حسرت ان ننھوں پر۔۔۔۔۔۔

لطیف النساء

 بچوں کی کیا بات ہے؟کتنے معصوم، کتنےدلکش موہ لینےوالاہرعمرکا بچہ اپنا بھولا پن اور شریر نگاہیں ہر کسی کا دل موہ لینے والے ہی تو

ہوتے ہیں۔ کچھ نہ بول کر بھی اپنی حرکتوں، مسکراہٹوں اور اداؤں سے کتنوں کو لبھاتے ہیں،نظروں کو پہچانتے ہیں۔ خوشی غصے کو پہچانتے ہیں۔ لاکھ شرارتیں کریں مگر پھر بھی قابل معافی اور دلوں کا سکون آنکھوں کی ٹھنڈک اور فلسطینی بچے! اللہ اکبر کبیرا! کتنے معصوم اور کتنے مغموم!کوئی ان کی بے بسی اور بے کسی دیکھے!کیا دنیا کہ یہ درندے ظالم ،جابر، حیوان ان کے حسن سے جل گئے جو انہیں یوں غارت کر دیا۔پھولوں کو مسلنا سنا تھا یہ تو جلا دیئے گئے۔دھول بنا کر اڑا دیئے گئے۔بموں کا مقابلہ لمحوں میں سینکڑوں بچوں کا قتل عام،ماؤں کا قتل عام، بچ جانے والے بچوں کے کٹے پھٹے اعضاء اور خون رستی بے یار و مددگار ہستیاں! ان کے بھوکے پیاسے ڈرے سہمے چہرے!کو ئی بھلا سکتا ہے۔

 دلوں کا سخت ہو جانا سب سے بڑی سزا ہے ،لگتا ہے یہ سزا تمام حکمرانوں کو لگی ہوئی ہےجن پر ان معصوم بچوں کی آہ و بکا بھی کچھ اثر نہیں کر رہی،وہ چلا رہے ہیں۔  خاموش نگاہوں سے شکوہ کر رہے ہیں۔مدد کو پکار رہے ہیں اور قیامت کے دن تمام مسلم حکمرانوں اور بے ضمیر انسانوں کا گلا پکڑیں گے کہ انہوں نے ہمیں سفاک ہتھیاروں سے،سفاک ظالموں سے نہیں بچایا۔ صرف زبانی بیانی کام کرتے رہے ،عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔  کیا ان کے بچے نہیں؟اپنے بچوں سے تو سب کو پیار ہوتا ہے۔ بچے اور مائیں تو سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔یہ باپ نہیں پاپ ہیں جو ہمیں اجڑنے سے نہیں روک رہے۔دودھ پیتے بچوں کا خون چوسنے والے درندے ہرگز نہ بچ پائیں گے! اللہ کا وعدہ ہے وہ ظالموں کو ڈھیل ضرور دیتا ہے مگر اس کی گرفت بڑی شدید ہے! سفاکی بے رحمی سے دودھ پیتے بچوں کا لہو چوسنے والے، انہیں قیمہ بنانے والے، ان کے  پرخچے اڑانے والے،پھر مزید ہاتھ پاؤں اور دیگر اعضا ء سے محروم اور مزید زخمی جو نہ زندوں میں ہیں نہ مردوں میں، انہیں بھوکا پیاسا ماؤں کو ترسا ترسا کر تڑپا ترپا کر خوش ہونے والے کیا بچ جائیں گے؟ ہرگز نہیں! یہ نسل کشی کرنےوالے قاتل اور ان کی حمایتی یہ پتھر دل حیوانی بلکہ درندے، وہ بھی انسانی خون کے درندے کبھی بھی کہیں بھی بچ نہ پائیں گے۔

ان میں انسانیت کہاں ہوگی، انسانیت کا درد کہاں ہو گا ،جن کا ضمیر مر گیا ہو۔  احساس سے عاری اور ان کا ساتھ دینے والے مسلم مالک کے تمام حکمران دہرے جرم کا شکار! کیوں؟ کیونکہ انہوں نے خود اپنی عوام کی بھی نہ مانی۔ صرف ریلیاں، احتجاج،بیان بازیاں کرتے کرتے سال گزار دیا،ہزاروں کو زندگیوں سے گزار دیا۔ یہ تو جہاد تھا۔ یہ تو فرض عین تھا۔کھلی نسل کشی تھی۔ہمارے سب کے مقاما ت مقدسہ سے بھی زیادہ اہم انسانیت کا خون تھا جس کا بدلہ لینا ضروری تھا مگر کیا کچھ نہیں۔تمام اسلامی ممالک کے سربراہان ان غیر مسلم غداروں، کو اسرائیلیوں کو اور ان کے حمایتیوں کو گردن سے پکڑیں،اپنی قوم کے لوگوں کی یعنی اپنی عوام کی دلی خواہش اور رائے کا احترام کرتے ہوئے ان معصوموں کے خون کا بدلہ لینے کے لیے ٹھوس عملی اقدامات کریں۔امن کمیٹیوں اور اقوام متحدہ کے اداروں کی جڑیں ہلائیں، انہیں ختم کریں اور خود عملی طور پر میدان میں اتریں!یاد رکھیں جب ایمان اور زندگی کا مقابلہ درپیش ہو توزندگیاں دے کر ایمان بچاؤ۔ زندگیوں نے تو جانا ہی ہے، ختم ہی ہونا ہے۔  کیا آپ نہیں چاہتے کہ وہ ایک اعلیٰ مقصد کے لیے ہو؟ کیونکہ اللہ تعالی عادل ہیں اور ہمیں بھی دنیا کو فساد سے بچانے، عدل قائم کرنے اورامن قائم کرنے کے لیے بھیجا ہے۔ تماشہ دیکھنے،کھا لے پی لے اور جی لینے کے لیے نہیں بھیجا۔ فطرت کو سمجھیں اللہ کے غضب کو دعوت نہ دیں۔اب بھی ہوش کے ناخن لیں اور کر گزریں تاکہ تاریخ دہرائی جائے اور قیام امن کو ممکن بنانے میں شہادت پائیں۔یہ بچے ہی تو ہیں جو آپ کے دین اور دنیا ہیں،بچوں کی خاطر ماں باپ توکیا جانور بھی تمام عمر سر کھپاتے ہیں۔ان کی خوشی کی  خاطر زندگی بھر رُلتے ہیں۔اپنے ہی مسلم بھائیوں کے بچوں کو یوں بلکتے چھوڑنا گویا بے حس ہونے کی سز ے اور ہم سزا  یافتہ مجرم ہیں ۔ کیا آپ ایسا نہیں سوچتے؟سوچیں گے کیا؟ اب تو عمل کا وقت ہے۔

اے مرد مجاہد جاگ ذرا

 پھر وقت شہادت ہے آیا

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے