"اذان کیسے بنی"

لطیف النساء 

 سبحان اللہ!میں نے تفسیرمیں پڑھا تھا کہ کیسے اذان کےالفاظ بنے؟ مجھےبڑی خوشی اورحیرت ہوئی اورمیں چاہتی تھی کہ سب کو بتاؤں اور

لوگ اذان کی اہمیت سمجھیں، کیوں مؤذن کا مقام ومرتبہ اتنابلند ہوگا؟ کہ چمکتے چہرے کے ساتھ آئیں گے،لوگ پوچھیں گےکہ یہ کون ہےتوآپ ﷺ نے فرمایا" یہ وہ لوگ ہیں جو دنیا میں مؤذن تھے اور اذان دیا کرتے تھے "۔علامہ اقبالؒ نے فرمایا کہ اذان کی اہمیت کو جانو کہ یہ:

 اذاں ازل سے ترے عشق کا ترانہ بنی

نماز اس کے نظارے کا اک بہانہ بنی

 سبحان اللہ!جب مسجدنبویؐ کی تعمیر کے بعد لوگ نمازکےلیےآتے تھےاندازےسےتوتجویزرکھی گئی کہ کوئی طریقہ جس سے لوگوں کو نماز کے وقت بلایا جا سکے؟ اذان کےالفاظ یعنی کلمات کیسے بنے؟چند دن بعد حضرت عبداللہ بن زید انصاریؓ  مسجد  نبویؐ میں تیزی سے جا رہے تھے نماز کے لیے! ان کے پیچھے پیچھےحضرت عمرفاروق اور دیگرلوگ تھےحضرت عبداللہ بن زیدؓ نے رسول اللہ ﷺسے ملاقات کے بعد فرمایا کہ یا رسول اللہ ﷺآج میں سویا جاگا سا تھاآج عجیب خواب دیکھا! کہ ایک شخص ایک ناقد بجنےوالا آلہ بیچ رہا ہے جو اچھا بج رہا تھا، میں نے کہا یہ ناقد یعنی بجنے والاآلہ مجھے دے دومیں لوگوں کو نماز کے لیے بلانے کے لیے استعمال کروں گا" اس شخص نے کہا نہیں یہ میں نہیں بیچوں گا بلکہ تمہیں وہ اچھے کلمات بتا دیتا ہوں(اذان)جو بلند آواز میں پڑھنا لوگ چلے آئیں گے۔

اسی وقت حضرت عمر فاروقؓ ایک قدم آگےبڑھےاورفرمایا یارسول اللہ ﷺ میں نے یہ بھی یہی خواب دیکھا ہے!وہی کلمات اللہ اکبر سے لا الہ الا اللہ تک سنا دیئےپورے الفاظ! گویا یہ اذان کے الفاظ پہلےدو افراد کو خواب میں سنائےگئے،دوسرے دن جبرائیل علیہ السلام یہ اذان کے کلمات لے کر آئے اور آپ ﷺ کو سنائے یعنی دہرائے اس موقع پر آپ  ﷺ نے حضرت عبداللہ بن زیدانصاریؓ سے کہا کہ یہ الفاظ بلال حبشی ؓ  کو یہ کلمات اذان سکھا دو یہ بلند آواز رکھتے ہیں اور یہ منبر پر چڑھ کر بلند آواز میں اذان دیں گے۔ اس طرح یہ سعادت حضرت بلال حبشیؓ  کو ملی۔اذان کی بڑی فضیلت ہے اتنی زیادہ ہے کہ ایک وقت آئےگا لوگ لاٹری ڈال کر لڑیں گے اذان دینے کےلیے! لوگوں نے کہا یا رسول اللہﷺ ہم اس سعادت سے محروم رہ جائیں گے جو مؤ ذن کو ملی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا نہیں میری امت کا ہر بندہ جو اذان کے الفاظ کو دہرائے گا اس کو اتنا ہی ثواب ملے گا۔ پھر عورتوں نے کہا ہم تو نہ مسجد آسانی سےجاسکتے ہیں تو ہم اس ثواب سےمحروم رہ گئے۔ آپﷺ نے فرمایا گھروں میں خواتین اس اذان کہ کلمات کو دہرا کر مردوں کے مقابلےدوگنااجر پائیں گی۔ سبحان اللہ! اللہ اکبر!اللہ اکبر بے ساختہ منہ سے نکلتا ہے تو ساتھیوں ہم اذان سے کتنا غافل ہیں بہت معمولی بات سمجھتے ہیں بس سمجھتے ہیں نماز کا وقت ہو گیا، اب فجر، اب ظہر،اسی طرح پانچوں مرتبہ! نہیں یہ تو اللہ کا اعلان ہے، دوڑو نماز کی طرف،دوڑو بھلائی کی طرف۔.

اس کے یعنی اذان کے غور سے سننے اور جواب دینے کی اہمیت جب اتنی زیادہ ہے تو سوچیں نمازتو رب سے ملاقات ہے؟آپ ﷺ نے فرمایا نماز ایسے پڑھو جیسے تم اللہ تعالی کو دیکھ رہے ہو! غفلت طاری ہے احساس نہیں رکھتے تو سمجھو کہ اللہ تعالی تمہیں نماز میں دیکھ رہے ہیں اللہ اکبر! کوئی دوسرا بندہ بھی ہمیں نماز پڑھتا دیکھتا ہے تو ہم مزید بہتر کر دیتے ہیں کچھ سنبھل جاتے ہیں، نماز کو تو جب میرا رب ہمیں پانچ وقت دیکھ رہا ہو تو ہمیں کتنا ہی محتاط، متوجہ تڑپ اور لگن کے ساتھ نماز پڑھنی چاہیے؟تو سمجھو ہم نے اذان سنی جو میرے عشق کا ترانہ ہے اور نماز اسی عشق کا اظہار ہے جو دنیاوی عشق سے رہتی دنیا تک افضل اعلیٰ برتر ہے یا بہترین ہونا چاہیے اور کتنے پیارے الفاظ ہیں یعنی کلمات ہیں اذان کے کہ اللہ سب سے بڑا ہے اور اس کا کوئی شریک بھی نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں،

نماز کی طرف آئیں،بھلائی کی طرف آئیں کیوں؟ کیونکہ اللہ بڑا ہے، خالق،مالک،رازق!ہر نعمت زندگی کے ساتھ اس چیز سے وابستہ ہے،ان نعمتوں کا ہی تو امتحان، اس پرکشش دنیا میں ہر لمحے کا حساب دینا ہےلہٰذا اس دنیا کی محبت میں غافل ہو کر رب کی محبت اور آپ ﷺکی سنت کو نہ بھلاؤ! یہ پیغام دن میں پانچ مرتبہ تکرار کے ساتھ اسی خالق کےابدی گھرکوجانے اور انجام پانے کی ہی توتیاری ہے۔

اگر اب بھی نہ سمجھا، غلطیوں کو نہ سدھارا،نیکیوں کی طرف نہ دوڑے توسمجھو خسارہ! اللہ نہ کرے۔اللہ ہم سب کو نمازجوکہ ایک نظام ہےاپنی زندگیوں میں نافذ کرنے اور اذان کوغوراورتوجہ سےسننےکی توفیق عطا فرمائے۔ یہ صرف عادت نہ ہو بلکہ صحیح معنوں میں عبادت ہو ورنہ ہم بندے تو نہ ہوئے اس کریم رب کے۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے