ماہ صبر و ضبط

لطیف النساء

 کتنا چھوٹا سا لفظ ہے صبر و ضبط! مگر کتنی بڑی کامیابی کی نوید ہے۔ اس لفظ میں کہ صبرو ضبط ہی وہ دو ہتھیار ہیں جن سے زندگی کو کسوٹی

پر پرکھا جا سکتا ہے۔ شیطان تو  ہر لمحہ ہمیں رسوا کرنے پر لگا ہوتا ہے۔ ابھی تو رمضان گئے تھے پھر رمضان آنے والے ہیں سبحان اللہ!وقت کیسے پر لگا کر اڑ جاتا ہے۔پچھلا سال میرا بڑا اچھا گزرا تھا گرمی کافی تھی مگر پھر بھی صحت ٹھیک رہی اور کافی کام انجام پائے۔دوسروں کے لیے خریداری کرنے کا موقع بھی ملا۔کافی منصوبہ بندی کی کہ یہ یہ چیزیں میں بھی لوں گی لیکن صرف چادروں، غلافوں اور یکا دکا پردوں کے کپڑوں میں ہی سارے پیسے خرچ ہو گئے۔ گھر آ کر افسوس رہا!اتفاق سے ایک دوپٹہ ڈھونڈنے کے لیے پیٹی کھولی تو دوپٹہ تو کیا ملتا ساتھ ساتھ نئی چیزیں سلے بغیر سلے کپڑے اور دیگر اشیاء بھی مل گئیں، سمجھیں جیسے لاٹری لگ گئی ہو،دینے لینے کے علاوہ خود بھی پہننے کے کپڑے مل گئے سبحان اللہ! بس یہی میری نیت رمضان کے لیے تیاری تھی کہ سوچا تھا کہ اب کی بار کیا کرنا ہے رمضان سے پہلے خریداری اور رمضان کی تیاری پہلے تو مجھے اپنی مرحومہ نند یاد آتی رہیں کہ ان کے ساتھ جو خریداری کی تھی خبر بھی نہ تھی کہ وہ اتنی جلدی اتنی کمزور ہو جائیں گی۔

 دوسرے دن افطار میں صرف چند چھولے کھائے اور شربت پیا تھا پھر مجھے پیسے دے دیے تھے کہ میں روزے نہ رکھ سکوں گی روزے کے فدیے کے پیسے لے لو اور میں نے وہ پیسے روزے دار کے لیے افطار کروانے والوں کو دیے تھے جس پر بھی وہ خوش تھیں۔ آہستہ آہستہ انہوں نے کھانا چھوڑ ہی دیا وہ صرف سوپ، جوس یا انشور پیتی تھیں جس کو گرم کرنے کا بھی میرے پاس انتظام نہ تھا،صبح تو دے دیتی تھی کیونکہ سحری میں ہی سوپ بنا لیتی تھی مگر درس قرآن سے آتے ہی ڈیڑھ بجے پڑوسی کے مائیکرو ویو میں سوپ گرم کر کے یا دودھ گرم کر کے انہیں دیتی تھی اور اس پر بھی انہوں نے صبر کیا کبھی شکوہ نہ کیا۔گھروں میں گیس کےمسائل تھے بس عید کے دن تو زیادہ کمزور ہو گئیں کچھ نہ پیا سوائے چند گھونٹ جوس کے، نہ کپڑے بدلنے کو تیار، تھکی ماندی ہو گئی تھیں۔ دوسرے دن وہ ہسپتال داخل ہو گئیں چار روز بعد گھر آئیں بمع آکسیجن سلنڈر اور سسٹر کے۔ چار دن مزید زندہ رہیں اور پانچویں دن صبح انتقال فرما گئیں۔کچھ نہ کہا کچھ نہ سنا صرف اشارے سے گلاس بھر کر پانی مانگا کرتی تھیں اللہ مغفرت فرمائے (آمین)۔ان کی اس تکلیف پر بھی میں نے بہت صبر اور ضبط کیا۔

پورا مہینہ ہی میرا ایسا ہی گزرا تھا کہ کسی چیز میں دل نہیں لگتا تھا، افطاریاں آئیں عیدپر لوگ آئے مگر خاموشی اورسوگواری۔ ایک کمزوری کتنی بڑی بیماری ہے؟  بندہ بستر کا ہو جاتا ہے اور صرف سونا چاہتا ہے۔ میں اکثر سوچتی کتنا ضبط کتنا صبر! اللہ ہی کی شان ہے۔ ایسے مریض کو دیکھتے ہوئے مجھے کئی بار خیال آتا ہے کہ واقعی ہم دنیا میں کیسے کھپے ہوتے ہیں،کھاتے پیتے افطاری سحری کی تیاری، نخرہ، شوبازی طرح طرح کے پکوان،کیا کچھ روزے کے نام پر کر جاتے ہیں،کتنا کچھ عید کے نام پر خرافات کر جاتے ہیں جبکہ روزہ تو ایک پورے نظام زندگی کو واضح کر دیتا ہے کہ عبادات اور دیگر معمولات پر ایسا سیٹ کر دیتا ہے کہ بھوکے پیاسے ہر ضرورت مند کا احساس خود بخود اجاگر ہو جاتا ہے اور تھوڑے پر بھی صبر آ جاتا ہے بلکہ واقعی جس طرح لوگ دوسروں کی مدد کرتے ہیں اور اپنا پیٹ کاٹ کر دوسرے کا احساس کرتے ہیں یہ صرف روزے دار کا ہی احساس ہے جوبھوک پیاس نیند اور تھکان کی کیفیت کو خود محسوس کرتا ہے تبھی تو دوسروں کا احساس کرتا ہے۔ توگویا ہوا نا یہ" ماہ صبر و ضبط "۔ایک دن میں نے اپنی عیسائی فلیٹ کی جمعدارنی کو پسینے میں شرابور دیکھا،کچرادیتے ہوئے اسے روکا اور گلاس بھر کر شربت دیا۔ عیسائی ہونے کے باوجود وہ چھپ چھپا کر شربت پیا اور بہت خوش ہوئی مگر اصل میں اس سے کئی زیادہ میں خود خوش ہوئی کہ میں نے دوسرے کی پیاس کا احساس کیا۔ اللہ کا وعدہ ہے روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا صلہ دوں گا!اللہ اکبر! روزہ روح کی غذا ہے کیونکہ ہماری روح بھلائی کی طرف راغب رہتی ہے کیسے پچھلے نہ رکھے روزے یاد آتے ہیں اور پورا کرنے کو جی چاہتا ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ ہر روزہ قبول ہو(آمین)۔

ہر دم معافیاں مانگتے ہیں، کھانے میں اعتدال کرتے ہیں بلکہ احکامات سیکھنے اور عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، زیادہ سے زیادہ قرآن سننا پڑھنا سمجھنا چاہتے ہیں، کم سونا چاہتے ہیں، لوگوں کے کام آنا چاہتے ہیں۔ پل پل یاد آتا ہے نا کہ" دوڑو اللہ کی طرف"  بسا اوقات اپنے رویے پر نادم ہوتے ہیں، چیخنا چلانا چھوڑ دیتے ہیں اور تو اور اکثر غلطیوں پر بھی معاف کر دیتے ہیں تو کبھی شیطانی عمل دکھاتے ہیں کہ ذرا روزہ کھولوں تو تمہیں ٹھیک کرتی ہوں مگر فورا ًہی توبہ توبہ کرتے ہیں یہ سب کیوں ہوتا ہے؟ کیونکہ ہم مکمل عبادت میں ہوتے ہیں، کھانے پینے کی چیزوں سے ہی نہیں بری حرکتوں سے بھی پرہیز کر تے ہیں۔ میں سمجھتی ہوں یہی میرا صبر و ضبط اور یہی مجھے ماہ رمضان سکھاتا ہے۔ کاش یہ سبق ہر بندہ یاد رکھے تاکہ عملی زندگی کو کامیاب بنائے۔آمین

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے