تئیس مارچ ۔۔ تاریخ کا اہم سنگِ میل

عصمت اسامہ

قوموں کی زندگی اور آگے بڑھنے کی رفتار میں نصب العین کے بروقت تعین کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔23 مارچ 1940 ء کا دن اس لحاظ سے مسلمانانِ برصغیر کے لئے تاریخ ساز

تھا کہ اس روز انھوں نے اپنے نصب العین اور منزل کا تعین کیا۔ خطہ ء لاہور کے منٹو پارک ( موجودہ گریٹر اقبال پارک) میں قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں آل انڈیا مسلم لیگ کا سالانہ اجلاس 22 تا 24 مارچ منعقد کیا گیا جس میں مولانا فضل الحق نے " قرارداد لاہور" پیش کی۔ اس قرارداد کی رو سے مسلمانوں نے متحد ہوکر اپنی منزل کا تعین اس انداز سے کیا:۔

" آل انڈیا مسلم لیگ کا یہ اجلاس نہایت غور و خوض کے بعد اس ملک میں مسلمانوں کے لئے صرف ایسے آئین کو قابلِ عمل اور قابلِ قبول قرار دیتا ہے جو جغرافیائی اعتبار سے باہم متصل خطوں کی صورت میں حد بندی کا حامل ہو اور بوقتِ ضرورت ان میں اس طرح ردوبدل ممکن ہو کہ جہاں جہاں مسلمانوں کی اکثریت بہ اعتبارِ تعداد ہو ،جیسے کہ ہندوستان کے شمال مغربی اور مشرقی علاقے ہیں ،انہیں آزاد ریاستوں کی صورت میں یکجا کردیا جاۓ اور ان میں شامل ہونے والی وحدتیں خود مختار اور حاکمیت اعلیٰ کی حامل ہوں" ـ نیز اس قرارداد میں ' اقلیتوں کے حقوق ' کے تحفظ کی خصوصی ضمانت دی گئی تھی۔ قرارداد کی تائید میں چوہدری خلیق الزماں ،خان اورنگ زیب خان، حاجی سر عبداللہ ہارون ،نواب اسماعیل خان ،قاضی محمد عیسیٰ ،بیگم مولانا محمد علی جوہر ،آئی آئی چندریگر ،مولانا عبد الحامد بدایونی اور دیگر راہنماؤں نے بھی تقاریر کیں۔ اپنی منزل کے تعین کے بعد مسلمان صرف سات سال کے قلیل عرصے میں آزاد وطن کو پانے میں کامیاب ہوگئے۔

اس سے قبل قائد اعظم محمد علی جناح نے ایک مضمون ( شائع ٹائم اینڈ ٹائیڈ لندن) میں لکھا تھا :۔
" پارلیمانی نظام ہندوستان کے حالات سے مطابقت نہیں رکھتا ،اس لئے ایک ایسا آئین سامنے آنا چاہئیے کہ جس میں اس بات کو تسلیم کیا گیا ہو کہ ہندوستان میں دو قومیں آباد ہیں جن کو اپنے مادر_وطن کی حکومت میں مساوی حقوق ملنے چاہئیں ،اس بنیاد پر مسلمان ،حکومت_برطانیہ ،کانگریس یا کسی اور پارٹی سے تعاون کے لئے تیار ہیں"ـ۔

اس وقت مسلمانان ہند کے لئے کانگریس کا یہ موقف ناقابلِ قبول تھا کہ ہندوستان کے مستقبل کا دستور ،ہندوستان کی دستور ساز اسمبلی بناۓ گی کیوں کہ مجوزہ دستور ساز اسمبلی میں اراکین کی اکثریت ہندو مذہب سے تعلق رکھتی تھی۔ اس دور میں مسلمانوں کی نمائندہ جماعت مسلم لیگ کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں یہ واضح کیا گیا کہ " مسلمان لفظی معنوں میں اقلیت نہیں ہیں بلکہ وہ ایک قوم ہیں ،برطانیہ کا جمہوری پارلیمانی پارٹی طرزِ حکومت ،ہندوستانی عوام کے حالات اور اندازِ فکر سے مطابقت نہیں رکھتا" ـ۔

