خود ساختہ نظارے قدرت کے اشارے

 لطیف النساء

اللہ کو اپنی مخلوق سے بے انتہا پیار ہے،ظاہر ہے وہ ستر ماؤں سےزیادہ اپنے بندوں کو چاہتا ہے۔سدھار نے کے لیے تو ماں باپ بھی بچوں کو دھنک کے رکھ دیتے ہیں۔ سوا

سال سے کی گئی نسل کشی اور بربریت انسانیت سو زظلم و زیادتی ایک نہیں دو نہیں تقریباً پچاس ہزار شہادتیں اور مٹھی بھر اسرائیل کی پشت پناہی میں امریکہ سر فہرست ہےپھر دیگر ممالک اور جو کوئی ان کے خلاف نہ حصہ لے نہ بولے نہ کچھ کرے وہ سب اس فساد فی الارض میں شامل ہیں۔

 امن کمیٹیاں، انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے دیگر تنظیمیں، کیا مسلم،کیا غیر مسلم حکمران، سیاستدان لیڈر اور فوج کے حکام سب ہی ایک طرفہ تماشا بنے ہوئے ہیں اور انسانوں پر تمام تر جدید جنگی اسلحہ اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کے تیز ترین جان لیوا میزائل، بم اور دیگر زمینی حقائق ہر طرح کے خون خرابہ کرنے والی ٹیکنالوجی کا انسانوں پر جارحانہ استعمال، نہتے،بے بس اور بے کس لوگوں پر مسلسل پانی، خوراک،انٹر نیٹ، لائٹ سب کچھ بند کرکے جو ظلم کر رہے ہیں اور مزید بھوکا پیاسا رکھ کر امدادی کاروائیاں تک رکوا کر زخمی لوگوں پر، طبی عملے پر، قبرستانوں پر، ہر ہر جگہ بے بسی سے مجبوراًبنائے گئے خیموں کو تک نہ چھوڑ رہے ہیں اور اب بھی بزدلی کی جہالت دکھا رہے ہیں تو کیا ظلم کرتے ہی رہیں گے؟ قدرت جوش میں نہ آئے گی؟ کوئی بھلے ساتھ نہ دے۔

نیتوں پر ہی تو اٹھائے جاؤ گے۔قدرت کے نظارے چاروں طرف عبرت کے اشارے ہمیں ہی جگانے کے لیے ہیں۔کیسی ہولناک آگ، کیسے نظارے،درخت، مکانات، دکانیں،پل ہر جگہ آگ ہی آگ۔کتنی خطرناک صورتحال کتنادلخراش منظر،اللہ اکبر! آگ سے خاکستر ہونے میں لمحے نہیں لگتے!اتنی خطرناک آگ۔اسی لیے تو پناہ مانگی جاتی ہے کہ اے اللہ!آگ کے عذاب سے بچا کہ یہ جہنم کا ایندھن ہے۔ احساس احساس احساس! ہر بندہ دیکھ کر یہی سوچتا ہوگا بھلے نہ کچھ کہے،مکافات ہے، اللہ کی سزا ہے، پکڑ ہے۔

یہ بھی خیال آتا ہوگا لیکن ہمارے لیے تو صاف واضح احکامات ہیں کہ جب زمین پر انسانوں کا ظلم بڑھ جاتا ہے تو قدرت اپنا رنگ دکھاتی ہے ایک "کن "میں دیر نہیں لگتی۔ کنارے کنارے عذاب دکھا کر ہمیں بھی تو جھنجوڑا جا رہا ہے!!! ہر سال کہیں نہ کہیں ایسی زمینی آسمانی آفات بھیج کر ہمیں سدھرنے کے مواقع دیتا ہے۔ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ہم کیوں یہ بھول جاتے ہیں کہ مسلمان ہو کر ایمان کی دولت ملنے کے بعد بھی ہم غافل بنے رہتے ہیں۔ وقت ضرورت اپنے مظلوم مسلمانوں کی مدد نہیں کرتے، جہاد نہیں کرتے اور اللہ کی ناراضی مول لیتے ہیں۔

وہ رب کتنا مہربان ہے جو ہمیں نوٹس پر نوٹس بھیجے جا رہا ہے کہ مسلم امہ معذرت کےساتھ خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف ہے۔ ہمارے لیے تنبیہ ہے، للکار ہے، پکار ہے کہ اب بھی سدھر جاؤ اللہ کے عذاب سے اور جہنم کی آگ سے اپنے اپ کو اور اپنی آل کو بچالو کہ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہے۔ ہم کیا سمجھتے ہیں ہمارے اپنے بارے میں،اپنے کرتوتوں کے بارے میں، کیا ہم انسانیت کا درد  رکھتے ہیں؟نہیں نا! کیسے ایک دوسرے کے دشمن بنے ہیں تو اللہ کی رضا کیسے ملے گی؟اب تو بندہ بندے سے ڈرتا ہے۔

ایمان کی کمزوری کا یہ لیول ہے کہ بے سکونی اور خوف کا عذاب ہر وقت ہم پر طاری ہے۔کیلیفورنیا کی آگ ثبوت ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی زمینی آسمانی آفت میں ہم گرفتار ہوں۔گزشتہ سالوں میں خشک سالی کے باعث آسٹریلیا یا نہ جانے کون سے ملک میں بہت سارے اونٹوں کو مار دیا گیا تھا اللہ نے اپنی اس مخلوق کو کیسے سپورٹ کیا کہ بڑے پیمانے میں آگ بھڑکی اور کافی لوگ جان سے گئے مطلب جو بھی ظلم کرے گا اللہ ضرور اس کی پکڑ کرے گا۔ ہمیں عبرت کی نگاہ رکھتے ہو ئے توبہ استغفار کرتے ہوئے اپنے روئیے،اخلاق اوراعمال بدلنے ہوں گے، رب چاہی کریں اور کسی کا کبھی حق نہ ماریں۔اپنی ذمہ داریوں کو اہمیت دیں اور انجام پر نظر رکھیں تاکہ ہم اللہ کی شدید پکڑ سے بچے رہیں اور اپنے رب کو راضی کر لیں۔دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں زمینی اور آسمانی آفات سے بچائے رکھے،ہمارے شر سے دوسرے محفوظ ہوں اور دوسروں کے شر سے اللہ پاک ہمیشہ ہماری حفاظت فرمائے۔ آمین

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے