آگیا 2025 آگیا

 لطیف النساء

کیا کھویا اور کیا پایا؟

شکر الحمدللہ خدایا! ہزارہا کرائسز، غموں، دکھوں، بیماریوں، زلزلوں،آندھی،طوفانوں اور وحشی المناک انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والی جنگی

بیماری اور تباہی کے باوجود ہم زندہ ہیں۔ اللہ پاک کا شکر ہے۔ زمینی آسمانی آفات سے اللہ پناہ میں رکھے ہمیشہ! یہ اللہ سبحانہ تعالیٰ کی بڑائی ہے۔ رحم ہے، کرم ہے جو ارد گرد وقتاً وقتا ًلوگوں کو تنبیہ کراتا ہے اور وارننگ دیتا ہے کہ سدھر جاؤ! جاؤ گے کہاں؟آنا تو تمہیں میرے ہی پاس ہے ۔کتنی ہی دنیا میں شاپنگ کر لو، کھا لو، پی لو، جی لو اور موج اڑا لو! مگر زندگی اور موت کی حقیقت کو جھٹلانا ناممکن ہے۔کیا کمال بات ہے پیدا ہونے والا بچہ روتا ہے، مگر مرنے والے کے لیے یہ شرط بھی ضروری نہیں۔کتنی ہی مختصر زندگی ہے کہ ادھر اذان ہوئی اور ادھر نماز جنازہ!درمیانی وقفہ تو وضو کے ساتھ طہارت کے ساتھ رب چاہی کرنے کا تھا۔ دنیا کے جھمیلوں میں رہتے ہوئے ذمہ داریاں بھی نبھاتے ہوئے سب کچھ سہتے ہوئے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور اعضاء کا مؤثر استعمال کرتے ہوئے آخرت کی جی ہاں آخرت کی تیاری کرنے کا تھا لیکن ہوتا کیا ہے؟بعد میں کل سے کرتے کرتے پل میں زندگی گزرتی چلی جاتی ہے۔ ابھی تو31دسمبر4 202 تھا اب پھر کیا شور شرابہ، موج مستی، دھمال اور ساحل سمندر،چوراہوں اور دنیا بھر کے علاقوں میں نئے سال کا استقبال بدتمیزی اور بد تہذیبی سے کیا جاتا ہے ،باوجود گزشتہ سال کی تلخ یادوں کے،گرمی کے انگاروں کے، تو اب پھر سے دسمبر 31 آ ہی گیااور سورج کی روشنی لپیٹ دی گئی۔ گویا ساری فلم تیار ہو گئی۔ تو پھر تاریکی شب میں یاد کریں گزشتہ سے پیوستہ یادیں،باتیں، کیسے چکن گونیا ہوا؟کیسی گرمی پڑی؟ کیا کچھ فلسطینیوں نے سہا اور کیا کچھ انسانیت کا خون ان آنکھوں نے دیکھا۔اس طرح دنیا جہاں میں زمینی اور آسمانی آفات، زلزلے،طوفان، آندھی، برف باری، سیلاب اور آگ لگنے کے واقعات!کتنے ہی چل بسے،کن کن حالتوں میں اپنے اور پرائے دنیا سے ہی گزر گئے،خاموش پیغام دے گئے کہ

 رہنا نہیں یہاں پر جاری تیرا سفر ہے

دنیا کے اے مسافر منزل تیری قبر ہے

ہر چیز بے بس ہوجاتی ہے۔ جیسے ابھی قلم ،سیاہی کے بغیر رک گیا،سبق دے گیا،یہ انگلیاں،یہ زبان،یہ دل، دماغ،نظریہ اوریہ قلم سب رک جائیں گے مگر دنیا چلتی رہے گی۔ اندھیرے کتنے ہی گھٹا توپ ہوں صبح نمودار ہو جائے گی۔ یہی تو قدرت ہے سوچنا تو ہمیں ہے کیا کیا؟ 12 بجے سے ہی فائرنگ، دھماکے،ناچ گانے،فائر ورکس اور ویڈیوز وغیرہ،سائلنسر نکال کر موٹر سائیکل تیز رفتاری سے چلانے اورشور مچانے سے کیا ہم دنیا کو جیت لیں گے؟ بازار، دکان، روڈیں،چوراہوں پر ہلہ گلہ کرنے اور اس دوران مزید زخمی اور ہلاک ہونے، جانی مالی نقصان کرنے سے کیا حاصل؟ذرا دیکھیں ان بے بس بے کس بیماروں کو جو ہل جل نہیں سکتے۔ ان تیمارداروں کو جو روپیہ پیسہ جان مال لگا کران کے بچنے کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔

سوچیں!ان اپنوں کو جو اپنے نوجوان چھوٹے بڑے بچوں کو اچانک سوگوار چھوڑ گئے، کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ وہ اس نئے سال دفتری سال 2025 میں دنیا چھوڑ کر بھی پرانے ہو چکے ہوں گےپھر ہمارا آپ کا یہ 2025 کیا کچھ کر سکتا ہے؟ خرافات سے بچیں،دعائیں اور شکر ادا کرتے رہیں کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم اتنی تباہ کاریوں کے باوجود زندہ ہیں۔

اللہ پاک ہمیں ان اعمال پر لگادے، ہدایت دے دے جس سے وہ راضی ہو جائےاورہم بھی اپنے انجام سے خوش ہوں۔ اس ڈھلتے سورج کے ساتھ ہی ہماری تمام برائیاں غائب ہو جائیں اور اللہ ہمیں نئی زندگی عطا فرمائے،ایک نیا سورج،نئی روشنی زندگی کی جو بامقصد، باعمل اور انسانیت کے احترام میں ہو اور ہم خلیفۃ الارض ہونے کا نائب ہونے کا حق ادا کریں۔

ظالم نہ ہوں بلکہ ہمدردی اورانسانیت کا احساس رکھنے والے اور اس کے بندوں کا دکھ بانٹنے والے ہوں۔ رات پھر شعوری طور پہ زندگی کی نعمت ملنے، عبرت ناک اموات کو دیکھنے کے بعد سنبھلنے سدھرنے کے بہترین مواقع دے دے یہ دعا کرتے رہیں۔عبادات کریں، دعائیں دیں۔اللہ نے تو کہا ہے مسلمان مسلمان کا بھائی ہے ،پس ہر وقت اس کے غم کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں۔حق بندگی ادا کرتے رہیں، کسی کے دشمن کبھی نہ بنیں۔ اپنے پیارے مرحومین کے لیے مغفرت کی دعاؤں کے ساتھ ساتھ صدقہ جاریہ والے کام کریں کیونکہ

 یہی ہے عبادت یہی ہے دین و ایماں

 کہ کام آئے دنیا میں انسا ں کے انساں

ورنہ تو زندگی بے بندگی شرمندگی ہے۔اے اللہ! ہمیں کاش کبھی نہ بولنا پڑے۔ہمارے ملک کے لوگوں امت مسلمہ کو نیک کر دے، ایک کر دے،منظم کر دے تاکہ میں تیرے دین کو اپنے اوپر بھی نافذ کروں اور دنیا میں بھی تاکہ پوری دنیا پر امن ہو مسلم یعنی صرف رب کی فرمانبردار ہو۔ آمین

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے