پاکستان ہمیشہ زندہ باد

( ایک رات کی کہانی جب دنیا تباہی کے دہانے پر تھی،کوئی امن کا محافظ سامنے آیا).

 عصمت اسامہ 

 

سات اور آٹھ اپریل کی درمیانی رات کو ساری دنیا کا الیکٹرانک اور سوشل میڈیا جاگ رہا تھا کیوں کہ امریکی صدر نے " ایرانی تہذیب" کو مٹانے کی دھمکی

دی تھی ,جسے ایٹمی حملے کا اشارہ بھی سمجھا جارہا تھا۔ ہر ذی شعور فکرمند تھا کیوں کہ یہ جنگ بہت سی عالمی جنگوں کا پیش خیمہ بن سکتی تھی۔ انسانیت بحیثیت مجموعی امن پسند ہےخود امریکہ کے اندر سے ایرانی بچوں کے سکول پر حملے کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں مگر بے لگام طاقت کو کون لگام ڈالے ؟ یہ معاملہ بہت پیچیدہ ہوگیا تھا۔

ایسے میں ایک ملک نے امن کا بیڑا اٹھایا ، راتوں کو جاگ جاگ کے حکمت عملی تیار کی ،ایران اور امریکہ کے مابین راضی نامہ کروانے کی کوشش کی،ایک طرف عرب ریاستوں کا بھائی چارہ تھا ،دوسری طرف حرمین شریفین کی حفاظت کی ذمہ داری۔ ایک طرف امریکہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس والی پوزیشن پر ،دوسری طرف ایران اپنی خودمختاری کے لئے انتہائی حد پر کھڑا تھا۔

پوری دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی تھی،عالمی معیشتیں لرز رہی تھیں اور ایک ملک اس آتش فشاں کو بجھانے کے لئے بھاگ دوڑ میں مصروف تھا۔ یہ وہی ملک تھا جسے کبھی ڈیفالٹ کرنے کی کوشش کی گئی، کبھی دہشت گردی کا الزام تھوپا گیا مگر اس بار یہ ملک ایک نئے انداز میں عالمی منظر نامے پر نمودار ہوا ۔وہ روپ ایک صلح جو امن پسند ،ذمہ دار اور ذہین ترین ملک کا حسین ترین روپ تھا۔ جی ہاں ۔۔۔۔یہ میرا اور آپ کا پاکستان ہے۔ اس پر فخر کیجئیے ،اس سے محبت کیجیے اور دشمن کے پروپیگنڈے کو ناکام کیجیے۔اپنی قومی اور عسکری قیادت کا شکریہ ادا کیجیے کہ جس نے انسانوں کا شکریہ ادا نہ کیا ،اس نے اپنے رب کا بھی شکریہ ادا نہ کیا۔

اپنے رب العالمین کے حضور سر بسجود ہوجائیں،اگر پاکستان "اسلام آباد اکارڈ" پر دو متحارب فریقین میں صلح کروانے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو بلاشبہ یہ پاکستان کے ایک نئے سنہرے دور کا آغاز ہوگا جو تاریخ میں مطالعہ پاکستان کی نئی کتب میں لکھا جاۓ گا!اور ہاں پاکستان کی اس کامیاب عالمی سفارت کاری پر کچھ دشمنوں میں صف ماتم بچھ گئی ہے، عقل مندوں کے لئے اشارہ کافی ہے۔

مٹی کے تعویز بنا کے
نام وطن کا گلے لگا کے
ہر مشکل سے ہاتھ چھڑا کے
تیرے سارے خواب بچا کے
بس اتنا کہنے آئے ہیں
شکریہ پاکستان پاکستان شکریہ!

اس مٹی کو ہاتھ لگا کے
ماتھے پہ یہ خاک لگا کے!
رکھا دل کے ساتھ لگا کے
نام سے پہلے "پاک" لگا کے
بس اتنا کہنے آئے ہیں
شکریہ پاکستان پاکستان شکریہ
مسکرا پاکستان پاکستان شکریہ

شہر شہر کی خبریں

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں، دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی(ویب ڈیسک) میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد کئی سڑکیں تالاب بن گئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ مختلف سڑکیں بند کر دی گئیں

... مزید پڑھیے

ماہ رمضان میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کے عمل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا : عبد المعیز

کراچی( نمائندہ رنگ نو) رنگ نو ریڈرز کلب کے سیکریٹری وسماجی کارکن عبدالمعیز نے راشن ڈرائیو کا اہتمام کیا اور بانی رنگِ نو زین صدیقی کی بھرپور

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

برطانوی وزیراعظم نے ایران کیخلاف زمینی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا

لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹامر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف کسی بھی زمینی کارروائی میں شریک نہیں ہوگا۔

... مزید پڑھیے

یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے،امریکی صدر نے یہ بات ایئر فورس ون میں صحافیوں

... مزید پڑھیے

ایران اور امریکا میں بات چیت جاری ہے ،نتیجے میں پیش رفت کا امکان ہے : صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ مذاکرات پر اہم بیان دیتے ہوئے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

عابدہ پروین کی وفات کی خبریں بےبنیاد، گلوکارہ خیریت سے ہیں: اہلِ خانہ نے تصدیق کردی

معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی وفات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں جھوٹی، بےبنیاد اور گمراہ کن ہیں، اس بات کی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

پاکستان ہمیشہ زندہ باد (عصمت اسامہ)

( ایک رات کی کہانی جب دنیا تباہی کے دہانے پر تھی،کوئی امن کا محافظ سامنے آیا).

 عصمت اسامہ 

 

سات اور آٹھ اپریل کی درمیانی رات کو ساری دنیا کا الیکٹرانک اور سوشل میڈیا جاگ رہا تھا کیوں کہ امریکی صدر نے " ایرانی تہذیب" کو مٹانے کی دھمکی

... مزید پڑھیے

بندگی رب کا فارمولا (بلاک)

انیلا عمران

اللہ رب العزت نے اپنی اس کائنات کو ایک مکمل نظام کے ساتھ جوڑا ہے،دنیا کی ہر چیز ایک فارمولے کے مطابق بنتی ہے، اگر اجزاء کا تناسب ٹھیک نہ ہو تو

... مزید پڑھیے

توانائی بچت اور مثبت طرزِ زندگی (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

آج کے جدید دور میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور وسائل کی کمی ایک اہم مسئلہ بن چکی ہے، جہاں ایک طرف حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مؤثر

... مزید پڑھیے