دسمبر اور یہ سردی

 لطیف النساء

عموما اکتوبر نومبر سے ہی خنکی کبھی کم کبھی زیادہ ہونے لگتی ہے اوراگست کےمہینے کی بارشیں بڑی ہی سہانی لگتی ہیں ،اس احساس کے ساتھ کہ

اب سردیاں شروع ہونے والی ہیں۔ ہم عموماً اپنے ایسے کپڑے ریشمی اسٹائل کےجن میں گرمی بھی نہ لگتی ہو اورزیادہ استری بھی نہ کرنی پڑے ان مہینوں میں بڑے شوق سے پہنتے تھے۔ ویسے بھی طویل گرمی وہ بھی شدید گرمی کے مارے، سردیوں کی ہلکی جھلک کو بھی بڑی اچھی طرح انجوائے کرتے ہیں لیکن اس مرتبہ گرمیاں کچھ زیادہ ہی ٹک گئی ہیں خاص کر دوپہر میں تو لگتا ہے جون جولائی کا مہینہ ہی چل رہا ہو ۔۔۔ پھر سورج کے غروب ہونے کے بعد ذرا سی تبدیلی رونما ہوتی ہے۔

شکر کا احساس! اس لیے شام آتے ہی سکون محسوس ہونے لگتا ہے مگر پھر بھی پنکھے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ کھلی جگہوں کا فقدان ہوتا جا رہا ہےجگہ جگہ محلے دومحلے نہیں ملٹی  

اسٹوریز بلڈنگ نے سارا ماحول پیک کر کے رکھ دیا ہے۔گھروں میں بھی روشنی مطلب قدرتی روشنی کا اتنا اچھا انتظام ہی نہیں۔ بجلی کے اپنے نخرے ہیں ہرچند گھنٹوں بعد شور مچتا ہے "بجلی آگئی "گویا کےگرمی اور اندھیرے سے ترسے لوگ عموماً بچے شورمچا جاتے ہیں جبکہ بڑے کاموں کو کرنے کے لیے تیاررکھتے ہیں کہ جی شکر اللہ کا بجلی آگئی ہے۔

ایسےمیں بیچارا پنکھا ہروقت خطرے میں ہوتا ہے کوئی کہتا ہے بند کرو،اب اس کی ضرورت نہیں،کوئی کہتی ہےمیرا دم گھٹ رہا ہے۔ اسے کھولے رکھو۔  ایسے میں سب کوہی سردیوں کا انتظار رہتا ہے۔میں نے تو ڈیڑھ مہینہ پہلے ہی سردی میں پہننے والے کپڑے نکال لیے تھے،مفلرز اور ہلکے پھلکے سوئیٹرز بھی ۔  گرمی کے کپڑے تھیلا بنا کر الگ رکھ چھوڑے تھے مگر بار بار اسے ہی کھول کرسارے کپڑے استعمال کر لیے جبکہ الماری میں زبردستی کا گھسا گرم کپڑوں کا حصہ منہ چڑاتا ہی رہا۔

میری دوست کہنےلگی اگلے مہینے اتنی شادیاں ہیں ،یہ ویلویٹ کا سوٹ، یہ مرینا کا سوٹ سب ہی کام آجائیں گے۔ بڑی خوش تھی نئی گرم شالیں دیکھ کرجو کئی سال پرانی تھیں مگر دل کو نئی معلوم ہو رہی تھی مگر مہینہ بھی گزر گیا ۔ گرمی کی وجہ سے کچھ پہننے کو جی نہ کیا، سردی کا انتظار ہی رہا۔کہنے لگی فکر نہ کرو ایک دم سے آئیں گی پتا لگے گا؟ مجھے توسردیاں بہت ہی اچھی لگتی ہیں،موزے، ٹوپی،جیکٹ،کوٹ، سو ئیٹر، شالیں اورمرغن کھانے، چائے،  کافی واہ کیا مزے ہیں! واقعی سردیاں توسردیاں ہیں۔

 پرسوں ایک رشتہ دار رات ملنے آئے اورگرم گرم مونگ پھلیاں لائے۔ انٹرنیٹ سروس بند تھی ،ہم نے بہت مزے سے فل پنکھے میں مونگ پھلیاں کھائیں۔لگتا ہی نہیں تھا کہ ذرا بھی سردی ہےمگر مونگ پھلی وہ بھی گرم۔۔۔ اس مونگ پھلی نےسردیوں کے احساس کو خوش گوار بنا دیا۔ امی کہتی تھیں بس بیٹا یہ زندگی ہے۔ کبھی موقع نہیں،کبھی نظارہ نہیں مطلب سردیاں نہیں تھیں تو گرم مونگ پھلیاں لطف دے رہی ہیں اور کبھی شدید سردی میں مونگ پھلی والے دور دور تک نظر بھی نہیں آتے۔ آج کل لوگ گھروں میں چائنیز ڈشز بنانے کے لیے،سوپ بنانے کے لیے،سردیوں کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے اشیاء اکٹھا کر رہے ہیں۔ اب تومرغی، انڈے،گوشت اورمچھلی کو پر بلکہ بڑے بڑے پر لگنے والے ہیں کیونکہ سردیاں آنے والی ہیں۔ پائے تو ہائے ہائے کہنے والے ہیں؟ کرونا کے بعد دنیا بھر میں مہنگائی کی وبا نےسر اٹھایا ہے مگر پاکستان میں مہنگائی کے سرکو بجلی کے کھمبے پر لگا دیا ہے۔ اس کو کہتے ہیں ٹو ان ون! اللہ کی پنا ہ!اللہ ہمارے حال پر رحم فرمائے اور گیس بجلی کی خیر رہے۔

گیس کا شیڈول پچھلا ہی اتنا خطرناک تھا کہ صبح چھ بجے سےپہلے گیس نہ آئے تو 2 سے 5 بجے شام پھر چلی جائے!رات بھر گیس نہ ہو سردیوں میں کتنی مشکل  ہوتی ہے ،بیمار بچے بڑے سب ہی یکساں مصیبت میں گرفتار!نہ کچھ گرم بنا کر پلا سکتے ہیں،نہ ٹکور کرنے کو،غرارے کرنے کو گرم پانی دیا جا سکتا ہے، بچوں کو بھی ٹھنڈے ٹھارپانی میں صفائی کر کے محلے والوں کو مزید جگایا جاتا ہے۔ اللہ نہ کرے اب کی سردیاں ایسی ہوں؟مجھے سردیاں یوں پسند ہیں کہ پہن اوڑھ کر رہو، اچھی طرح جسم ڈھانپ کرسو، اس کا مزہ ہی اور ہے گرمی میں کیا کتنا کوئی ہلکا پہنےگا ۔مرد بچے بیچارے مختصر ترین پاجامے، جانگیے میں بھی پنکھا تکتے رہتے ہیں اوپر سے بجلی والے مزید جلتی پر تیل کا کام کرتے ہیں۔ بہرحال شکر ہے دسمبر آگیا ہے ۔ اب تو ضرور سردیاں آئیں گی۔ خوشی کے احساس سے میں نے موبائل کھولا ہی تھا کہ ایک موسمی ا طلاع ملی کہ انہوں نے بتایا کہ کراچی والے 15 دسمبر تک سردیوں کا انتظار کریں۔ اب سردیاں بھی لیٹ ہیں۔ اللہ تعالی رحمتوں والی سردیاں بھیجے اورگیس بجلی والوں کو نیک ہدایت دے کہ ہماری ان مختصر سردیوں کو روگ نہ لگائیں اور دیگر کاروباری حضرات قیمتوں کوکم کریں اور فطری ماحول کو خوشگواری سے گزروائیں۔ڈرائی فروٹ والے خوشیار خبردار! اگر سردیوں میں کوئی دو چلغوزے بھی خریدے تو ڈبل تھیلی میں دینا،نقصان نہ کرنا۔ یاد رکھیں "کربھلا ہو بھلا "منع ہرگز نہ کرنا کیونکہ ہو سکتا ہے وہ اپنے بچوں کو چلغوزے متعارف کروانے کیلئے خرید رہاہو۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے