آئی ایم ایف سے کیا گیا حالیہ معاہدہ

نگہت سلطانہ 

گزشتہ دنوں لاہور میں وزیر خزانہ اسحاق ڈاراوردیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ " قوم دعا کرے کہ یہ

آخری دفعہ ہوکہ پاکستان قرضہ لےرہا ہو اور اس کےبعد خدا کرے کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے "

میں سوچ رہی تھی ہمارے حکمران بلا مبالغہ قوم کو بھیڑبکریاں ہی سمجھتے ہیں۔ اس میں قصور بہرحال قوم کا بھی ہے، جب قوم مصائب پہ مصائب جھیلنے کےباوجود جھولیاں بھر بھر کرووٹ انہی کو دے گی توان حکمرانوں کا دماغ خراب ہے جو خود کو مشقت میں ڈالیں۔ آپ کی فلاح کی خاطر۔

تو بات ہو رہی تھی وزیراعظم کےدعا والے پیغام کی۔ وزیراعظم صاحب ! خاکسار کا تعلق بھیڑبکری کے خاندان سے نہیں بلکہ آدم وحوا کی اولادسے ہےاوراولادِ آدم کو عقل و شعور سے نوازا گیا۔ ہمارا یہ شعور ہی ہمیں آپ کی خدمت میں یہ عرض کرنے پرمجبور کر رہا ہے کہ دعا اس سے کی جاتی ہے جسےاپنا مشکل کشامانا جائے جس سے مدد طلب کی جائے جس سے امیدیں لگائی جائیں۔

کون نہیں جانتا آپ مشکل کشا کسےمانتے ہیں ۔ آپ کی امیدیں کہاں وابستہ ہیں ۔ آئی ایم ایف کے ساتھ  اور کہاں ۔۔۔تو خدارااتنا سمجھ لیجئے کہ سر کہیں اور جھکایا جائےاوردعائیں ایک الله سے کی جائیں۔  رازق آئی ایم ایف کو بنالیا جائے اوردعا الله سےکی جائے ۔اس  طرزعمل کو بھلا کیا کہتے ہیں؟؟

انیس سو اٹھاون میں (کہ جب پہلا قرض لیا گیا آئی ایم ایف سے) لے کراب تک  اسی طرز عمل کو پالیسی بنا رکھاہےحکمرانوں  نےاور پھر یہ کیا آپ کہہ رہے ہیں کہ "خدا کرے یہ آخری بارہوکہ پاکستان آئی ایم ایف سے قرضہ لے "

ایک موٹی عقل والابندہ بھی جانتا ہےکہ آئی ایم ایف سے قرض لینا ایک دلدل میں قدم رکھنےکے مترادف ہےاب تو قوم اس دلدل میں پوری نہ سہی آدھی  پونی تو پھنس چکی ۔ ہاں مگر ۔۔۔۔۔ آپ کو آپ کے کنبے کو وزیروں مشیروں کو کیا پروا کہ قوم پوری کی پوری دھنس چکی یا آدھی ۔ آپ کے اثاثہ جات محفوظ ہیں ۔ آپ کو حاصل مراعات میں کمی نہیں اضافہ ہی ہوتا ہے، قوم دھنسے دلدل میں۔ چاہے ڈوبے سمندرمیں ۔ قوم کو بس دعاؤں کا لالی پاپ چوسنے کے لئےدے رکھیں۔  آپ ۔۔۔۔۔۔تواب ذرا اپنی قوم کو یہاں ہم صرف ان قرضہ جات کے اثرات و نقصانات مختصراً بتائےدیتے ہیں تو میری سادہ لوح قوم ! قرضوں کےبوجھ میں بال بال پھنسی پریشان حال قوم !آئی ایم ایف کوئی انسانی ہمدردی، انسانی حقوق کی بنیاد پربنا ادارہ نہیں۔ یہ تو سرمایہ دارانہ نظام کے بڑے شعائرمیں سے ایک ہےجس کا مقصد تیسری دنیا کے ممالک کے عوام کا خون چوسنا ہے۔ یہ آئی ایم ایف یوں ہی قرض نہیں دے دیا کرتا ۔پردے کے پیچھے غیرت و حمیت کے طرح طرح کے سودے ہوتے ہیں تب کہیں جاکر قرض ملتا ہے۔ قرض بھی عوام کی فلاح وبہبود کے لئے نہیں بلکہ

حکمرانوں کی عیاشیوں کےلئےاور بین الاقوامی قرضوں کا سود ادا کرنے کےلئےآئی ایم ایف قرض دیتا رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب صورتحال یہ ہے  کہ

 آپ کے  بچوں کو معلوم ہے کیا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام کدھر گیا ؟؟؟

خود آپ کو کتنا علم ہے کہ آپ کی اپنی ملکی صنعتیں بند کیوں پڑی ہیں ؟؟؟

ہر دوسرے روز آپ سنتے ہو نجکاری نجکاری، یہ سب کیوں ہےبھلا ؟

ملک آپ کا اور اس کے اثاثے غیر ملکیوں کے پاس،اس ظلم کا سبب یہی قرضے تو ہیں،حالیہ معاہدہ جو ہوا ہے آئی ایم ایف کے ساتھ اس سے پہلے ہی عوام اور بالخصوص  نوجوان شدید مایوسی کاشکارپائے گئے ہیں۔ ملک چھوڑ کر باہر بھاگ رہےہیں۔ اب آئی ایم ایف کی نازبرداریوں کے لئے اس پریشان حال عوام پر مزید بوجھ ڈالا جائے گا۔

مہنگائی کا بوجھ

بجلی و گیس کے بلوں میں اضافے کا بوجھ

بےروزگاری کا بوجھ

ان حالات میں اگر دعائیں ہی کام آسکتیں ہیں تو وزیراعظم صاحب !آج آپ اور آپ کے اتحادی (جو سندھ کے عوام کے خون کا آخری قطرہ تک نچوڑنے کا عزم لئے مسند اقتدار پربراجمان ہیں) ڈوب چکے ہوتے ۔۔۔ گستاخی معاف ۔۔۔۔ میں نے کتنے ہی بے حال  لوگوں کو جھولیاں پھیلا پھیلا کر دعائیں مانگتے دیکھا ہے ۔

" یا الله ان حکمرانوں کو سمندر میں غرق کران سے ہمیں نجات دلا "اب آپ کی نظرمیں بھیڑ چال اس قوم کو کون سمجھائے کہ اجتماعی جرائم کی تلافی محض دعاؤں سےنہیں ہوا کرتی اس کے لئے تو قوت ایمانی کے ساتھ محنت، مشقت، اپنے وسائل پر بھروسہ کے ساتھ ٹھوس منصوبہ بندی کرنی پڑتی ہے اور جس سے دعا کر رہے ہیں سر بھی اسی کے آگے جھکانا پڑتا ہے۔  مسلمان کے لئے یہی راستہ ہے نجات کا ترقی کا خوشحالی کا۔

باقی  سب طفل  تسلیاں ہیں ۔ لالی پاپس ہیں ڈھکوسلےہیں اوربس ذہنی غلام  باری باری مسنداقتدارتک پہنچ جاتے ہیں ۔اپنے آقاوں  کے مطالبات  پورے کرنے کے لئے  عوام  سے  روٹی، پانی ،بجلی، گیس اور ہرشے چھینتے چلے جارہے ہیں  اور  اس قدر  بے حس  ہیں، ڈھیٹ  ہیں  کہ بلاجھجھک میٹھے میٹھے  لالی پاپس  عوام  کے  منہ  میں  ٹھونسے جارہے ہیں ۔

 

نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کےخیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو)

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے