
نگہت سلطانہ
سوئیڈن میں قرآن کی بےحرمتی پرتمہارادل پارہ پارہ ہوتا ہے۔ دکھی ہوتے ہو "ایمان" جوش مارتا ہے۔
درست۔۔
تمہارے یہ احساسات بالکل معقول مگر سوچو تو سہی قصور کس کا ہے؟؟؟
غیرمسلم کو ایسی جرات آخر ہوئی کیونکر؟؟ تمہارے طرز عمل نے اسے یہ جرات دلائی۔ کیسے ؟؟؟ایسے۔۔۔۔۔۔۔۔۔تم جو خود کو امت محمدیہ کہتے ہو مگر غور کرو اس عنوان کاحق کہاں تک ادا کررہے ہو؟محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمہارے لئےکس قدر اہم پیغام چھوڑ گئے کہ قرآن اور میری سنت کو مضبوطی سے تھامے رکھنا۔۔کہاں تک تھام رکھاہے قرآن کو؟؟؟تمہارا لائف اسٹائل تمہارا بزنس تمھاری ثقافت تمہارے بچے تمہاری خواتین ہرجگہ ہر کسی کے دائرہ عمل میں قرآن کاداخلہ ممنوع ہےکیونکہ تم عمل اور اصول اورحرکت اور پالیسی سے متعلقہ سب معاملات میں "زمانے" کے ساتھ چلنا چاہتے ہو۔۔۔۔تو جس قرآن کی تمہیں عملی طورضرورت نہیں غیر مسلم نے آگے بڑھ کے اپنے تئیں اسی سے اپنے معاشرے کو "پاک" کرنے کی قبیح کوشش کرڈالی (معاذاللہ معاذاللہ)۔
تم اپنی پوری پارلیمینٹ کو قرآن کے خلاف کھڑا کردیتےہوکہ نہیں چاہیےہمیں بلاسود نظام،تمہارے فنانس بلز۔ اللہ کےاحکامات کو ہضم نہیں کرسکتے۔ ملک دیوالیہ ہوگیا ۔ معیشت ڈوب گئی،غریب غربت کے سمندر میں غرق ہو رہےہیں۔ اس سودی نظام نےہرنوجوان کےسینےپر بے روز گاری کا تمغہ سجادیا۔
اب تم غیر مسلم سے کیا یہ توقع رکھتےہوکہ وہ تمہارے قرآن کےفیوض وثمرات کا علمبردار بن کےکھڑاہوگا؟؟؟ قرآن کو تم نے محض جذبات کی دنیا تک محدود رکھا تو تمہارے جذبات واحساسات کی غیروں کو کیاپڑی۔
حقیقت کی دنیا میں تمھیں قرآن گوارا نہیں اوراسی دنیا میں اسے گوارا نہیں۔انسانی زندگی کی فلاح کی ضامن اس کتاب کو کون نافذالعمل کرے، کہاں کرے کیسے کرے ۔
یہ تو ہوگا جب ہوگا۔۔۔فی الحال سوئیڈن کے ان انتہا پسندوں کی بھڑکائی اس آگ میں بھسم کرڈالو اپنی ساری منافقت ، جھونک دو اس میں اپنی ساری ذہنی مرعوبیت، اسی کی نذر کردو۔ اندر کا دیوقامت بت جس کو تم نےفکرمغرب سے تراشا ہے کیمبرج و آکسفورڈ کی تعلیم سے سینچا ہے۔۔۔۔
پھینک دو اس آگ میں یہ سب قبل اس سے کہ یہ سرد ہوجائے۔۔۔اک یہی فارمولا ہے اے نسلی مسلمان! اے قرآنی علوم سے بدگمان مسلمان! اے جدت کے زعم میں قدامت کی بیڑیوں میں جکڑے مسلمان!۔خدا کی قسم اک یہی فارمولا ہےکہ آئندہ ایسے دلخراش واقعات نہ ہوں۔


































