
عبدالستارجوکھیو
سیاسی اختلافات اور سیاسی مفادات اپنی جگہ لیکن ملکی مفاد اور ہمارے اخلاقی اقدار کو سب پر اہمیت حاصل ہے۔ملک میں پہلے ادوار میں بھی ہمیشہ نظریاتی اور سیاسی
جنگ رہی ہے لیکن بعض اوقات اپنے اخلاقی دائرے میں رہ کر اختلاف رائےکا اظہار کیا گیا ہے، لیکن جب پی ٹی آئی ایک مدینہ کی ریاست اور کرپشن سےپاک نئے پاکستان کے نعرے کے تحت عوام میں بڑی پذیرائی حاصل کی اورعوام کی اس سے یقینی طور پر امیدیں وابستہ کر لی تھیں، جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی بڑی اکثریت سے اقتدار میں آئی۔ اب اسے اپنے نعروں وعدوں کو پایائے تکمیل تک پہنچانا تھا ۔مگر بدقسمتی سےشاید ان کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ واقعی ان کو قتدارملےگا،جب ان کو اقتدار مل گیا تو انہوں نے اپنی کارکردگی پر توجہ کے بجائے چور چور کے نعروں کے ساتھ ہر بات پچھلی حکومتوں پر ڈالنے کی روز اختیار کر لی ۔
مہنگائی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچا دی گئی، خارجہ پالیسی لےکر ملک کے ہر معاملے میں ناکام نظرآئی، جس کے نتیجے میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ایک جمہوری عمل کے تحت حکومت کی تبدیلی کی تحریک چلائی گئی ۔حکومتی اتحادیوں کو بھی اندازہ ہوگیا تھا کہ اب ایک سال بعد ہمیں عوام میں جانا ہے،لہٰذا عوام کارکردگی کا پوچھیں گے اورہماری کارکردگی کچھ نہیں ۔اس لیے اتحادیوں نے اپوزیشن کا ساتھ دے کر ایک آئینی طریقے سے اس حکومت کو رخصت کر کہ ایک نئی حکومت بنائی ۔ اب سابق حکمران جماعت اپنے ہاتھ سے اقتدارکو نکلتا دیکھ کر آمرانہ انداز میں عدم اعتماد کو ٹالنے کی بھرپورکوشش کی ،جس کی وجہ سپریم کورٹ نے نوٹس لیا۔ اس غیر آئینی اقدام کو روکنے کے لیے عدم اعتماد کے لیے ایک فیصلہ دیا گیا، جس کے بعد ایک نئی حکومت قائم ہوئی ۔
اب پی ٹی آئی کے ہوش اڑے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے بداخلاقی کا کلچرپروموٹ کیا جارہا ہے ۔قوم کو ایک نعرے کے پیچھے پاگل بنایا جا رہا ہے اور جس کا اثر یہ ہوا کہ مقدس ترین مقام مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم جس کی حرمت کا بھی خیال نہیں کیا گیا۔ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا تقدس کا پامال کیا گیا۔حیرت کی بات یہ ہے سب اس عمل کی مذمت کر رہے ہیں مگر پی ٹی آئی قیادت کو ندامت بھی نہیں ہوئی۔،جبکہ اس غیر اخلاقی حرکت کو سپورٹ کیا جا رہا ہے جوالمیہ ہے ،عوام کو اورتو کچھ نہیں دےسکے مگر بد اخلاقی کا کلچر دیا ہے جوان کے زوال کے سبب بن رہاہے۔سیاسی جنگ سیاسی میدان میں لڑا جاتا ہے۔ الیکشن کےذریعے لڑاجاتا ہے مگر اب پی ٹی آئی کا وہ باب بھی بند ہونے لگا ہے ۔


































