اللہ کی ذات سے مایوس نہ ہوں

لطیف النساء

 ہر روزایک نئی قیامت، ایک الگ دل دہلانے والا منظر،ایک الگ ہولناک خبربلکہ خبریں، مایوسیاں، اداسیاں، غیر یقینی معلومات اور پھر اس کی بار بار

تکرار، مایوسی تو کفر ہے،امید اور توکل،  ڈٹے رہنا گویا بہترین استقامت اور ہر لمحہ حد درجہ کی مزاحمت ہی تو دراصل جہاد ہے جو وہ ادا کر رہے ہیں۔ اللہ پر کامل یقین اتفاق اتحاد ہی وہ ہتھیار ہیں جن کو اگر خلوص کے ساتھ استعمال کیا جائے تو ہی کامیابی یقینی ہے۔ اتنا عزم اتنا حوصلہ!!کہ اپنے ہی خاندان کے شہیدوں کے ڈھیر پر کھڑے ہو کر وہ معصوم بڑی بہن اپنی چھوٹی بہن اور بھائی کو گلے لگا رہی ہے اور بڑے بھائی کو بھی حوصلہ دے رہی ہے کہ حسبی اللہ،اللہ اکبر، اسی کے پاس پناہ ہے، ماں کے لیے کہہ رہی ہے کہ وہ اپنے رب کے پاس محفوظ ہے، ہمیں بھی وہاں ہی جانا ہے، میں بڑی بہن ہوں تمہاری ماں ہوں صبر کرو!! صبر و استقامت دکھاؤ،بزدلی نہ دکھاؤ، رب کی رضا پر راضی ہو! حوصلہ کرو کیسی عظیم مجاہدہ ہے، ہم لوگ کتنے بڑے ظالم ہوئے کہ اب تک صرف تماشا دیکھ کر افسوس کر رہے ہیں!عجیب و غریب کلپ بنا کر اپنی کمزوریوں کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں؟خود مان بھی رہیں کہ امریکہ اور اسرائیل سے بڑے ظالم ہم مسلمان ہی ہیں جو صرف تماشا دیکھ رہے ہیں!! اتنی عبرت تو اب آ ہی جانی چاہیے مسلم اقوام کو حکمرانوں کو، کہ اس درد کو غم کو اپنی غلطیوں کو مان کر استغفار اور سچی توبہ کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات کریں۔اب تو عمل ہی درکار ہے کم از کم حق کا ساتھ دیں، سڑکوں پر نکل کر احتجاججیوں کا مکمل ساتھ دیں۔

اسرائیلی مصنوعات کا ہی نہیں بلکہ ان مصنوعات کورکھنےوالوں کابھی کھل کراحتجاج کریں کیونکہ اب بھی اگراتحاد اوریکجہتی نہ دیکھائی، کھل کر خلوص دل اور خلوصِ نیت سے مزاحمت نہ کی توسمجھیں ہم نے عذاب کو دعوت دی اور ہم سے بڑھ کر ظالم کوئی نہیں! افسوس صد افسوس کہ واقعی اپنے مسلمان غزہ کے بھائیوں سے کہاں ہمیں پیار ہے،ہمیں تو اپنی نیند پیاری ہے۔نہیں ساتھیو!! اتنی لاپروائی گناہ ہے! ہوش میں آؤ! دعائیں بھی دوا کے ساتھ اثر رکھتی ہیں، اللہ تعالی کی ڈھیل کو اپنا انعام نہ سمجھو! ۔

محترم مفتی مصباح اللہ صابرصاحب کی بات سےبالکل میں متفق ہوں کہ گمراہی پھیلانے والے ہی مایوسی کی خبریں پھیلاتے ہیں، حوصلے توڑنے نہیں جوڑنے ہیں، ہمت بڑھانی ہے۔ بے بنیاد اور غلط سلط خبریں پھیلا کر مزید نقصان نہ کریں، جھوٹوں سے بڑا کوئی دھوکہ باز نہیں۔ اللہ کا احسان ہے مسلمان اب بھی لاکھوں ہیں اور اپنی اعلیٰ ترین شاندار مزاحمت پیش کر کے اپنی تاریخ دہرا رہے ہیں۔ الحمدللہ! اتنے پراعتماد اورصاحب ایمان!لوگ جو رسول اللہ ﷺ کی بتائی ہوئی نشانیوں پر پورا اتر رہے ہیں! ۔

واقعی وہ عظیم لوگ! اللہ اکبر!اللہ ان کے مشن کو کبھی ضائع نہ کرے گا۔اس وقت تو ہمیں امید کا دامن تھامے،نا امیدی کو جنم دینے کے بجائے ایک عزم جوان! ایک نئے حوصلے نئی امید اور مضبوط قوت ارادی کے ساتھ ان کا حیات کے آخری لمحات تک بھرپور ساتھ دینے کا وقت ہے، ساتھ ساتھ دعا بھی کرنی ہے کہ اے رب! ہماری غلطیوں کمیوں کوتاہیوں کو دور کر دے اور ہمیں وہ حوصلہ،ہمت اور جذبہ ایمانی دے کہ ہم ظالموں پر چھا جائیں (آمین)۔ہم واقعی سچے دل سے اپنی مقدس سرزمین اور اس پر رہنے والوں بلکہ جہاں جہاں ظلم ہو رہا ہے ہم مظلوموں کا تحفظ کرنے والے بن جائیں،تیری پناہ چاہتے ہوئے ہمیں اسی جہد مسلسل میں کامیاب فرما دے کہ تو قادر ہے ناممکن کو ممکن بنانے والا۔

اے اللہ! ہم مانتے ہیں "مایوسی کفرہے "ہم شرمندہ ہیں کہ اپنے گھٹتے بڑھتے ایمان سے ڈگمگا جاتے ہیں ہمیں تھام لے۔ خود ہمارےاپنےہی پاکستانی مسلمانوں،دیگر عربوں اور دنیا کے تمام مسلمانوں کو یا رب! ایمان اورہدایت دے کہ اپنے فرائض اور اپنی آخرت اور تیری جواب دہی سے غافل نہ ہوں، فرائض منصبی کا ادا کرنا ہی ہمارا مقصد حیات ہو۔

تیرا جتنا شکر کیا جائے کم ہے جو تو نے ہمیں نوازا ہے۔اے اللہ! ہمیں زوالِ نعمت سےبچا،تیری نعمتیں لا تعداد لازوال ہیں، مالک ہمیں بھٹکنے سے بچا، شکر گزار بنا اور غزہ کے مسلمانوں سے لے کر ساری دنیا میں ہماری ساکھ اور عزت بحال کر دے مالک!ہمیں دونوں جہانوں میں سرخرو کر دے اور میرے غزہ کے مسلمانوں کو جو تکالیف ہیں ان کو کامیابی اور سکینت عطا فرما کہ ہم تجھ سے مانگ کر کبھی شرمندہ نہ ہوں۔ آمین یا رب العالمین

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے