سزاۓ موت کا اندھا اسرائیلی قانون

عصمت اسامہ

ریاست فلسطین پر قابض قوت اسرائیــل کی پارلیمنٹ( کنیسٹ) نے پیر کے روز 30 مارچ کو فلسطـینی قیدیوں کے لئے "سزائے موت" کا قانون منظور کر لیا ہے۔

اس متعصبانہ ،اندھے اور غیر انسانی قانون کا سب سے بڑا تضاد یہ ہے کہ یہ صرف فلسطینئ قیدیوں اور یرغمالیوں پر لاگو ہوگا جو پہلے ہی صہیونی قید میں تشدد اور جبر کا شکار ہیں جبکہ وہ اسرائیلـی آبادکار جو فلسطینـیوں کے قاتل ہیں یہ قانون ان پر لاگو نہیں ہوگا۔ بل کے مطابق سزائے موت لازمی ہوگی اور کسی قسم کی معافی یا صواب دید کی گنجائش نہیں ہوگی۔

سزا 90 دن کے اندر نافذ کی جائے گی اور عدالتیں صرف سادہ اکثریت سے فیصلے کریں گی، یعنی تمام ججوں کی رضامندی ضروری نہیں ہوگی۔ ایک محدود اندازے کے مطابق اسرائیل کی جیلوں میں قید شہریوں اور اغوا شدہ فلسطینـیوں کی تعداد بیس ہزار نفوس سے تجاوز کر چکی ہے، جن میں خواتین ،بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ انہیں جبر و تشدد، بھوک پیاس ، جسمانی و نفسیاتی اذیتوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ان مظلوموں کا جرم اس کے سوا اور کیا ہے کہ یہ اپنی زمین، آزادی اور ایمان کی جنگ لڑ رہے ہیں،یہ اپنے بنیادی انسانی حقوق کا دفاع کر رہے ہیں۔ان میں معصوم بچے بھی شامل ہیں جنہیں پیشہ ور صہیونی فوج نشانہء مشق _ ستم بنارہی ہے۔ ٹینکوں کے سامنے پتھر لے کر کھڑے ہونے والے مجرم قرار دے دئیے گئے ہیں اور عالمی ضمیر خاموش ہے۔ان میں ڈاکٹر حسام ابو صفیہ جیسے عظیم مسیحا بھی پابند_سلاسل ہیں۔

ممتاز چائلڈ اسپیشلسٹ جنہیں شمالی غـزہ کے کمال عـدوان ہاسپٹل کے اندر سے گرفتار کیا گیا۔ڈاکٹر تو بلا امتیاز رنگ ،نسل اور مذہب ہر مریض کا علاج کرتا ہے ۔کیا یہ اس کا جرم ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی کو چھوڑنے پر تیار نہیں تھا؟

اسرائیــلی فوج نے اُن سے کم از کم چار بار تفتیش کی اور کئی بار ہسپتال چھوڑنے کا مطالبہ کیا لیکن ڈاکٹر حـسام نے زخمیوں کو چھوڑنے سے انکار کر دیا۔انہیں 2024 میں بغیر کسی الزام کے،اس حالت میں گرفتار کیا گیا جب ہاسپٹل میں کوئی مریض نہیں بچا تھا۔ دکھی انسانیت کے زخموں کا مرہم بننے والا یہ ڈاکٹر تنہا جاکے اسرائیلی ٹینک کے سامنے کھڑا ہوگیا اور اسرائیلی فوجی کو بتایا کہ ہسپتال میں اب تمام انسان زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔وہ نومولود بچے بھی جو نرسری میں رکھے گئے تھے۔

ڈاکٹر حسام کو زیرِ زمین ایک بند کوٹھڑی میں رکھا گیا جہاں سردیوں میں بھی کوئی بستر یا گدا فراہم نہیں کیا گیا۔ان کی صحت انتہائی تشویشناک حالت میں ہے۔انہیں جان بوجھ کر بھوکا پیاسا رکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے ان کا 40 کلو سے زیادہ وزن گر چکا ہے۔بے پناہ تشدد کے سبب ان کی چار پسلیاں بھی ٹوٹ چکی ہیں۔

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک بندہ خدا کے بارے میں حکم دیا گیا کہ اسے قبر میں سو کوڑے لگائے جائیں، وہ (تخفیف کا) سوال کرتا اور دعا کرتا رہا، یہاں تک کہ ایک کوڑا رہ گیا (باقی معاف کر دیے گئے)، جب یہ کوڑا اسے لگایا گیا تو اس کی قبر آگ سے بھر گئی۔ جب اس (سزا کا اثر) زائل ہوا اور اسے افاقہ ہوا تو اس نے پوچھا کہ (فرشتو!) تم نے کس بنا پر مجھے کوڑا لگایا؟ انہوں نے کہا کہ تو نے ایک نماز بغیر وضو کے پڑھی تھی اور تو ایک مظلوم کے پاس سے گزرا تھا اور اس کی مدد نہیں کی تھی!۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 724]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2588۔

دین اسلام کا ایک اہم حکم جسے موجودہ دور میں تقریباً بھلا ہی دیا گیا ہے وہ " قیدیوں کی رہائی" ہے۔
قرآن مجید میں کے مطابق اللہ تعالیٰ نے قیدیوں کو آزاد کرانے (فَكُّ رَقَبَةٍ) کو نیکی کے اعلیٰ اعمال میں شمار کیا ہے:
" فَكُّ رَقَبَةٍ"
"گردن چھڑانا (قیدی کو آزاد کرانا)"(سورۃ البلد: 13)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
"جس نے کسی قیدی کو آزاد کیا، اللہ تعالیٰ ہر عضو کے بدلے اس کے آزاد کرنے والے کے ہر عضو کو جہنم سے آزاد کر دے گا۔"
(صحیح بخاری و مسلم)۔

اسرائیل کی قابض قوت ،امریکی پشت پناہی کے ساتھ گزشتہ کئی برس سے ہزاروں فلسطینیوں پر بمباری کرکے انھیں موت کے گھاٹ اتار رہی ہے مگر عالمی برادری نے اس نسل کشی کو روکنے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔

کہاں ہیں انسانی حقوق کے علمبردار ؟
کہاں ہیں جنگی قوانین کے اصول؟
کہاں ہے عالمی برادری؟
ڈاکٹرز کی تنظیمیں آواز کیوں نہیں اٹھاتیں ؟
چائلڈ لیبر کا مسئلہ اٹھانے والوں کو فلسطینی بچے کیوں دکھائی نہیں دیتے ؟
اگر لکھاری اس وقت قلم نہیں اٹھائیں گے۔۔۔۔ آپ اور میں اس وقت فلسطین کاز کی خاطر سوشل میڈیا استعمال نہیں کریں گے تو پھر کب کریں گے؟؟۔

حسابِ شام باقی رہ گیا ہے
‏ابھی کُچھ کام باقی رہ گیا ہے
‏بنا تاخیر کے ہم پر لگا دے
‏جو اک الزام باقی رہ گیا ہے
‏اجل کے بازوؤں میں سو رہیں گے
‏بڑا آرام باقی رہ گیا ہے
‏سبھی یادیں فنا کا رزق ٹھہریں
‏تُمہارا نام باقی رہ گیا ہے!
‏خیابانِ وفا آباد ہو گا
‏درِ خُدّام باقی رہ گیا ہے!
‏جسے شُہرت ملی تھی اِنتہا کی
‏وہ اب گُمنام باقی رہ گیا ہے
‏صحیفے کھوجتے پھرتے ھیں سائے
‏کوئی ھنگام باقی رہ گیا ہے
‏میرے انجام پہ خُوش ہونے والے
‏تیرا انجام باقی رہ گیا ہے
‏ذرا نظرِ کرم اُس پر بھی ساقی
‏جو تشنہ کام باقی رہ گیا ہے

شہر شہر کی خبریں

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں، دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی(ویب ڈیسک) میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد کئی سڑکیں تالاب بن گئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ مختلف سڑکیں بند کر دی گئیں

... مزید پڑھیے

ماہ رمضان میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کے عمل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا : عبد المعیز

کراچی( نمائندہ رنگ نو) رنگ نو ریڈرز کلب کے سیکریٹری وسماجی کارکن عبدالمعیز نے راشن ڈرائیو کا اہتمام کیا اور بانی رنگِ نو زین صدیقی کی بھرپور

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

برطانوی وزیراعظم نے ایران کیخلاف زمینی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا

لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹامر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف کسی بھی زمینی کارروائی میں شریک نہیں ہوگا۔

... مزید پڑھیے

یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے،امریکی صدر نے یہ بات ایئر فورس ون میں صحافیوں

... مزید پڑھیے

ایران اور امریکا میں بات چیت جاری ہے ،نتیجے میں پیش رفت کا امکان ہے : صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ مذاکرات پر اہم بیان دیتے ہوئے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

عابدہ پروین کی وفات کی خبریں بےبنیاد، گلوکارہ خیریت سے ہیں: اہلِ خانہ نے تصدیق کردی

معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی وفات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں جھوٹی، بےبنیاد اور گمراہ کن ہیں، اس بات کی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

پاکستان ہمیشہ زندہ باد (عصمت اسامہ)

( ایک رات کی کہانی جب دنیا تباہی کے دہانے پر تھی،کوئی امن کا محافظ سامنے آیا).

 عصمت اسامہ 

 

سات اور آٹھ اپریل کی درمیانی رات کو ساری دنیا کا الیکٹرانک اور سوشل میڈیا جاگ رہا تھا کیوں کہ امریکی صدر نے " ایرانی تہذیب" کو مٹانے کی دھمکی

... مزید پڑھیے

بندگی رب کا فارمولا (بلاک)

انیلا عمران

اللہ رب العزت نے اپنی اس کائنات کو ایک مکمل نظام کے ساتھ جوڑا ہے،دنیا کی ہر چیز ایک فارمولے کے مطابق بنتی ہے، اگر اجزاء کا تناسب ٹھیک نہ ہو تو

... مزید پڑھیے

توانائی بچت اور مثبت طرزِ زندگی (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

آج کے جدید دور میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور وسائل کی کمی ایک اہم مسئلہ بن چکی ہے، جہاں ایک طرف حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مؤثر

... مزید پڑھیے