مسلمان اور ہندو صدیوں سے برصغیر میں رہ رہے تھے لیکن وہ کبھی بحیثیت قوم ایک دوسرے میں مدغم نہیں ہوۓ بلکہ دونوں نے اپنے جدا گانہ تشخص کو برقرار رکھا تھا چنانچہ جب 1930ء کے خطبہء الہ آباد میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے " تصور پاکستان " پیش کیا تو اسے عوام میں مقبولیت حاصل ہوئی ۔1933ءمیں چوہدری رحمت علی نے مسلمانوں کی جدا گانہ ریاست کا نام " پاکستان " تجویز کیا، اس کے حروف میں پ پنجاب سے، ا، افغان سرحدی صوبے ( موجودہ خیبر پختونخوا سے) ک کشمیر سے ،س سندھ سے اور تان بلوچستان سے لیا گیا تھا۔حالات و واقعات اس آزاد مسلمان ریاست کے تصور کو مزید نکھارتے چلے گئے۔ 1937ء کے انتخابات نے برصغیر میں کئی تلخ حقائق کو آشکار کیا۔ کانگریس کے اڑھائی سالہ دورِ حکومت نے بیشتر ایسے اقدامات کئے کہ مسلمانوں کو اپنی بقا کا خطرہ لاحق ہوگیا۔ہندو حکومت نے مسلمانوں پر ملازمتوں کے دروازے بند کردئیے،اردو زبان کو یکسر نظر انداز کر کے ہندی کو سرکاری زبان قرار دے دیا گیا۔ تعلیمی اداروں میں مسلمان بچوں کو اسمبلی میں ہاتھ جوڑ کے مورتی کی پوجا کرنے اور " بندے ماترم" ترانہ پڑھنے پر مجبور کیا جاتا۔

نماز کے اوقات میں مساجد کے باہر ہندو ڈھول باجے لے کر جمع ہو جاتے اور شور مچاتے تاکہ مسلمان نماز نہ پڑھ سکیں۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر جس بستی میں گاۓ کی قربانی ہوتی ،ہندو اس بستی پر ٹوٹ پڑتے اور مسلمانوں کا قتل عام کرتے،اگر راہ چلتے کوئی مسلمان بچہ کسی ہندو سے ٹکرا جاتا تو وہ اسے ملیچھ یعنی ناپاک کہہ کر نہانے چلا جاتا۔

کانگریس کے ترنگے کو بھارت کا قومی پرچم بنادیا گیا۔اس قدر تعصب اور نفرت کا مظاہرہ کیا جاتا جس سے مسلمانوں میں یہ احساس شدت پکڑنے لگا کہ متحدہ ہندوستان میں نہ وہ محفوظ ہیں اور نہ ان کی آئندہ نسلیں۔ ان کے لئے متحد ہوکر آزادی کی جدوجہد کرنا اشد ضروری ہوگیا تھا۔ چنانچہ آخرکار وہ موقع نصیب ہوا کہ 22 مارچ 1940ء کو مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی صدارتی تقریر میں واشگاف انداز میں دو قومی نظرئیے کو پیش کرتے ہوئے کہا:۔

" ہندوؤں اور مسلمانوں کا تعلق دو مختلف مذہبی فلسفوں ،معاشرتی رسم و روایات اور ادبیات سے ہے۔ نہ ان کے درمیان شادیاں ہوتی ہیں اور نہ یہ ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ دونوں دو ایسی تہذیبوں کے پیروکار ہیں جن کی بنیاد متصادم خیالات اور تصورات پر ہے ۔ یہ بالکل واضح ہے کہ وہ تاریخ اور ہے جس پر ہندوؤں کو فخر اور ناز ہے اور مسلمان جس تاریخ پر ناز کرتے اور جس سے ان کے دلوں میں امنگ اور ولولہ پیدا ہوتا ہے وہ بالکل مختلف ہے ۔ ان کی فتوحات اور ناکامیاں ایک دوسرے سے متصادم ہیں لہذا دو ایسی قوموں کو ایک ریاست میں اس طرح جکڑ دینے کا نتیجہ کہ ان میں ایک اکثریت میں ہو اور دوسری اقلیت میں ،لا محالہ یہ ہوگا کہ ان میں بے چینی بڑھے گی اور بالآخر تمام نظام درہم برہم ہوجاۓ گا" ـ۔

مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں اس قرارداد کو " قرارداد لاہور" کے نام سے موسوم کیا گیا تھا لیکن ہندوستانی پریس نے مضحکہ اڑانے کے لیے اسے خود ہی " قراردادپاکستان" کا نام دے دیا ۔ اس نام کو مسلمانانِ برصغیر نے پوری ذمہ داری سے قبول کیا اور جلد ہی یہ نعرے گلی گلی میں گونجنے لگے :.


شب ظلمت میں گزاری ہے
اٹھ وقت بیداری ہے
جنگ شجاعت جاری ہے
آتش وآہن سے لڑ جا!
پاکستان کا مطلب کیا؟
لا الہ الا اللہ!
چھوڑ تعلق داری چھوڑ
اٹھ محمود ،بتوں کو توڑ
جاگ اللہ سے رشتہ جوڑ
غیراللہ کا نام مٹا
پاکستان کا مطلب کیا؟
لا الہ الااللہ!
( کلام اصغر سودائی)

 

آزادی کی جدوجہد بیک وقت سیاسی بھی تھی اور مذہبی بھی ، یہ جدوجہد عوامی بھی تھی اور بین الاقوامی بھی ، یہ ادب وابلاغ کے میدان میں بھی تھی اور سماج میں بھی صورت حال یہ تھی کہ اب آزاد اسلامی مملکت کا قیام لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن گیا تھا۔ " پاکستان " شمع توحید کے پروانوں کا نصب العین بھی تھا اور " خواب نگر" بھی۔ جہاں وہ اپنے دین ، تہذیب و تمدن ،روایات واقدار کے مطابق زندگیاں گزارنا چاہتے تھے۔

اس پاک دھرتی کو حاصل کرنے کے لئے ہمارے آباؤاجداد کو خاک اور خون میں ڈوبنا پڑا۔بتوں کے پجاریوں کی شدت پسندی ان کے نعروں " جو مانگے گا پاکستان ،اسے ملے گا قبرستان" سے ظاہر ہورہی تھی۔ ہندو بلوائیوں نے پاک سرزمین کی جانب ہجرت کرنے والے قافلوں کے پاک خون سے ہولی کھیلی،ٹرینوں میں سوار بچوں ،بوڑھوں اور خواتین کو تلواروں اور خنجروں سے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

ملی نہیں ہے ہمیں ارض پاک تحفے میں
جو لاکھوں دیپ بجھے ہیں تو یہ چراغ جلا

تئیس مارچ کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہماری منزل " ایمان ،اتحاد اور تنظیم" کے اصولوں پر کار بند ہوکے ملی ہے۔ ہمارے آباؤاجداد نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے دے کر اسلام کا یہ قلعہ " پاکستان" حاصل کیا ہے۔اس کی حفاظت کی خاطر ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ اپنے تن ،من اور دھن کی بازی لگانے کے لیے تیار رہے۔ بھارت نے اول روز سے " قیام پاکستان" کو تسلیم نہیں کیا اور اس کے خلاف اندرونی اور بیرونی سازشوں کے تانے بانے بنتا رہتا ہے۔ حال ہی میں لڑی جانے والی پاک بھارت جنگ " معرکہء حق" اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے عوام اپنی آزادی و حریت کی خاطر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جن کی جنگی حکمتِ عملی ،شجاعت اور پیشہ ورانہ قابلیت نے چند گھنٹوں میں جنگ کا پانسہ یوں پلٹ دیا کہ عالمی طاقتیں بھی حیران رہ گئیں۔

"اسلامی جمہوریہ پاکستان" پورے عالمِ اسلام کی آنکھوں کا تارا اور امیدوں کا محور ہے, دعا ہے کہ ہم تاریخ کے اسباق کو یاد رکھیں اور اللہ تعالیٰ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے محافظوں کی خاص حفاظت فرمائے آمین ۔

شہر شہر کی خبریں

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں، دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی(ویب ڈیسک) میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد کئی سڑکیں تالاب بن گئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ مختلف سڑکیں بند کر دی گئیں

... مزید پڑھیے

ماہ رمضان میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کے عمل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا : عبد المعیز

کراچی( نمائندہ رنگ نو) رنگ نو ریڈرز کلب کے سیکریٹری وسماجی کارکن عبدالمعیز نے راشن ڈرائیو کا اہتمام کیا اور بانی رنگِ نو زین صدیقی کی بھرپور

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

برطانوی وزیراعظم نے ایران کیخلاف زمینی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا

لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹامر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف کسی بھی زمینی کارروائی میں شریک نہیں ہوگا۔

... مزید پڑھیے

یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے،امریکی صدر نے یہ بات ایئر فورس ون میں صحافیوں

... مزید پڑھیے

ایران اور امریکا میں بات چیت جاری ہے ،نتیجے میں پیش رفت کا امکان ہے : صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ مذاکرات پر اہم بیان دیتے ہوئے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

عابدہ پروین کی وفات کی خبریں بےبنیاد، گلوکارہ خیریت سے ہیں: اہلِ خانہ نے تصدیق کردی

معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی وفات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں جھوٹی، بےبنیاد اور گمراہ کن ہیں، اس بات کی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

پاکستان ہمیشہ زندہ باد (عصمت اسامہ)

( ایک رات کی کہانی جب دنیا تباہی کے دہانے پر تھی،کوئی امن کا محافظ سامنے آیا).

 عصمت اسامہ 

 

سات اور آٹھ اپریل کی درمیانی رات کو ساری دنیا کا الیکٹرانک اور سوشل میڈیا جاگ رہا تھا کیوں کہ امریکی صدر نے " ایرانی تہذیب" کو مٹانے کی دھمکی

... مزید پڑھیے

بندگی رب کا فارمولا (بلاک)

انیلا عمران

اللہ رب العزت نے اپنی اس کائنات کو ایک مکمل نظام کے ساتھ جوڑا ہے،دنیا کی ہر چیز ایک فارمولے کے مطابق بنتی ہے، اگر اجزاء کا تناسب ٹھیک نہ ہو تو

... مزید پڑھیے

توانائی بچت اور مثبت طرزِ زندگی (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

آج کے جدید دور میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور وسائل کی کمی ایک اہم مسئلہ بن چکی ہے، جہاں ایک طرف حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مؤثر

... مزید پڑھیے