اٰمنووعملو الصالحات

 لطیف النساء

قرآن مجید ہمارے لیے راہنما ہے،روشنی ہے،ہدایت ہے۔ اللہ کا کتنا شکراداکریں کہ اس نے نہ صرف ہمیں مسلمان پیدا کیا بلکہ زندگی گزارنےکا مکمل نمونہ آپﷺ کی صورت

میں عطا کیا۔ ان کی پوری زندگی قرآن کا عملی نمونہ ہے۔ گویا ہمارے لیےپوری زندگی کا لائحہ عمل ہے۔آپ ﷺنےآخری خطبےمیں بھی تاکید کی کہ تم کبھی گمراہ نہ ہو گےاگر کلام الہٰی یعنی قرآن کریم کواورمیری سنت کوتھام لو۔ سبحان اللہ! قرآن کے حقوق ادا کرنے کو باربار کہا گیا ہے۔ایمان کے بعد دوسری اہم چیزعمل صالحات ہیں۔وہ اعمال جن کےکرنے پر ہم فلا ح پائیں گے جگہ جگہ ایک ہی بات ہےکہ اے لوگوں! جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے جبکہ مختلف صورتوں میں طرح طرح سے صالح عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

 سورۃ الکہف میں کہا گیا ہے کہ گرتی دیوار کیوں درست کی گئی؟کیونکہ اس کے نیچےدو یتیم بچوں کے لیے خزانہ تھا اور اس کا باپ نیک اور صالح تھا اس لیے اس خزانے کی حفاظت کی گئی تاکہ بچے جوانی کو پہنچ کر وہ حاصل کر لیں۔ گویا نیک اعمال نہ صرف کرنے والے کے لیے فلاح و کامیابی کا ذریعہ ہوتےہیں بلکہ اس کا اثرنسلوں میں بھی آتا ہےاورکہا گیا کہ" الباقیات صالحات"میں بتاؤں۔ اعمال کے حساب سے باقی رہ جانے والی کیا چیزیں ہیں؟مکان،دکان، بنگلہ،کوٹھی،زروجواہر نہیں،بلکہ واقعی رہ جانے والی صرف نیکیاں ہیں اچھے صالح اعمال ہیں جووہاں کی کرنسی ہے۔

 پس ہمیں ان پر ہر وقت فوکس رہنا چاہیے کہ ہراچھے کام کے لیے ہمارے پاس ہروقت ہو اورہروقت کے لیے ہمارے اعمال صالح ہوں،مطلب اللہ کا ڈر،جوابدہی کا احساس اور آخرت کا یقین۔ رب کے سامنے جو ابدہی کا احساس رکھتےہوئےگناہوں اور خرافات سے بچتےبچاتےجو زندگی گزاری جائے نیتوں اور اعمال میں جو نیکی پائی جائےوہی ہمارے لیے عمل صالح ہیں۔" حقوق اللہ اورحقوق العباد دونوں کی کسوٹی اعمال صالح ہیں۔ "مرنےوالےہربندے کا ایک خاموش ساپیغام ہوتا ہےکہ میں نے پیچھےکیا چھوڑا ہے؟ اور کیالےجارہاہوں؟لوگ لواحقین دوست احباب گواہی دیتے ہیں کہ بندہ جانےوالا مرحوم یا مرحومہ کیسی تھی؟ کسی کو نہیں معلوم کب اس پر مرحوم کا لفظ لگ جائے،کب وہ مرحومہ کہلانے لگے گی؟

سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں

دسمبر کا مہینہ تو میرے احساس کو دگنا کر دیتا ہے اور موتیں جو حق ہیں سچ ہیں ہمیں یہ باور کراتی ہیں کہ جان لو! اجل کتنی قریب ہے مرنے والے کو بھی خبر نہیں! ابھی کچھ دنوں میں کتنی موتیں اچانک ہوئی ہیں۔ نسرین آنٹی تھوڑا بہت بیمار تو تھیں مگر ایک خون کی الٹی بہانہ بن گئی اور انہیں مرحومہ بنا گئی۔ واقعی مرحومہ بے پناہ کام کرنے والی نیک اور مخلص خاتون تھیں ۔اللہ انہیں جنت الفردوس عطا فرمائے (آمین)۔ہرآنکھ اشکبار، ہر دل اداس اور ان کے لیے دعا گو تھا۔ وہیں معلوم ہوا کہ مُدرسہ بتا رہی تھیں کہ واقف کار میں ایک 15 سالہ لڑکا بائیک سے گرافٹ پاتھ سےٹکرا کرفوت ہو گیا۔ اللہ اکبر! اسی طرح ہمارے جاننے والوں میں دو بچوں کا باپ ٹھیک ٹھاک رات سویا اور صبح اٹھے ہی نہیں۔

اسی طرح ایک لڑکی 22 سالہ ہنسی مذاق کرتی، اِدھر اُدھر باتیں کرتی، ماں کے ساتھ موج مستیاں کرتی،نہا دھوکر کنگی سے بال سلجھا رہی تھی نہ جانے کیسے پاؤں پھسلا ذرا سی دیوار سے لگی اور زمین پر گری اور اسی وقت انتقال کر گئی۔  کسی کو یقین ہی نہ آیا۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ اس کو دفنانے میں جلدی کرنا۔ یہ تو عام موتیں ہیں ہماری گلی میں بھی ایک صاحب کی موت سردی اور گھبراہٹ سے ہو گئی۔ سال جاتے جاتے اپنے ساتھ کتنوں کے چراغ گل کر دیتا ہے تو ساتھیوں یہی سچ اور حقیقت ہی تو موت ہے جو ہمیں خاموش پیغام دیتی ہے کہ ساتھیوں مجھے دیکھو! میں چلی۔ ساتھ صرف کیا گیا؟ کچھ نہیں صرف دو گز کفن کا ٹکڑا میرا لباس ہوگا اورقبر سے حشر اور آگے کے ساتھی صرف میرے اعمال صالح باقی کچھ نہیں۔

واقعی سمجھ آتا ہے کہ عبرت کے لیےتو موت ہی کافی ہے۔ زندگی کا ہر پل میرے لیےانعام بنے گا یاعذاب! کتنا نازک موقع کتنی قیمتی اورمختصر زندگی! اس میں بھی چین ایک پل نہیں اورکوئی حل نہیں،نہیں کیوں نہیں حل ہے،زندگی کوبندگی بنائیں کیونکہ زندگی بےبندگی شرمندگی! مجھے پچھتاوا نہ ہو، مجھے کاش والا لفظ نہ بولنا پڑے۔ مجھے حسرت نہ ہو کہ میں نے یہ کیا ہوتا،وہ نہ کیا ہوتا، میں نے شرک نہ کیا ہوتا اورمن چاہی نہ کی ہوتی،رب چاہی کی ہوتی اس سےبچنےکےلیے ہی تو سورۃ الکہف میں آخری آیات میں بتایا گیا ہےکہ تمہارا معبود ایک ہی معبود ہےتو جسے اپنے رب سے ملنے کی امید ہو۔ اسے چاہیے کہ نیک عمل کرے اور اپنے رب کی بندگی میں کسی کو شریک نہ بنائے۔ موت تو سب کوآنی ہے جو دنیا میں آگیا، اس کا جانا لازمی ہے۔ زندگی کا انجام ہی موت ہے،دوسری سانس کا بھروسہ نہیں تو اس مختصرسی زندگی کی تیاری،احساس بندگی اور تقویٰ سے ہی توجڑی ہے۔ اللہ تعالی ہمارے حساب کو آسان بنائے اور دین و دنیا میں عافیت عطا فرمائے۔ہر وقت اس رب کی شکر گزاری میں اور زندگی میں قرآن کے حقوق ادا کرنے میں جُت جانا ہی ہمارا مقصدِ حیات ہو جائے۔اللہ پاک ہمارا نام فلاح پانے والے لوگوں میں رکھنا۔ مالک تو ہی تو رحیم و کریم ہے۔ آمین

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے