
لطیف النساء
ظلم کا نہ کرو گے تم علاج۔۔۔۔۔
پاکستان شروع ہی سے ظلم کے خلاف ہے۔ ظالموں کے خلاف ہےاور ہم مسلمانوں کو تو انسانیت کے لیے عقیدے کے لیے بے جا ظلم و بربریت کے لیے
ضرور روک تھام کرنی چاہیے۔سب کو سب کچھ معلوم ہے کہ انشا ء اللہ پاکستان کےتمام تر تاجر نے مشاورت کے بعد ایک دن پر اتفاق کیا۔ اس لیے ان کے ساتھ پوری پاکستانی قوم اسٹرائیک کرے گی اور اس کے ساتھ ہی یہ پیغام ہے، تمام انسانیت کا درد رکھنے والے لوگوں کے لیے جو اس دنیا کے بدترین ظلم و بربریت کاشکار ہونے والوں کیلئے ان جنونی دہشت گردوں اور نسل کشی کرنے والوں کے خلاف ایک ہو کراس شٹر ڈاؤن ہڑتال کا حصہ بننے میں بھی اپنا اصل کردار نبھائیں کہ یہی ایک طریقہ ہے ظلم کے خلاف ہو کر انہیں باورکروانا کہ ظلم آخر ظلم ہے اس کو ختم کرنا ہر با ضمیر فرد کا فرض ہے۔
دنیا کا امن ہی اس بات پر منحصر ہےکہ بے جا ظلم نہ کیا جائےاورجو کرے اس کے خلاف عملی طور پرایسےاقدامات کریں گے کہ آئندہ کبھی کوئی کسی ملک پر، علاقے پر، محلے پر، کہیں بھی ظلم زبردستی کر کے انسانیت کا یہ قتل عام نہ کرے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہدایت دے اور ظلم کے خلاف ایسی ایمانی طاقت عطا فرمائے جس کی ساری دنیا نہ صرف حمایت کرے بلکہ ظلم کو نہ صر ف رکوائے بلکہ آئندہ کے لیے ایسا لائحہ عمل تیار کرے کہ ظلم تو دور کی بات کوئی بے جا کسی ملک کو آنکھ اٹھا کر نہ دیکھ سکے! کیونکہ یہی انسانیت ہے۔ کیسے کوئی اتنی سفاکی اور بربریت اور جنونی جنسی وحشیوں کو، آدم خوروں کو یوں آزاد چھوڑ سکتا ہے؟ یہ تو بہت ہی بڑا جرم ہوگا! ہم تو الحمدللہ مسلمان ہیں، ہمیں تو ہر حال میں مظلوموں کو فلسطینیوں کو اس سے بچانا ہے ،لہٰذا 26 اپریل کو پورا پاکستان شٹر ڈاؤن احتجاج کر کے اپنی یکجہتی اور ظلم کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کرے تاکہ اقوام عالم اور امن کےادارے ہوش کے ناخن لیں اور عملی اقدامات تیز کریں۔ نہ صرف جنگ رکوائیں بلکہ ظالموں کو اسرائیلیوں اور ان کےسپورٹرز کو مجرموں کی سی سزا دے کہ انسانوں کا قتل عام وہ بھی بموں سے ناقابل معافی جرم ہے اوراس جرم کے خلاف ہم سب امت مسلمہ ہی کیا ساری دنیا کےباضمیر لوگ شامل ہیں۔
تو کسی اور سے نہ ہارے گا
تجھ کو تیرا غرور مارے گا
ایک ذرا تھوڑا انتظار کرو
حق ہی جیتے گا ظلم ہارے گا





































