قربانی کےثمرات اور اس کی اصل روح

لطیف النساء

 اللہ ہی کی شان! پوری زندگی میں صرف ایک بار حج فرض ہے اور اسلام کاپانچواں رکن مگر اس اللہ کے حکم کی حکمت تو دیکھیں! سبحان اللہ! کاروبار!!کیسا کاروبار کے ساری دنیا کو

دنگ کر دے،اربوں روپے کا کاروباری چکر وہ بھی خوشی خوشی اللہ کی رضا کے لیے ساتھ ساتھ ڈر بھی اورامید بھی کہ اللہ پاک قربانی کو قبول کرے ,اس کا ڈر کہ ضائع نہ جائے  , قربانی قبول ہو جائے ,اللہ پاک کی رضا حاصل کرنے کا موقع اور امید جو بندوں کو نہال کر کے عید منواتی ہے ۔

کیسا کاروباری چکر! کیسی اکنامکس! سوچیں دنیا کتنا بڑا کاروبار! اللہ اکبر! چارے کا کاروبار،قصائیوں کا  کاروبار، کھا لیں کئی سو اربوں کی فروخت کی جاتی ہیں۔ پھر چمڑے کی صنعت متحرک رہتی ہے۔ ہزارہا گرم اشیاء جیکٹ،کوٹ، گرم جوتے،کپڑے،بیگز اور والٹس وغیرہ ہرجگہ بندےمتحرک اپنے اپنے پیشوں میں مگن اور ہزاروں کے لیے کفالت کا بندوبست ،تقریبا ًعید الاضحی پرچار ارب یا شاید نہیں بلکہ یقینا ًچار کھرب روپے کاروبار ہوتا ہےیعنی مویشی بکتےہیں 23 یا 24 ارب تو صرف ٹرانسپورٹ میں لگتے ہیں۔ چارے کتنے بکتے ہیں لاکھوں کے! اور پھر ان کی صفائی، سجاوٹ، چارہ منڈیاں ان پر لاکھوں کا کاروبار تو گلیوں بازاروں میں مسالہ جات مختلف اقسام کی چھریاں، چاقو،کنڈے، جانوروں کو سجانے کی اشیاء، چٹائیاں،گھنگرو،ہار سنگھار کی اشیاء ان کےمخصوص شامیانے، مزید ان کا خیال رکھنےکےلیےمخصوص جگہ پر ان پر کام کرنے والے سینکڑوں لوگ وقتی طور پر کام کرنے آ جاتے ہیں اور خلوص و محبت سے کام کرتے ہیں پھر عید کے ان تین دنوں میں قصائی حضرات اور ان کے ساتھ ہزاروں روپے کماتے ہیں اور خوشی خوشی کام کرتے ہیں۔حصے تقسیم کرنے کے لیے پھر ٹریفک مزید متحرک رہتی ہے،وہاں بھی کاروبار ہی چل رہے ہوتے ہیں پھر مزید عیدالاضحی کے نتیجے میں کئی کسانوں کی کمائی ہوتی ہے ، ان کا چارہ بکتا ہے اور شہروں میں بھی قربانی کے جانوروں کو لانے بیچنے چارہ منڈیاں بنانے مزید لوگوں تک پہنچانے کےلیے ہزاروں لوگوں کا کاروبار چل پڑتا ہے ۔

اس طرح دنیا کے اس سب سے بڑے کاروبار میں حیرت انگیز طور پر نہ صرف غریبوں کو نوکری ملتی ہے،کھالیں بکتی ہیں اور چمڑے کی صنعتیں چلنا شروع ہو جاتی ہیں۔ اس طرح تمام حضرات  پیسہ کماتے ہیں تاکہ اپنی ضروریات پوری کریں اور جمع کریں اور  اگلے سال کی قربانی کے لیے بھی اس طرح صاف صفائی کے لیے گھر سے لے کر مذبحہ خانوں اور قربانی کی جگہوں پر صاف صفائی کے انتظامات گھروں کی ماسیوں کو بھی ڈبل نوکری اور لاکھوں غریبوں کو گوشت مفت ملتا ہےپکایا بھی اور غیر پکا بھی  ،مطلب کچا گوشت،پھر مزید گوشت والے قیمہ بنانےوالےمختلف پکوان بنانے والے،ہنٹربیف کباب،گولا کباب، سیخ کباب،ران روسٹ اور دیگرمختلف انواع واقسام کے پکوان اور ان پکوانوں کے کرنے والے حضرات بھی سال میں اس موقع سے مزید ترقی پاتے ہیں ،یہاں تک کہ گھریلو طورپرپارٹی پکنک والی گھریلو خواتین بھی اپناپکوان کا بزنس چمکاتی ہیں ۔

خوشی کےساتھ اس طرح مہمان میزبان مختلف دعوتی ون ڈش پروگرامز کر کے ملنےملانے کےپروگرامزبناتے ہیں،یتیم خانوں جیلوں ہسپتالوں اور رفاعی اداروں میں تک گوشت کی رسائی ہوتی ہے۔ انہیں مرغن غذا کی صورت میں کئی دنوں تک گوشت کھانے کو ملتا ہے،دنیا بھر میں سمجھو اربوں روپوں کا کاروبار ہوتا ہے،ان میں کھالوں چمڑے کی فیکٹریوں میں تو آئندہ سال تک کام ہوتا رہتا ہے ،یہاں تک کہ دوسرا سال اور دوبارہ دوسرا دورشروع ہو جاتا ہےاوریوں کاروبار چلتا ہی رہتا ہے ۔سبحان اللہ

 اس مرتبہ تو لوگوں نے بہت ہی زیادہ قربانی کا گوشت اور دیگر ضروری سامان فلسطینی اورغزہ کےمسلمانوں کےلیے بھجوایا ہے۔اللہ قبول فرمائے(آمین) ۔ اگرچہ سنت ابراہیمی ہے مگر اللہ کے اس حکم کو ادا کرنے پر سال بھر کے اس چلتے کاروبار کی کوئی مثال کہیں پیش نہیں کی جا سکتی۔  سبحان اللہ! کیا حکمت ہے اور کیا زبردست یکسانیت ہے، سبحان اللہ!۔

قربانی کےفلسفہ میں جسےاللہ نےبڑا شرف بخشاہے،کتنا ہی دل آویزہےاور رب کی رضا کےلیےہرچیز کی قربانی صبر وضبط سےادا کرنے کی زبردست پریکٹس ہے اورضبط نفس کے لیے تزکیہ نفس کے لیے دوسروں سے محبت اورخوشیاں بانٹنے کا کتنا اچھا  نظام ہے۔ صرف اس ایک فریضے سے بھی کتنے لوگ جڑتے ہیں،ملتے ہیں جو تعلقات قائم رکھنے، پھلنے پھولنے کے لیے حسین موقع کو پاتے  ہیں،یہی خوشیاں نمازعید اوراس کےاجتماع سے کتنی خوبصورت اور روح پروریادگاریں ہمارے ایمان کو تروتازہ کرتی ہیں۔ جب تکبیریں پڑھتے لوگ آگے بڑھتے،ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہیں، غریبوں مسکینوں عزیز رشتہ داروں سے مل کر محبت کا پیغام ساری دنیا میں پھیلاتے ہیں، رنجشیں  ختم کر کے محبت آگے بڑھاتے ہیں دراصل یہ اس فلسفہ قربانی کی روح ہے۔ اللہ تعالی مسلمانوں کی قربانیوں سے جانوروں کی نہیں بلکہ اپنی جائز اور با مقصد اور اللہ کی رضا کے لیے دی جانے والی تعلقات اور رویوں کی قربانیوں کو بھی قبول و مقبول فرمائے اور ہم سے راضی ہو جائے۔ آمین

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے