آگ ہی لگ گئی

لطیف النساء

 کئی مہینوں بعد خبریں دیکھنے کی غرض سےمیں نے ٹی وی کھولا گھڑی میں نو بجے تھے مگر وہ پانچ منٹ پیچھےتھی لہٰذا اشتہارات آنےلگے۔ جوں ہی

وہ اشتہار دیکھا لہراتی بل کھاتی گلابی میکسی میں کٹی آستین والی محترمہ ہائے گرل مجھےدیکھو "یور اسکن فیل اٹ سو اسموتھ" باقاعدہ اپنا آپ دکھاتی لجاتی، کیفیت طاری کرواتی، دھڑلے سے پامولوکی اسرائیلی مصنوعات کی تشہیرکررہی ہےاورپھربار بار دہرایا جارہا ہے۔ مجھے دو سال یا شاید ایک سال پہلے اسی اشتہارپر بلاگ لکھنے پرانعام بھی ملا تھا مگر مجھے تو آگ لگ گئی اور لگنی بھی چاہیےنا، اس وقت بھی یہ اشتہار تسلسل سے آتا تھا پھر پیمرا کو بھی فون کر کے توجہ دلائی تھوڑا کم ہو گیااوراب جبکہ اسرائیلی مصنوعات کی توتشہیرہی نہیں ہونی چاہیے ،اتنی خرافاتی بات! کہ ایک خاتون اپنا آپ بیچ رہی ہے۔ نوکریاں نہیں ، کمائیاں نہیں ہیں، لوگ دین سے دور کتنے دور نکل گئےہیں؟اچھائی برائی کا احساس ہی ختم ہو گیا ہے۔

مجھے ایوارڈ کی نہیں عمل کی ضرورت ہے۔ ساری دنیا کوہی عمل کی ضرورت ہے۔ اچھا عمل نیک عمل مگریہ سب کیا ہیں؟ معاشرے کو ہی آگ لگ گئی ۔میڈیا کےعذاب سے!فلسطین کی تباہی پربھی آنکھیں نہیں کھلیں؟ وہ خرافاتی ادائیں، فحش اور بے حیائی کی باتیں،کھلے اشتہارات ۔۔۔۔ لباس کہاں اندازاورفیشن کہاں؟ کیا کچھ دکھا رہے ہیں آپ؟میڈیا کو کوئی لگام ڈالنے والا نہیں ہے؟

کتنے برے حالات ہمارے معاشرے کے ہوتےجا رہے ہیں۔ کون کون سےاشتہارات بناتےہیں؟کتنے لوگوں کےہاتھوں آگے بڑھتےہیں؟ کیسے روزانہ 24 گھنٹوں میں کتنی مرتبہ یہ اپنا آپ بیچ کرمستورات کی یوں بے حرمتی کر کے یہ کیسی کمائی کررہے ہیں؟ ان مستورات کو، چھپی ہوئی چیزوں کو آپ کھول کھول کرپیش کر رہے ہیں۔ لمحے لمحے کا حساب کیسے دو گے؟ اس طرح کےخرافاتی اشتہارات بےحیائی، فحاشی، ہیجان انگیز اشتہارات، کریمیں ہوں، صابن، شیمپو یا کھانے پینے کی اشیاء اللہ کی پناہ! کیا کچھ اور کیسے تھرک تھرک کر دکھائےجا رہے ہیں؟

اسلامی معاشرے میں مسلمان ہی اس طرح کے برے کام کر رہے ہیں! مقاصد ِحیات سےغافل کوئی کیسےہو سکتا ہے؟ میڈیا کوتعمیراتی اورمثبت کاموں میں،  اصلاحی کاموں میں کیوں نہیں استعمال کیاجا رہا ہے؟ آئے دن للچانے والےکھانے پینے کے اشتہارات، کھیل تماشے مزاح کے نام پر بدتمیزی بدتہذیبی کےپروگرامز! کوئی سنجیدگی نہیں، کوئی مقصد نہیں!زندگی کیا یوں ضائع کرنے کیلئے ملی ہے؟کم ازکم مقاصدِ زندگی، قرآن پر ایمان لا کر قرآن کو پڑھو،سمجھو، تدبر،تفکرکرو، عمل کرو اور آگے بڑھاؤ۔ کیا یہ بھی نہیں سمجھتے؟آئے دن ہونےوالے واقعات ان ہی میڈیا کے خرافاتی پروگرامزسے نمو پاتے ہیں۔ برائیاں سر اٹھاتی ہیں۔

