خاندان کا تقدس

لطیف النساء

 معاشرے کی اکائی خاندان ہے جو دو افراد سے شروع ہوتا ہے مگریہ دو افراد دومختلف خاندانوں کاعظیم سرمایہ اور فخر ہوتے ہیں جنہیں قدرت

چن لیتی ہے اور یوں ایک نئے خاندان کی بنیاد ڈلتی ہے۔ کیسے مبارک،سلامت اور دعاؤں سے خوشیوں کے ساتھ دو خاندان جڑ کر مزید بڑا خاندان بناتے ہیں اور کیسے ایک دوسرے سے آشنا ہی نہیں ہوتے لیکن محبت اور رشتوں کی ڈور میں مضبوطی سے بندھتے ہی چلے جاتے ہیں۔

اس بڑے گلشن میں ننھے ننھے پھول جنم لیتے ہیں جوسب ہی کو یکساں لبھاتے ہیں اور یوں نو بیاہتا جوڑا ایک نئی ذمہ داری کے خوش کن احساس سے سرشار ہوتا ہے اور آئے دن پھر اس کی بہاریں رنگ لاتی ہیں اورمعاشرے کو گلستان فراہم ہوتے رہتے ہیں۔سبحان اللہ!کیسے آہستہ آہستہ قدرت کام کرتی ہے۔ظاہر ہے شوہر بیوی کا رشتہ، پھر والدین، بہن بھائی، اولاد ہر فرد پیار،محبت،احترام اور تقدس سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتا ہے تو خاندانوں کی خوشیاں دوبالا ہو جاتی ہیں۔عزت شہرت اور خوشی سے ایک استحکام اور پرامن سکون جنم لیتا ہے جو دراصل کامیاب خاندان کی خصوصیت ہوتی ہے،اسی لیے تو دعائیں سمجھ آتی ہیں جو شادی کے وقت بڑے بوڑھے دیتے ہیں کہ گلشن آباد رہے،بیل منڈیر چڑھے،دودھو ں نہاؤ پوتوں پھلو وغیرہ وغیرہ۔

رشتوں کی مضبوطی کے لیے اچھے سچے نیک جذبوں کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ رشتے احساس سے ہی پروان چڑھتے ہیں، ورنہ تو ہر طرح کے ماحول ہی بگڑتے ہیں۔کہنے لگی میں اب سلائیاں نہیں کرتی خاندان کی کیا خوبصورت تصویر پیش کرنے کے بعد کہنے لگی میری چھوٹی بیٹی ڈاکٹر ہے،اس کی بیٹیاں سنبھالتی ہوں تو سارا دن گھر میں رہنا ہوتا ہے کام بھی کر لیتی ہوں۔ اس طرح داماد اور بیٹی بھی پرسکون رہتے ہیں۔ جب وہ سب کچھ کر لیتے ہیں۔ داماد سمجھدار ہے سمجھتا ہے کہ میرے بچوں کو نانا نانی سے زیادہ کون اچھی طرح رکھ سکتا ہے؟ وہ دین دار ہے،دین کا شعور ہے۔ عزت سے رکھتا ہے۔بیوی کو، بیٹیوں کو،مجھے اور میرے شوہر کا بھی بہت ہی خیال رکھتا ہے۔اس طرح ہم مستحکم ہیں اور اب سمجھو یہی مستحکم خاندان ہوتا ہے ہونا بھی چاہیے۔

ہر رشتہ پیار اور احساس ذمہ داری سے جڑا ہوتا ہے۔فرائض ادا کرتے چلے جاؤ اور خود بخود حقوق بھی ادا ہوتے چلے جاتے ہیں۔ شکر اللہ کا! یہی حال ہر گھر کا اور خاندان کا ہونا چاہیے کیونکہ مستحکم خاندان ہی خوشحال خاندان اور مضبوط معاشرہ ہوتا ہے۔پرامن اور پرسکون!اور دیکھیں نا میرا" بڑا داماد" اب تک بھی نا سدھرا!ساری زندگی بیٹھ کر گھر اور سسرال میں نخروں سے کھایا،نہ بچوں کی پرواہ،نہ بیوی کی۔ چار بچے ماشاء اللہ!اتنے سمجھدار لکھنے پڑھنے والے، ماں پر الگ ظلم، کھانے کو نہ دے، پینے کو نہ دے۔بیچاری صبر شکر سے جیسے تیسے بچوں کو پڑھاتی،خود چھوٹا موٹا کام کرتی بچوں کو سنبھالتی۔ میں اور میری دوسرے نمبر والی بیٹی اگرچہ غریب ہی ہے مگر کچھ نہ کچھ بہن کی مدد کر دیتی ہیں۔جن کی سلائیاں کرتی تھی اب وہ اساتذہ کچھ نہ کچھ مدد کر دیا کرتے تھے۔شوہر تو اتنی تنخواہ لاتے تھے کہ بمشکل بلز ادا ہوتے تھے مگر کبھی تنگ نہ کیا۔ باقی سارا خرچہ میں خود سلائیاں کر کے کرتی، کبھی کبھی بہن بھائی بھی کام آ جاتے، مگر بڑی مشکل سے دن گزرے، بچے خود ٹیوشن پڑھا کر ہی اپنی پڑھائیاں مکمل کرنے میں لگے رہے،بس مصروفیت میں دن کیا برسوں کا سفر طویل گزر ہی گیا۔

اب تو نظریں کمزور سوئی میں دھاگہ تک نہ ڈلے!کیا سلائیاں کروں؟ ان بچوں کو پوری ذمہ داری سے پالتی ہوں،چھوٹی بیٹی باہر چلی جائے گی تو ہمیں بھی بلا لے گی، درمیانی بیٹی بھی میری طرح کام کر کے میاں کا ہاتھ بٹاتی ہے اور بچوں کو جن میں دو جڑواں بیٹیاں بھی ہیں پالتی ہے۔اس کا شوہر بھی ماشاء اللہ!سمجھدار اور ذمہ دار ہے، بھلا مانس کبھی کوئی نخرہ نہیں دکھایا۔ کم آمدنی کے باوجود مجھے کبھی تنگ نہ کیا بلکہ بیٹے کے نہ ہونے کا احساس تک نہ ہونے دیا، ایسے ہوتے ہیں " داماد" نما بیٹے جبکہ بڑے داماد نے اب تک ناکوں چنے چبوائے ہوئے ہیں،احساس سے عاری بندہ انسان سے محبت نہیں کر سکتا تو معاشرے کا بگاڑ جنم لیتا ہے۔بچے خود بخود نفسیاتی ہونے لگتے ہیں،ظلم اور عورتوں کے ساتھ بدتمیزی، بے ادبی، چال بازی دیکھ کر وہ بھی عورت کا تقدس برقرار نہیں رکھتے مگر پھر بھی دیگر خاندان کے لوگوں کا سپورٹ اور مشفقانہ رویہ، مثبت کردار اور درگزر کا حسین انداز ایسے  بچوں کے لیے موسم بہار کی برسات کی طرح انداز رکھتا ہے اور یوں بچے گھٹے ماحول میں بھی آگے بڑھتے رہتے ہیں۔الحمدللہ! شکر ہے رب کا،بس دعا کریں کہ وہ باپ کی قدر کریں اورکبھی بدلے اور بغاوت کا حصہ نہ بنیں اورباپ کی طرح عورتوں کے حقوق پامال کرنے والے کبھی نہ بنیں بلکہ عورتوں کے صحیح معنوں میں قوام ہوں اور ذمہ دار پکے سچے مسلمان ہوں۔

یہ ہوتی ہے" ماں "۔پہلے کئی دفعہ اس طرح ذکر کرتی رہتی تھی ہم سرسری سا سن کر تھوڑا بہت کردیا کرتے تھے مگر اس کو کتنے پاپڑ بیلنے پڑے یہ وہی جانتی ہے۔ جو باوجود گریجویٹ ہونے کے لوگوں کی سلائیاں اور دیگر کام کر کے اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دلوائی۔ اس طرح ان تین بیٹیوں کی تعلیم گویا معاشرے کی تعلیم ثابت ہوئی۔ کہتی تھی" تم قوم کی ماں ہو سوچو ذرا! عورت سے ہمیں یہ کہنا ہے "۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے