تعلیم دے رہاہے ۔اسرائیل میں دو سال سے لے کر سترہ سال تک کے ہر بچے کے لئے تعلیم لازمی اور تعلیم کے شعبے پر حکومت کا انتہائی سخت کنٹرول ہے، 90 فیصد تعلیمی ادارے حکومت خود چلا رہی ہے جبکہ 10 فیصد پرائیویٹ بھی ہیں لیکن انہیں بھی حکومتی پالیسیوں کو فالو کرنا ہوتا ہے۔ اسرائیلی تعلیم کا مقصد یہ ہے کہ تعلیم کے ساتھ بچوں کو ایسا ماحول دیا جائے جس میں ان کا سیاسی، مذہبی اورثقافتی میدان بھی انہیں مکمل سہارا دےرہا ہو تاکہ وہ آگے چل کر دنیا کو اپنی انگلیوں پر چلاسکیں۔
ہندوستان کی تعلیمی معیار کی کیا خصوصیات اور کیا اہم نکات ہیں۔ پاکستان میں بیروزگاری اتنی کیوں بڑھ گئی ہےکیونکہ صرف رٹاسکھایاجارہاہے کوئی ہنر نہی سکھائے جا رہے۔۔کیوں کہ اگلے چند سال میں تعلیم سےزیادہ ہنرکی اہمیت ہوگی۔۔4یونیسیف کاکہناہے کہ گر ملک سے غربت ختم کرنی ہےتو بچوں کی ابتدائی تعلیم وتربیت پر توجہ دینی ہوگی۔۔۔غربت بیروزگاری معاشی تنگی کی بنیادی وجہ بچے کی ابتدائی تعلیم اور اسکلز میں کمی ہے۔۔۔
یونیسف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل کا کہنا ہے کہ ''باقاعدہ نسل پرستی اور امتیازی سلوک بچوں کے لیے محرومی اور سماجی اخراج کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے جس کے اثرات ان کی پوری زندگی پر محیط ہو سکتے ہیں۔ اس سے ہم سب کو نقصان ہوتا ہے،ہر جگہ سے تعلق رکھنے والے ہر بچے کےحقوق کو تحفظ دینا سب کے لیے مزید پ±رامن، خوشحال اور منصفانہ دنیا کی تعمیر کا یقینی ترین راستہ ہے۔'' رپورٹ میں کم اور متوسط آمدنی والے 22 ممالک میں پسماندہ نسلی، لسانی اور مذہبی گروہوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کے جائزے سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ پڑھنے کی صلاحیت میں اپنے ساتھیوں سے پیچھے ہے۔
اسی طرح ایک رپورٹ میں یہ بتایاگیاکہ کس طرح بچے کی ابتدائی تعلیم کو بہتر بناکر غربت بیروزگاری اور معاشی حالات سے بنرد آزماہوا جاسکتاہے۔۔۔ اتالیق کی جانب سے والدین، اساتذہ اور بچوں کی نفسیات سیکھنے سے متعلق اتالیق ایک اور بہترین سیشن کا انعقاد کررہاہے۔۔ جس میں آپ کی شرکت آپ کو بچوں سے متعلق تربیت اور تعلیم میں مدد دے سکے گی۔امید ہے کہ اس سات روزہ پروگرام کے اختتام پر ہم اس قابل ہوجائیں کہ بچوں کی بہترین تربیت کرسکیں تاکہ وہ دین و دنیامیں سرخرو ہوسکیں۔


