کوئی بچہ،بچی،لڑکی توکیا لڑکےمحفوظ نہیں۔قوم لوط کی بیماری،پان گٹکے،چھالیہ، ٹیڑھےمنہ، محبتوں کایہ براحال اورحلیے ،کیاانداز کیا، بیان ہرچیز سے تہذیب کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ مزاح کے نام پر لوفرحرکتیں اللہ کی پناہ!کیا ہم میں تم میں کوئی بھی بھلا آدمی نہیں جو اس برائی سےروکے۔  گھروں میں بے روزگار لڑکے چھوٹے بڑے ہرعمر کےمرد کیا دیکھتے ہیں۔ کیا سیکھتے ہیں، کتنی بدامنی،کتنی بد چلنی،غیر اخلاقی اورغیر منظم حرکات ہرطرف نظر آرہی ہیں!مانا کہ برائیوں کی تشہیر کر کے ہم کبھی اصلاح نہیں کر سکتے،مگر ان کو روک تو سکتے ہیں۔

برائی کو جڑسےتو ختم کر سکتے ہیں "کربھلا ہو بھلا "کب کروگے؟آپ کے ہاتھوں میں آج کےدورکا عظیم ہتھیار ہے۔ اللہ کے واسطے اس کامثبت استعمال کریں۔ پہلے تو میں پیمرا کو فون کر کے فوری توجہ دلاتی تھی ،وہ بھی سن کرجی باجی کہہ دیتے تھے۔ اب تو فون ہی نہیں اٹھاتے۔

صبح سے ڈیڑھ دو گھنٹوں کی تلاوت یا دیگر دینی پروگرامز کے بعد جیسے چھٹی مل گئی چلو جی!اب میں اور میری مرضی والی کیفیت! آپ فیملی کے ساتھ بیٹھ کر کچھ دیکھ نہیں سکتے! خبروں میں بھی نیوز کاسٹر کے حلیے غیرمہذب اور ناشائستہ، خدا کے لیے لگام دیں۔ان خرافاتی، شیطانی،لوفراشتہارات کو،پروگرامز کو جو صرف وقت ضائع کر رہے ہیں بلکہ زندگی اوراس سے جڑی تمام سرگرمیوں کو بری طرح کھا رہے ہیں۔ موبائل انٹرنیٹ سونےپہ سہاگہ انسان جانور ہےکیا؟ اتنی مہنگائی، لوگوں کے پاس کھانے پینے کے پیسے نہیں! اورآپ ہیں کہ ہروقت کھانے پینے کے ہی اشتہارات جلتی پر تیل کا کام کررہے ہیں۔ میڈیا کا خراب ہونا گویا میرےنزدیک ایک ماں کے بگڑنے کے مترادف ہے۔اللہ کے واسطے،اللہ سے جڑ جاؤ۔اس قسم کے اشتہارات دکھاکر اپنی ماؤں، بہنوں،بیٹیوں اوربیویوں کو یوں رسوا نہ کرو۔ان کے تقدس کا احترام کرو،مہلت زندگی سے فائدہ اٹھائیں اور مستورات بھی سنبھل جائیں۔  حد میں رہیں۔ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور معاشرے کے سدھار کے لیے اپنا معیاری کام کریں ، ورنہ آپ کبھی کہیں فلاح نہ پائیں گے۔ ہمیں جب اللہ جو کہ رحیم ہے،کریم ہے،قادر ہے، قدیر ہے ہمیں ہزارہانعمتیں دے رہا ہے،اُس سے حیا نہیں آتی!اس لیے ہم سب کر گزرتے ہیں۔خواتین سن لیں کہ حیا مجھے سکھاتی ہےاچھا لگنے کی حدود مگر اپنا عمل دیکھیں اگرنامحرموں کو میں اچھی لگوں یہ براہے بلکہ بہت برا ہے۔

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے