اللہ کا احسان" شکر الحمدللہ"

لطیف النساء

 اللہ کا شکرہے کہ حق کی خاطر مزاحمت جیت گئی۔ ہمیں اپنے اپنے ایمان کومسلسل بڑھانا ہوگا لالچ نہیں دکھانی اور نہ ہی کوئی دنیا میں مفاد دیکھیں بلکہ

حق کی خاطر مظلوموں کا ہر سطح پر ساتھ دیں۔ لیڈرشپ مطلوب ہے مگر کونسی؟جو دلیر ہو، تقویٰ کی حامل ہو اور جان لڑانے کو تیار ہوں اورظلم کے آگے جھکے نہیں،اپنی سرزمین اور اپنے مقاصد کو مدنظر رکھیں،خاص کر اسلامی ممالک انڈونیشیا،سعودی عرب اور پاکستان کو ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے کہ اتحاد تنظیم اور یقین کے ساتھ اپنی زندگی کے مشن کو جاری رکھیں۔اپنی مقدس سرزمین کی حفاظت کرتے رہیں آخری وقت تک۔ دیکھیں کتنی اسرائیلی بربریت ان کے حامی ممالک کی سپورٹ اوردیگر بے ضمیر لوگوں کے کرتوت سوا سال سے انسانیت سوز مظالم ڈھانے کے باوجود اب بھی اکڑے ہیں اور ان ممالک کو جھکانا چاہتے ہیں! انہیں سمجھنا چاہیے کہ ہمارا مقصدِ حیات کیا ہے؟ اور ہمیں اپنے مسلمان بھائیوں کو اور مقدس سرزمینوں کو کیسے بچانا ہے؟غزہ میں 47 ہزار لوگ اپنی جانیں دے کر شہید ہو کر ہمیں کیا کہہ رہے ہیں؟ کہ کسی بھی طاقت کو اسرائیل کو کبھی نہ تسلیم کرنا بلکہ اپنی دنیاوی مفادات کے لیے ایک انچ بھی اپنے علاقوں سے نہ ہٹیں بلکہ ڈٹے رہیں۔ کیسی لیڈرشپ ہے ان کی؟ سوچیں!کیسی جوا نمردی، کیسی بہادری،کیسا صبر جو جبر کو زیر کردے! سبحان اللہ! اللہ کی طاقت اور مدد دیکھی!

تو کسی اور سے نہ ہارے گا

تجھ کو تیرا غرور مارے گا

 ایک ذرا تھوڑا انتظار کرو

حق  ہی جیتے گا ظلم ہارے گا

کتنی پیاری بات میری ساتھی نےبتائی کہ آج غزہ کا بچہ بچہ، بوڑھا،جوان، زخمی سب خوشیاں منا رہے ہیں۔ محض اس لیے نہیں کہ ان کی جانیں اب محفوظ ہیں بلکہ دراصل ان کا تو نظریہ، وہ نظریہ جنکے لیے ان کی ماؤں نے اپنی اولادوں کے نذرانے دیے، جانیں قربان کیں، قربانیاں دیں،  دکھ جھیلے "وہ نظریہ جیت گیا" گویا سمجھو کہ آج تو ان کا جہاد جیت گیا۔ گویا حماس اور تمام مزاحمتوں کے کرنے والے جیت گئے۔وہی بات کہ رنگ لاتی ہے حنا پتھر پہ پیس جانے کے بعد۔یہ تو اللہ کا احسان ہے اور شکر کا مقام ہے اس کا صد شکر ہےجو اس نے اپنے مظلوم بندوں کی قدردانی کی اور اپنا فضل عطا کر دیا۔وہ رحمن،رحیم،رب خالق کائنات بڑی طاقت رکھتا ہے، اپنے بندوں کو ضرور صلہ دیتا ہے جو اس کو راضی رکھتے ہیں۔سبحان اللہ!ہر فرد کی زبان پر شکر ہے۔ شکرا ًیا ربی شکرا ً۔ہر خوشی کے موقع پر اللہ کی بڑائی تسبیح اور سجدہ شکر لازمی ہے۔ واقعی دنیا کا امن یہ ہے کہ دوسروں کو نہ صرف ظالموں کے شر سے بچائیں بلکہ اپنے شر سے بھی بچائیں اور تکبر نہ دکھائیں اور اس پر اللہ پاک کا ہر دم شکر ادا کرتے رہیں۔ قرآن میں بتایا گیا ہے نا جو لوگ مومن مردوں اور عورتوں پر ستم ڈھاتے ہیں۔ جیسے آج فلسطینیوں پر ظلم ڈھائےاسرائیلیوں اور ان کے ہم نواؤں نے اور پھر اس سےخوفزدہ تک نہ ہوئے تو یقینا ان کے لیے دوزخ کا عذاب تیار ہے۔ اللہ کی پناہ! اللہ ہمیں تکبر سے غرور سے دنیا کی محبت سے بچائے اور شر پھیلانے یا کرنے سے بچائے (آمین)۔

یہ آگ تو صرف ایک چھوٹا سا نظارہ سین فرانسسکو اورلاس اینجلس میں لگی ہفتہ بھر کی آگ!کیا ہم سب کے لیے عبرت نہیں؟ ڈرنا تو ہمیں چاہیے کہ ہمارے کیا کرتوت رہے؟ہمارے حکمرانوں کے کیا کرتوت رہے؟ امن کے اداروں اور امت مسلمہ کی سستی کیسی رہی؟پھر بھی میرے رب کا فضل کہ وہ مہربان دور دور سے عذاب دیکھا کہ ہمیں وارننگ دے رہا ہے،مہلت دے رہا ہے کہ فساد فی الارض بند کرو، کرواؤ،ظلم رو کو، دنیا کی رنگینیوں سے باہر آؤ اور مقصدِ زندگی ادا کرو۔ یقین جانئے ورنہ ان ظالموں کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور جلائے جانے کی سزا کیونکہ جہنم کا ایندھن، پتھر اور انسان مال اور عمارات کا جلنا  دنیا میں تمہارا دل جلا رہا ہے تو آخرت میں تمہارا جسم!اللہ نہ کرے۔ جو لوگ اللہ پر یقین رکھتے ہیں ان کے نزدیک اللہ سے بہتر فیصلہ کرنے والا کوئی نہیں واقعی میرا رب عظیم ہے۔شکر الحمدللہ

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے