
لطیف النساء
سبحان اللہ!غیراسلامی ملک آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں آئی سی اے این سسٹرزنیوساؤتھ ویل(آئی سے اے ان سسٹر آف این ایس ڈبلیو)
کےتحت گزشتہ چھ سال کی مسلسل محنت اورپرخلوص محنت سے قرآن پاک کی تجوید، ترجمے،تفسیراورگرامر تک کی تعلیم حاصل کر کے تکمیل قرآن کی تقریب منعقد کی گئی ۔
الحمدللہ!مطلب تعلیم قرآن گریجویشن تقریب ہوئی،لیپنگٹن میں ہونے والی اس تقریب نے چند ساتھیوں اورمہمانانِ گرامی کی محض تاثرات نے ہی دل خوش کردیا ان کےمطابق بہت ہی اچھاپروگرام تھا۔
آمنہ مُدرسہ نے اور طلعت ملک،صائمہ شمس اوردیگر مُدرسات بلکہ پوری ٹیم کامشترکہ کام تھا،بڑا ہی اچھا انتظام تھا۔ روح پروراور ایمان افروزپروگرام تھا،جیسے کسی یونیورسٹی کی ڈگری دی جاتی ہے،اس طرح تکمیلِ قرآن کے لیے 20 خواتین کوسرٹیفیکیٹ دیےاور35خواتین شرکا کو بھی سرٹیفیکیٹ دیےگئے۔ لوگوں نےبڑے اچھے تاثرات دیے اور آبدیدہ شکرگزاری اورباعمل رہنےکی دعا کی گئی،تین گھنٹے کے اس پروگرام میں پورے سڈنی، لیکمبا، روئی ہیلز سےمختلف جگہوں سے بھی شرکاءآئےتھے پھرنظم اوراوردیئے(شمعیں) یعنی علم کی علامت کے طورپرجلائے گئے۔ایمان کوتازہ کیاجو بہت ہی اچھا لگا! طلعت ملک مُدرسہ بہت شکرگزارتھیں، پوری ٹیم کے لیے اور خاص طورپراللہ پاک کا شکر ادا کررہی تھیں کہ الحمدللہ!اللہ کی مہربانی سے مقدس کام تکمیل کےساتھ ساتھ نئے دیے جلائے رکھنے کی امید اور دعوت دین کی مسلسل تڑپ،لگن اور نفاذ کی عملی کوشش کومقصدِ زندگی قرار دیا گیا۔ اللہ کا میاب فرمائے آمین۔ سرٹیفیکیٹس لینےوالی خواتین کے لیے ایک مستقل کام بھی دیا گیاکہ یہ قران جس کی تکمیل میں اتنا عرصہ چھ سال لگا،یہ نورہے، روشنی ہے، ہدایت ہے،راہنما ہے!تو اس نورکو جلائےرکھنا ۔ کہا گیا کہ
دیئے تو ہر سو جلا چکے ہم! تم ان کو آگے جلائے رکھنا
بڑا مبارک جہاد ہے یہ سحر کی امید رکھنا زندہ
یہ عصر نو ہے!وفا کی قدروں روایتوں کو مٹانے والا
حسین یادوں کے پھول سارے دل و نظر میں سجائے رکھنا ہے
خیرو شر کی لڑائی لمبی نہ جانے کل کیسے پلٹے پاسا
دیئے تو ہر سو جلا چکے ہم تم ان کو آگے جلائے رکھنا
اگرچند ماہ ہی میں نےصرف منگل اوربدھ کوہونےوالی کلاسز کو اٹینڈ کیا یعنی میں نے بھی وہاں ہر ہفتےمیں منگل اوربدھ دودن کی کلاسز چارماہ تک لیں مگر تمام لوگوں سے وہاں کی انتظامیہ خصوصا ً75% بلکہ پاکستانی بلکہ الحمدللہ پوری دنیا کی سمجھو امت مسلمہ کے کارکن وہاں اپنا فرض عین نبھا رہے تھے۔ جو میرے لئے بہت متاثر کن اور باعثِ شکر تھا، قابل تقلید بھی الحمدللہ!
اللہ تعالیٰ ہمیں بھی جماعت اسلامی کے ان ساتھیوں کی طرح ہرجگہ اپنے ملک میں بلکہ پوری دنیا میں اس نورِ ہدایت کو عملی طور پر اپنانے کے لیے مستعد کردے، فعال کردے، تعلیم و تعلم کو ہمارے لیے آسان کردے اورہماری اس کاوش کو قبول فرمالے، بے شک تو بہت زیادہ سننے والا اورعلیم ہے۔ آمین





































