حجاب اور میرا ایمان

  لطیف النساء

 حجاب!!یہ کپڑے کا ٹکڑا نہیں بلکہ زندگی کا وہ مستقل طرزعمل جوحیا سے مزین ہو۔ قرآن میرالائحہ عمل ہ،مجھےزندگی حیا،حجاب،عفت اورتقویٰ سےملتی ہے۔ قرآن میری

اصلاح میری زندگی کے ہر ہر عمل کو کرنے کے لیے ہر ہر جگہ پر میری رہنمائی ہے۔ اس لیے قرآن کو روزانہ بار بار پڑھنے،سمجھنے عمل کرنے (گویا  اطاعت خداوندی ساری زندگی) اور اپنے عمل سے ہی آگے بڑھانے کا نام ہے۔

 

قرآن! میری پہچان اور میرا رہبر ہے۔ میرا راستہ، صراط مستقیم ہے۔اس سےکوتاہی کر کےمیں کہاں جاؤں گی؟ ظاہر ہے کہ بھٹک جاؤں گی! اوربھٹکا ہوا بندہ اپنی منزل ہی تو کھو دیتا ہے! جب منزل ہی نہ ملی تو جو نہ چاہے ہو سکتا ہے! سوچیں یہ کتنا بڑا چیلنج ہے؟ بگڑ جائیں، کوئی لوٹ لے، خود گر جائیں،مرکھپ جائیں،کئی سوالات آتے ہیں نا؟مٹھائی کیوں نہیں کھلی رکھی جاتی؟ کیوں؟ مکھیاں، کیڑے مکوڑے آ جاتے ہیں، پیسے کیوں نہیں کھلے رکھے جاتے ہیں؟ چھپا کر رکھے جاتے ہیں؟ ظاہر ہے اچھے برے سب ہی افراد چاروں طرف ہیں،کوئی لوٹ جائے نقصان یعنی خسارہ!تو پھر عورت، لڑکی، بچی سب ہی قابل دید اور توجہ کی باعث ہیں اور ایک نوجوان بچی یا ایک بنی سجی سنوری عورت! سمجھو دھوپ میں شربت کا گلاس ،کیوں نہ دل کا مرض رکھنے والے متاثر ہوں گے؟ اور نہ صرف نقصان پہنچائیں گے بلکہ خود بھی نقصان اٹھائیں گے۔

 

دنیا کی رسوائی اور آخرت کی ناکامی!وجہ کون یہی عورت! اور اس کی بےحجابی! کہاں تک پہنچ چکی ہے؟فیشن نےایسا بدلاہےکہ خود گھر والےتک نہ پہچان پائیں!رنگ، روپ، بال، گال، آنکھیں تک رنگ برنگی مگر حیا سے خالی، بے باکی اور جال کی متلاشی،شیطان کی ساتھی اور اپنی حرکتوں چال،ڈھال اور لباس نام کی دجالیت ساتھ لئے کتنوں کو گھائل،مائل اور جہنم کی دعوت دیتی ہے!۔ ایسا ہی ہے مگر جس کی زندگی میں قرآن آجائے،سورۃ النساء اور سورۃ الاحزاب آجائے، امہات المؤمنین کی زندگیاں آجائیں، اللہ کی محبت آ جائے، اللہ کے احکام کی توفیق مل جائے انہیں پڑھنے، سننے،سمجھنے کو من ہمیشہ تیار رہے اور پھر سب سے بڑھ کر اس رب کی نعمتوں کا احساس ہو جائے۔ اس مہربان رب کی معرفت عطا ہو جائے جس نے تمہیں تخلیق کیا بہترین ساخت میں تمام اعضاء کے ساتھ حسن و صلاحیت دی، طاقت دی، شعور بھی دیاپھر فطرت سلیم دیکر رہنمائی قرآن اور شریعت کا شعور دیا اور اس طرح تمہارے نفس میں نیکی اور بدی الہام کر دی، حیا سمجھا دی سجھادی، اتنی سمجھ دے دی کہ لوگوں کی نظریں پہچان جاؤ، روئیے جان جاؤ اور ارادے بھانپ لو پھر بھی اشتہار بننا چاہو؟یہ کیسے ممکن ہے؟

 

اگر عورت حجاب اور قرآن کو سمجھ جائےاوراس کی اہمیت کو اپنا لے، آخرت پر یقین پختہ ہی ہوتا جائےجتناجس میں تقویٰ ہےاتنی ہی حیا ہے۔اپنی عزت،عفت،  پاک دامنی کے لیے حجاب کو آسانی سے اپناتی ہیں اور یوں اپنے ساتھ ساتھ کئی لوگوں کو دوزخ کی آگ سے بچانے کا ذریعہ بن جاتی ہے! بچے بھی تو دیکھ کر سیکھتے ہیں!کیسے ماں کو نماز کا دوپٹہ لا کر دیتے ہیں؟ کیسی نقل کرتے ہیں؟ بس یہی نقل یہی شعور ارتقائی منازل طے کرتا رہتا ہے ،ساتھ ساتھ اپنی ماں کےدیگر اہل خانہ کے اور پھر ہر معاشرے کے،ماحول کیسا ہی ہو؟ آج کل تو ہم ساری دنیا کو سمیٹ کر اپنی مٹھی میں لے آئے ہیں۔نظریں کمزور نہیں مگر دل کی تسلی درکار ہے تو پوری کمرے کی دیواریں ہی اسکرین بنا لی ہیں اور اپنے آپ ہی اشتہار بن گئے!! چوائس آپ کی ہے کیا دیکھیں؟کیا نہیں؟اور انجام کی خبر رکھیں نہ رکھیں ذمہ داری تو آپ کی ہے؟

 

بچے بچیاں تو آپ کا عکس ہوں گے نا؟ یہ دو چیزیں حجاب اور قرآن کو اگر اپنی زندگی سےدور کر دیں تو سمجھیں آپ خود بخود عفت،پاکبازی، حیا سےدور ہوتی جائیں گی۔ آپ تقویٰ، عشق رسولؐ اور عشق فاطمۃ الزہرہ، شریعت اور اطاعت خداوندی سے دور ہوتے جائیں گے اور آہستہ آہستہ عورتیں سب کچھ بھول کر اطاعت خداوندی، حیا اطاعت سب کچھ بھول کر برباد ہونے لگتی ہیں لہٰذا ہمیں اپنی زندگی گزارنے کے ان طریقوں کو اپنانا ہے جو جذبہ ایمانی، قرآن اور حجاب سے مزین ہوں اور زندگی کو اطاعت الٰہی کے مطابق کر دیں اور کبھی نہ بھولیں کہ میرا وجود ہی تو میری نسلوں کی تعمیر اور میرے معاشرے کے سدھار سے وابستہ ہے۔ اس لیے معاشرے کی تعمیر کریں کبھی تقریب کی طرف نہ جائیں بلکہ اطاعتِ خداوندی کی زندگی گزاریں اور نسلوں کوحیا کے زیور سے آراستہ کریں۔ اللہ توفیق دے۔ آمین

 

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے