
لطیف النساء
دسمبر کی چھٹیاں ہونے والی ہیں موسم بدلنے لگا ہے اور بچےجذباتی ہیں ساتھ ساتھ بڑے بھی نت نئی جگہوں اور تفریحی مقامات کی تلاش میں ہوتے ہیں۔
ایسے میں ایک نئی دلچسپ تفریحی جگہ چائنہ پورٹ ہے اور اللہ کی شان کیا حیرت انگیز نظارہ! کراچی کے ساحل مشہور ہیں۔کراچی کے سمندر کو ہی کاٹ کر 2.5 کلومیٹر طویل ٹریک بنا دیا گیا!تاکہ چائنہ پورٹ آنے والے بڑے بڑے جہازوں کو سمندر کی تیز اور شدید لہروں سے بچایا جا سکے۔
یہ کمال طریقہ اپنی جگہ ٹیکنالوجی کا ایک شاہکاراورتخلیقی حسن لئے ہوئےہے۔ پرفضا مقام،سکون،ڈھلتے سورج کودیکھنا ہمیشہ ہی لوگوں کا دلچسپ مشغلہ رہا ہے۔ لہروں کےشور، ڈھلتے سورج کو دیکھنے والے بڑا سرور محسوس کرتے ہیں لہٰذا کراچی کے ساحل پر ایسی جگہ چائنہ پورٹ کے نام سے مشہور ہے ۔
جہاں انوکھی تکون ساخت کے پتھر ٹیٹرا پورٹ سےڈھائی کلومیٹرسمندری پانی کو کاٹ کر انہیں اس طرح سےجوڑکررکھا گیا ہےکہ ان پتھروں کی انوکھی ساخت اوران کے جوڑ اس طرح بنائے گئے ہیں کہ ان کی ساخت ہی سمندری لہروں کی شدت کو کم کر کے بڑے بڑے جہازوں کو لہروں سے محفوظ رکھتی ہے۔
یہ ایک شاندار اور باکمال طریقہ ہے۔ جہازوں کو شدید سمندری لہروں سے بچانے کا،ڈھائی کلومیٹر کی یہ راہ داری سارے شہر کے لوگوں کے لیے خاص کر مچھلی کا شکار کرنے والے شائقین کے لیے خصوصی دلچسپی رکھتی ہےجو آسانی سے وہاں تفریح کے ساتھ ساتھ مچھلی کا شکار بھی کر سکتے ہیں۔ ڈوبتے سورج،سمندری حسن، لہروں کا شور اور پرسکون ہواؤں میں بنا یہ پرفضا مقام،ان پتھروں کی ا شکال، ان کی انوکھی ساخت اورخاص راہداری خصوصی دلچسپی کا باعث ہے۔
شکر ہے اللہ کا جس نے ہمیں نہ صرف سمندر دیا بلکہ ساحل سے ہی ہزارہا دلچسپاں اورنئے دلفریب نظارے دیئے۔ دلچسپی رکھنے والوں کو ضرور ان جگہوں کو دیکھ کر اللہ کی معرفت حاصل کرنی چاہیے۔
میرا پاکستان!سدا سلامت رہے۔عوام اس کی صفائی ستھرائی اور قدرتی حسن کی شان میں گندگی کر کے کبھی گستاخی نہ کریں بلکہ اس نعمت کی قدردانی، حفاظت اور صفائی کا خاص خیال رکھیں اور قومی ورثے کا درجہ دیں۔





































