ظلم پر خاموش رہنا بڑا ظلم ہے

لطیف النساء

لوگ شب برأت مناتےہیں، اس کی اصل حقیقت کا مجھے پورا پورا اندازہ نہیں لیکن لوگ اہتمام سےروزے رکھتے ہیں اوررات میں عبادات کرتے ہیں

مرد حضرات قبرستانوں میں جا کراپنے مرحومین کیلئے فاتحہ پڑھتے ہیں یہ ایک دن یا ایک رات کا معاملہ نہیں عبرت، سبق، آگاہی کیلئےاوراپنے مرحوم رشتہ داروں ہی کیلئے کیا، بیمار، قریب دورسب کیلئے ہمارے یہی جذبے ہر دم ہمارے اندر ہونے چاہئیں۔

اللہ پاک ہمارے ہرعمل سے واقف ہیں اور قدر دان ہیں ۔ توبہ کیلئے ہروقت رب العالمین کے دروازے کھلے ہیں۔اللہ پاک ہماری کمیوں، کوتاہیوں کو معاف فرمائے اور ہمیں نیک اعمال ہر دم ادا کرنے کی توفیق عطافرمائے۔آمین۔ کسی ایک دن یا ایک رات نہیں ہمہ وقت ہمیں اے رب اپنے کو راضی رکھنے کی توفیق عطافرمائے۔آمین۔

ابھی صبح ہی ایک کلپ دیکھاجس میں ایک صاحب نے بہت ہی سچی بات کہی کہ واقعی ہم میں ہربندہ کرپٹ ہے۔ہماری بریشانیوں اور بے سکونی کی وجہ خودہمارے اپنے اعمالِ بد، بے ایمانیاں، حق تلفیاں ہیں۔ ہرلیول پرہربندہ بے ایمانی کرتا ہی رہتا ہے۔ کوئی چیز خالص نہیں، ملاوٹ، کہنے، سننے،لکھتے ہوئے بھی شرم آتی ہے۔برائیاں اتنی گھناؤنی کہ روح کانپ جائےاب درندوں سے نہ ہی بچیاں بچی ہیں، نہ بچے، عورت،لڑکی،جوان لڑکا تو دورکی بات ہے۔ ہم نے توقبر کے مردوں کی تک بے حرمتی کر ڈالی ہے۔ اللہ ہمیں معاف فرمائے۔اس لئے مکافات عمل مسلسل جاری ہے جو ہماری حکمرانی ہے! ہمارے لئے ویسے ہی حکمران ہیں جس کے ہم مستحق ہیں۔ ہم نے تو ہر ہر قوم کے گناہ اپنائے ہوئے ہیں جن پر عذاب آئے قوموں کی قومیں تباہ ہوگئیں مگر ہم! ہم کیسے ساری قوموں کی برائیاں دھڑلے سے کر رہے ہیں اورپھر الٹی شکایات!ہمیں زیب نہیں دیتا  تو  توبہ استغفار کرنے اور اپنے انجام سے ڈر نے کیلئے ہرلمحے کے احتساب کی ضرورت ہے۔

ہم کیسے مسلمان ہیں کہ اپنے ہی مسلمان بھائی کا دکھ درد محسوس نہیں کر رہے؟ فسلطین میں قیامت صغریٰ مہینوں سےبرپا ہے۔ ہم مسلمانوں اور حکمرانوں  کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی! اللہ کی پناہ! کیسی المناک خبر ہے یہ اور یہ ویڈیو اٹھائیس انتیس ہزار لوگوں کو ہلاک کر کے بموں سے ان کے املاک تباہ کر کے،ہزاروں کو بے بس بے کس کرکے زخمی بھوکے پیاسے نہتے لوگوں کو ان کے گدھ نما بزدل یہودی سولجرز ان کی تو آنکھیں تک نکال رہے ہیں اور ویڈیوز بنا کر دکھا رہے ہیں تاکہ اپنی بہادری کا چرچا کریں۔

عالم انسانیت کہاں ہے؟ یہ کیا ہو رہا ہے؟ مسلم حکمران کیوں اپنا رول نہیں نبھا رہے؟مجبوراورمظلوم فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کا بھی وقت نہیں اب تو دو ٹوک بدلے کا فرض ہے، حد ہو گئی ظلم بر بریت کی!ظالم کو دیکھنا ظلم کرتے ہوئے دیکھنا اورظالم کا ہاتھ نہ روکنا اس سے بڑا ظلم نہیں؟

میرے نزدیک ظلم پرخاموش رہنا بڑا ظلم ہے۔ میری تمام مسلمان بہن بھائیوں ان کےحکمرانوں اورامت مسلمہ سے پر زور گزارش ہے کہ اللہ کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔ ظلم سے روکیں، جنگ روکیں، انسانیت کا قتل عام نسل کشی اس جدید دور میں مزید تباہی کے در کھولے گی جبکہ ہمارا مشن تو امن کا قیام ہے،یاد نہیں کیا کہا گیا ہے کہ تم خیر الامت ہو! جو لوگوں کو نیکی کا پیغام دینے والے اور برائیوں سے بچانےوالے ہو! تو کیا ہم اپنا کام اپنا فرض بالکل ہی بھول گئے۔

جاگو جاگو اور جگاؤ دشمن کی منحوس آگ بجھاؤ،قت پر کام نہ کیا تو کچھ نہیں کیا، مہینے ہوگئے ابھی تک معاملہ اٹکا ہوا کیوں ہے۔ امن کیمیٹیاں، اقوام متحدہ کے ادارے زبانی بیان بازیاں کررہے ہیں،اصل تو اہل ایمان اور مسلمان ہیں ان میں خلوص اور سچائی ہونی چاہیے۔ مسلمان کبھی مایوس اور ناکام نہیں ہوتا۔ اپنے اندر کے انسان کو نہ مارو اور ظلم کا ہاتھ توڑنے کیلئے اپنا فرض عین نبھائیں ورنہ سوچیں آپ کہاں جائیں گے؟ مرکے بھی چین نہ پاؤ گے کدھر جاؤ گے؟یہ مظلوم ہمار ے لئے بڑا چیلنج ہیں۔ ہمت مرداں مدد خدا،پاکستانی حکمران بھی، عوام بھی، کھیلوں میں سیاست میں تیری میری میں لگے ہیں۔ عملی میدان میں کب اترو گے؟ صرف چند ٹرک امد اد کےبھجوانا کافی نہیں سوچیں "وقت فرصت ہے کہاں کام ابھی باقی ہے" والی بات ہے۔ اپنے مقصد حیات کو پہچانیں،جان ہے تو جہاں ہے۔ اپنے لمحات کو امر کیجئے، مہلت زندگی کا فائدہ اٹھائیے اور ہر طرح کی مدد کے ذریعے ظالم کا زور توڑیئے۔امت مسلمہ اپنی اخلاقی، ایمانی وحدت کا مظاہرہ کریں اور اپنا مثبت رول ہر وقت نبھائیں۔ اللہ ہم سب کی مدد فر مائے۔ آمین

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے