خاص مہمان

لطیف النسا ء

مہمان بھی کیا چیز ہیں؟ کتنی خوشی دے جاتے ہیں،کیسی کیسی تیاری کروادیتے ہیں۔ سب سے پہلے تو صفائی ستھرائی ہوجاتی ہے ۔چیزیں منظم

ہو جاتی ہیں پھر لمحے لمحےان کا انتظار ہوتا ہے۔ ان کےاحترام میں تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔ دل کھول کر خرچ کرنے اور مہمان کو خوش کرنے کے پورے لوازمات منصوبے میں شامل ہوتے ہیں۔

واقعی بڑا دلچسپ اور مزیدار موقع ہوتا ہے،چاہےایک دودن کےبھی مہمان ہوں۔گھر پوراصاف ستھرا،کھانا پینااوراٹھنے بیٹھنےکےانتظامات سے لے کر کھانے پینے اور ان کی دلجوئی کے تمام ترکام ہونے لگتے ہیں۔ بسا اوقات مزید لوگوں کومطلع کیا جاتا ہے کہ ہمارے ہاں فلاں مہمان آنے والے ہیں آپ سے بھی ملوائیں گے۔

میں نے ایک جگہ پڑھا تھا کہ مہمان وہ ہوتےہیں جن کےآنےسےخوشی اورجانےسےاورزیادہ خوشی ہوتی ہےکہ چلیں مہمان بھی خوش ہوگئے اوران کی برکت سے صفائی ستھرائی  بھی ہو گئی۔ کئی لوگوں سے خوش گوار ملاقات اور ذائقے دار کھانے بھی مل گئے ۔مزہ ہی آگیا، تحائف بھی مل گئے ،وہ بھی خوش ہو گئے اور ہم بھی خوش رہے۔   

مہمان یادگاررہیں گے کیونکہ ہمارے خاص تھے،واقعی مہمان تو اللہ کی رحمت ہوتے ہیں اوراپنےخوش گوار رویے چھوڑ جاتے ہیں اور پھر بار بار یاد آتے ہیں۔ کمی کوتاہی پر افسوس بھی رہتا ہے اور اچھے خلوص سچی نیت اور لگن پر محبت کا خوش  کن  احساس دوبالا ہو جاتا ہے ،بالکل ایسے ہی ہمارے خاص مہمان "ماہ رمضان " ہیں۔یہ پورا مہینہ ایسا ہے کہ اس کا انتظار رہتا ہے۔

مہینوں پہلے سے اس مہمان کے ساتھ دن گزارنے کی دعائیں مانگی جاتی ہیں اور انتظار کیا جاتا ہے۔ کچھ کچھ جوڑا بھی جاتا ہے۔ ارادے اورمنصوبے بھی بنائے جاتے ہیں جن میں انسانی جبلت کے شیدائی زیادہ تر کئی کئی لباس، جوتے،پرس، جیولری اور دیگر چوڑیاں مہندی لینے دینے کے تحائف اور پھر ساتھ ساتھ کھانے، سحری اور افطاری کے مخصوص پکوان پر زیادہ زور لگاتے ہیں،سارا سال جو نہ کھایا ہو وہ بھی سر فہرست نظر آتا ہے! یہ تو عمومی اعمال ہیں مگر اصل چیز جو ہمیں دو عشروں سے سمجھ آئی ہے ، وہ خاص تیاری شکر الحمدللہ دورۂ قرآن،استقبال رمضان اور اس طرح کی دیگر سرگرمیاں عزیز رشتہ دار وں اور مستحق لوگوں کے لیے زکوٰۃ،صدقات کار خیر، افطاری اور عید کی تیاری کے لیے  رقوم اکٹھا کرنا مستحقین تک پہنچانا سب سے منفرد اور اچھا عمل لگتا ہے۔

لوگوں کو اس ماہ رمضان کی اہمیت بھوک پیاس، تنگی،تنگدستی کااحساس کرتے ہوئےکام کرنااورلوگوں کوبھرپور تعاون دینا،مدد کرنا، غرباء،پڑوسی،رشتہ داروں کے لیے احساس ہمدردی اور ان کی انا کو مجروح کیے بغیر ان کی مدد کرنا، اس    خاص مہمان "رمضان" کا ہی خاصہ ہے جس میں اللہ کا شکر ہے کافی لوگ گرم جوشی سے حصہ لیتے ہیں۔ بچوں کو بھی اس کام میں شامل کر کے ان کے اندر بھی احساس ذمہ داری اورغم خواری پیدا کروانا ایک اچھا عمل ہے،جگہ جگہ گھروں میں تراویح کا انتظام کروانا، خود کرنا،دروس کا اہتمام،  دورۂ قرآن کروانا، شرکت کو یقینی بنانا، لوگوں کو جمع کرنا اور پچھلی بار کے مقابلے میں اس مرتبہ مزید محبت لگن تڑپ سے کام کرنا، اپنے بڑوں چھوٹوں کا اور ان کی ذمہ داریوں کا احساس کرنا، گھر کے بیمار بوڑھے بچے محلے پڑوس کا بھی لحاظ رکھتے ہوئے شور شرابے بحث مباحثے،  چیخ وپکار سے دور رہنا ہی اس خاص مہمان کے آداب میں شامل ہیں جو روحانی دلچسپی کا باعث ہے۔ پھر وہ سبق کہ کم کھانا،کم سونا اور کم بولنا جیسی حکمت کی باتوں کو عملی طور پر کر کے دکھانا تاکہ ماحول روحانی اور مہمان کی صحیح قدردانی ہو ضروری ہے۔

زیادہ سے زیادہ تلاوت، یاد کرنے والی سورتوں کو دہرانا،غور و فکر، تفکر وتدبر کرنا، ہاتھ بٹانا،اپنے بڑوں چھوٹوں کی مدد کرنااور ماحول کو پرسکون رکھنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ ہر لمحہ دعائیں کر تے رہنا عجیب خوش گوار مزہ دیتا ہے۔ گزشتہ غلطیوں پر نادم ہو کر اس مرتبہ ان کو نہ دہرانا ہی اس خاص مہمان کی اصل قدردانی ہے۔ شروع کے روز ے ذرا مشکل لگتے ہیں، لمبے بھی لگتے ہیں۔ مساجد بھری ہوتی ہیں لیکن تڑپ اور لگن ہو تو تیزی سے دن گزرنے لگتے ہیں اور اگر شیطان کو حاوی کر لیا تو پھر خالی بھوکا پیاسا رہنا کوئی کام کا نہیں۔

رمضان تو گزر ہی جائیں گے مگر روح بیماربلکہ مری ہوئی ہو تو مزہ نہ دے گی۔ ہر آنے والا دن مزید دلچسپی، توجہ، حقوق العباد اور حقوق اللہ کی فرمانبرداری میں گزرے تو ایک دم سے اس خاص مہمان کا سفر ختم ہونے لگتا ہے اور چاند رات کو اور عید کو تو چار چاند لگ جاتے ہیں۔خوشیاں بانٹنے سے دگنی تو غم بانٹنے سے خوشیاں کئی گنا زیادہ ہوکر ماحول پرسکون اورخوشگوار بن جاتا ہے کہ ہمیشہ اس کا ایک مسحور اور خوشکن احساس ہمیں قوت دیتا ہے اور یوں ہم اس خاص مہمان کے قدردان اور وہ ہمارا اجر بلکہ اجر عظیم بن جاتا ہے جو مطلوب رمضان ہے۔ انشاء اللہ! اب کے اس خاص مہمان کو ہم غزہ کے مسلمانوں اور اپنےمستحق ساتھیوں کے ساتھ ہر لیول پر ساتھ منائیں گے ۔انشاء ا للہ!اللہ پاک ہمیں اور تمام مسلمانوں کو دائمی خوشیاں عطا فرمائے اور دونوں جہاں میں عافیت دے۔ اللہ ہمارے کام کو آسان بنا اور اپنی رضا کے لیے چن لے اور ہم سے راضی ہو جا۔ ہم اپنے کئے پر کبھی پریشان نہ ہوں بلکہ نہال ہوں (آمین)۔ اس خاص مہمان کی قدردانی قبول فرما اور اس میں برکت ڈال دے کہ تو ہی ہمارا "ولی "ہے،ہر عمل میں اپنے دین پر ثابت قدم رکھ اور اس ماہ رمضان کو ہمارے لیے بخشش کا ذریعہ بنا دے۔آمین یا رب العالمین

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے