حادثہ ایک دم نہیں ہوتا

 لطیف النساء 

المیہ! کتنے ہی افسوس کی بات ہے،اس الیکٹرانک میڈیا اور اس ٹیکنالوجی کے تیز رفتار دور میں بھی جہاں  ایک کلک میں کام ہو

جاتے ہیں!ایک کلک سے ایک آرڈر پاس کر دیتے ہیں، کھانا تیارمنگوا لیا ایئرپورٹ کا ٹکٹ تیار، ڈاکٹر تیار،گاڑیاں تیار، ایک کلک پر آپ کی گاڑی آپ کے گھر پہ موجود،اتنے تیز رفتار دور میں اور اتنی ترقی یافتہ دور میں!الحمدللہ!پاکستان میں بھی کسی چیز کی کمی نہیں لیکن یہ کتنے افسوس کی بات ہے ہم اتنے بے حس اور قیمتی جانوں سے لاپروا کیوں ہو گئے؟ انسانی جان کی قیمت ہمارے نزدیک کچھ بھی نہیں؟ انسانی جان ہے تو پھر اس کا مال و اسباب اس کے لیے کارآمد ہے، ورنہ جب جانیں  نہیں ہوں گی تو مال و اسباب کیا ہوں گے؟کہ کتنے لوگ تو گل پلازہ میں ہی سوتے ہوں گے، رہتے ہونگے؟آگ لگنے کے بعد اتنی دیر تک گھنٹوں تک اس کا انتظار کیا جاتا ہے، کتنے ہلاک ہوں گے، کتنے زخمی، اندازہ لگانا مشکل ہے۔

 

کیسے ریسکیو ٹیمیں وقت پر نہیں پہنچیں؟آپ اورہم نے کیسے فون نہیں کیے؟ وہ ایک کلک ہی ہوا؟کیا کوئی فضائی فوری مدد کی ضرورت نہ تھی؟ ابھی بھی؟ اور کوئی ہوائی جہاز آئے اور کچھ مائع فوم کاربن ڈائی آکسائیڈ ڈال کر آگ کو بجھا دے۔ یہ تو گھنٹوں کے کیا منٹوں کے کام تھے جو ہو سکتے تھے، کوئی ادارہ کوئی عوام کا نمائندہ، کوئی لاکھوں کروڑ وں رکھنے والے، اپنے اپنے جہاز اور اپنی اپنی کشتیاں رکھنے والے کسی کو اتنی جرات نہیں ہوئی کہ فوراً سے ریسکیو کریں اور اس پوری بلڈنگ کو جو اتنی بڑی جگہ، اتنی اچھی مارکیٹ تھی، کاروبار کا مرکز بنا ہوا تھا، پورا کراچی کا اور اس کو یوں لمحوں میں نہیں گھنٹوں تک جلنے کے لیے چھوڑ دیا گیا،اس کی ذمہ داری ہر فرد پر عائد نہیں ہوتی ہے جو اردگردرہتا ہے،جو جہاں بھی رہتا ہے خبر سنتے ہی متحرک ہونا چاہیے اور خطرے سے بچانا چاہیے۔.

 

ایک الارم کے بجنے سے متحرک ہوکر کتنے جلدی سے یہ کام ہو جاتا ہے! کہ لوگ ریسکیو کے تمام وسائل آزماتے ہیں ممکنہ نقصان سے بچانے کیلئے،  دنیا کہاں پہنچی ہوئی ہے، ہم ابھی تک دلوں کی آگ بجھانے کے بجائے لگانے پر اڑے ہیں، بس یقین مانیں مارکیٹ کو کیا آگ لگی دل ہی جل گیا۔اللہ متعلقین کو صبردے، ہمت دےجو خاندانوں کے خاندانوں سے جڑے زیرو سے اربوں تک پہنچے ۔ روزگار اس سے بندھا تھا،نوکریاں ان سے جڑیں تھیں۔ اللہ ہی رحم فرمائے،سب پر رحم فرمائے(آمین)۔

 

انتظامیہ کو ہدایت دے،باپ کا رول نبھانے والی انتظامیہ کا کردار سوالیہ نشان ہی تو ہے! اوپر سے پریشان عوام! اورلٹیرے بے ایمان۔ اللہ کرم!حال ہی میں اس طرح کے واقعہ ہوا الارم بجا اور لوگ فوراً سیڑھیوں سے جلدی جلدی لوگ اتر کر جان بچا گئے اور کسی کا کوئی نقصان نہیں ہوا کیونکہ لفٹز خود بخود بند ہو جاتے  ہیں کہ جی ایک ٹوسٹر کا جل جانا جو دھوئیں کی وجہ سے فائرا لارم بجا وہ اتنے محتاط! اور ہم! اتنے کاہل سست کہ گورنمنٹ کی طرف توجہ کرتے ہیں،ان کی طرف دیکھتے ہیں، آخر انسان کا اپنا ذاتی حق بھی کچھ ہوتا ہے اور ذاتی ذمہ داری بھی ہوتی ہے ۔کس چکر میں رہتے ہیں کہ ابھی بھی فائر فائٹرز آئیں گے اور وہ پانی پورا نہیں ہوا،  اس میں پٹرول نہیں تھا،ایسے روئے ایسی باتیں پیش کر کے مزید زخموں پہ نمک چھڑکیں گے،لاکھوں کروڑوں کا مال اور اتنے کام کرنے والے ہزاروں لوگ بے روزگار ہو جائیں گے اور کتنے زیرو سے شروع ہونے والے کاروبار کو جنہوں نے کروڑوں لاکھوں لوگوں نے انہیں اربوں میں پہنچایا ہو گا!۔؎

 

خاندانوں کے خاندانوں کی ان سے کفالت وابستہ تھی ،وہ سب ایک لمحے میں کوڑیوں کے ہو کر روڈ پر آگئے!کتنی بے بسی کتنوں کو تو اس نقصان سے ہی ہارٹ اٹیک ہوا ہوگا ۔اللہ تعالیٰ بس رحم فرمائے اور سال شروع کے اس بڑے عظیم حادثے کے نقصان کو اللہ تعالیٰ اپنی جانب سے پورا کرے(آمین)۔

 

گورنمنٹ سے اور لوگوں کے ایمانوں سے انسان کیا شکوہ شکایت کرے؟ جب لوگوں میں  خدا خوفی نہ ہو، آخرت کا احساس نہ ہو، دیکھیں جب اتنی دکانیں، اتنی بڑی بڑی عمارتیں جل گئیں،اتنے سارے لوگ جل گئے،یہ کیا ہمیں پیغام دیتے ہیں کہ ہم کیا زندہ رہ جائیں گے،ہم بچ جائیں گے؟ہماری چیزیں بچ جائیں گی؟نہیں کبھی نہیں بچیں گی،جب ہم دلوں کی آگ بجھا نہ سکے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس آگ سے بچائے،دشمنی کی آگ سے بچائے،اللہ محبتوں کی شمع ہمارے دلوں میں جلائے،جس کی وجہ سے ہم دنیا میں امن و خوشحالی لائیں اور خوف کی فضا کو ختم کر دیں ہر شخص کے اندر بیداری ہونی  چاہیے،جان کی قدر ہونی چاہیے،احساس ذمہ داری ہونی چاہیے کیونکہ دوسری طرف دیکھنے سے بہتر ہے کہ خود ہی اپنے حصے کا دیا روشن کریں ۔کسی اور پہ بھروسہ نہ کریں ہم سارے مسلمان پاکستانی ایک دوسرے کے معاون و مددگار بن جائیں کیوں نہیں اپنی مدد آپ کرتے اور کیوں نہیں فعال ہوتے،کیوں نہیں ہمیں ان کی قیمتی جانوں کی مالوں یعنی اپنے بھائیوں کی دولت مال اور ان کی نوکریوں کا ان کے گھر والوں کا کیوں نہیں خیال ہوتا۔

خدا کے لیے اللہ تعالیٰ کی زمین پر فساد نہ کرو اللہ کے بندے بن جاؤ، ایک دوسرے کا خیال رکھو۔ اللہ تعالی کو فساد پسند نہیں ۔ کسی بھی قسم کا فساد پسند نہیں ۔دکھ دینا تو دور کی بات ہر وقت ان کے دکھ میں شریک رہو، مسلم بھائی کا نقصان میرا نقصان ہے اللہ ان کی مدد فرمائے اور مزید نقصان سے بچائے،سب پر رحم فرمائے۔ آمین

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے