بچوں سے مشقت اورتشدد دونوں جرم مگر

 نگہت سلطانہ/ گجرات    

انسان کےہاتھوں کی انگلیوں پرترچھے،گول یا بیضوی شکل میں ناخن خوبصورت عطیہء خداوندی ہیں۔اب اگرانہی ناخنوں پرباریک پٹریوں جیسی کوئی

نوکیلی چیزچسپاں کردی جائے اور اسےمصنوعی ناخن کہا جائے تو اسے جدید لغت میں فیشن کہا جاتا ہے۔

بالوں کی قدرتی رنگت سے آپ مطمئن نہیں مصنوعی رنگ استعمال کرلیں مسئلہ بھی حل ہو گیااورمعاشرے میں فیشن کے سبب سر اٹھا کرجی بھی پائیں گے۔اچھا۔۔۔۔عرض کرتے چلیں ہمیں فیشن سے کوئی عداوت نہیں اپنے وقت اور حالات کے مطابق مناسب حد تک فیشن اپنانے کے ہم قائل ہیں۔

بات ہورہی تھی ناخنوں کی، ان مصنوعی ناخنوں کےکئی فائدے ہیں۔اگرتو بندہ دولت مند ہے،معاشرےمیں ایک اسٹیٹس ہےاس کا،تو یہ ناخن اس کی ایک علامت بھی ہیں علاوہ ازیں ان ناخنوں سےکچھ کٹھور بندے کئی طرح کےکام لے لیتے ہیں ،مثلاً یہ بیان ملاحظہ کیجئے " باجی کے لمبے لمبے ناخن تھے میری آنکھوں میں گھسیٹ دیتی تھی ۔۔۔"( مضروب رضوانہ)

قارئین! یہاں ان تفصیلات کا ذکر کرنےکی ضرورت نہیں کہ رضوانہ سرتا پا تشدد کانشانہ بنائی گئی تھی۔ سرکےزخم اس قدر پرانےاور گہرے تھے کہ ان میں کیڑے پڑ چکے تھے۔ چہرے پہ جب ضربیں پڑتی تھیں توچہرے کو یقیناًاپنےبازوؤں سے بچانے کی کوشش کرتی تھی۔صومیہ صاحبہ نے بازوؤں پر ہی اس قدر شدید ضربیں لگائیں کہ فریکچرہو گئے(رضوانہ تشدد کیس جولائی 2023)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس وقت ہمارا موضوع ان چند نکات کے گرد گھومتا ہے

صومیہ جیسے کردار کیسے پیدا ہوتے ہیں؟

کیا وہ اپنے بچوں کو بھی یونہی تشدد کا نشانہ بناتی تھی؟ اور صومیہ کےاپنے بچےکل کلاں کو یہ کردار نہیں اپنائیں گے کیا؟رضوانہ کے والدین کو جیسے تیسے بھی دس ہزارجو اس گھر سے مل رہے تھے جب انہیں کہہ دیا گیا "سنبھالو اپنا گند" تو وہ پیسے بھی یقیناً آنا بند ہوگئے تو کیا ہمارے حکمرانوں کو ہمارے سیاستدانوں کو باہم انتقامی کارروائیوں سے کچھ فرصت ملی کہ وہ ذرا چیک کر لیتے کہ رضوانہ کے والدین کی کیاگزر بسرہے۔

قارئین! بارہ سالہ رضوانہ کو گھرمیں ملازمہ کے طور پررکھا جج عاصم حفیظ اوراس کی بیوی صومیہ  نے۔فرض کرلیں وہ کام چورتھی، وہ سست تھی، شاید اونچا سنتی ہوگی، شاید کام خراب کر دیتی ہوگی۔  اس سب کچھ کا "علاج" کیا ہے؟؟؟

مار کٹائی؟؟ تشدد ؟؟؟ جیسا کہ رضوانہ پرکیا گیا لیکن آپ جانتےہیں کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس نہیں ہے اورآخری بھی نہیں ہے۔ آپ کہہ رہے ہیں کہ "دعا کرنی چاہئے کہ یہ ایسا واقعہ آخری ہو" تو جناب عرض یہ ہے کہ یہ جس ڈھنگ پہ معاشرہ چل نکلا ہے یہاں محض دعاؤں سے کام چل جائے تو اب تک  کچھ تو بہتری کے آثار دکھائی دیتے۔ ہم بات کر رہے تھے کہ صومیہ جیسے کردار کیسے بنتے ہیں۔ وہ کون سے عوامل ہیں جن کے سبب یہ سوچ بنتی ہے۔ہم عرض کرتے ہیں کہ دیکھیے ۔ آپ کو کبھی اس شخص سے ملاقات کا موقع ملا ہے جو اپنی شناخت کھوچکا ہو؟؟؟ اگر ایسا موقعہ ملا ہے توآپ جانتے ہوں گے کہ جو فرداپنی شناخت بھول جائےوہ ابنارمل کہلاتا ہےکوئی اپنی زبان میں پاگل کہے گاکوئی اس سےملتاجلتالقب دے گا۔اس وقت یقین کیجئے ہماراحال من حیث القوم ایسا ہے۔

ہم شاید نارمل نہیں رہے ہیں،جبھی توایسےکردارپیدا ہورہےہیں۔۔ہم من حیث القوم اپنی شناختاپنا تعارف اپنا تشخص کھوچکے،بھول گئے۔۔۔یہ تشخص کیاتھا؟،ہم  کون تھے؟ جادہ  ومنزل  کیا تھا؟ اس پرپھرکبھی کریں  گے۔۔۔فی الحال مختصر تذکرہ  ہوجائے۔ڈومیسٹک چائلڈ لیبر کا۔۔قرآن وسنت کاحوالہ سورہ  البقرہ کی  آیت نمبر286ملاحظہ کیجیے۔لایکلف اللہ نفسا الاوسعھا

حضرت علی (رض) سے مروی ایک حدیث  میں جن 3 افراد سےقلم اٹھالیے جانے کاتذکرہ  ہے،ان میں ایک  نابالغ  بچہ یعنی نابالغ  بچہ  غلطی کرے  بھی  تو ہم  اسےسزا نہیں دےسکتے۔

 نبی کریم (صلعم)  جب مدینہ تشریف لائےتو آپ(صلعم) کی خدمت  کے لیے حضرت  انس کو پیش کیا گیاوہ اس وقت نابالغ تھے۔حضرت  انس  خود  کہتے  ہیں کہ  میں  آپ(صلعم) کی  خدمت  میں  دس  سال رہا کئی کام خراب کیے۔ کتنی ہی غلطیاں کی ہوں گی مگر آپ(صلعم) نے کبھی ایک دفعہ بھی مجھے نہ ڈانٹا نہ سزادی۔آپ(صلعم نے ایک معمولی لڑکے  انس کو تعلیم  وتربیت کے  ذریعے  وہ انس(رض) بنادیا کہ  جوآج  ظلم و گمراہی کی تاریکیوں میں  روشن  ستارہ  ہے۔۔۔۔

کاش۔۔۔۔۔۔۔اے کاش پاکستان میں اسلامی حکومت ہوتی(جوکہ مقصد قیام پاکستان ہے)تونظام تعلیم محض ڈگریاں تھما کےجج عاصم حفیظ جیسے کردار نہ پیداکرتا کہ جو  یہ جانتے  ہوئے کہ  اس کی بیوی  ہسٹریا کی مریضہ  ہے،ایک  بارہ سالہ  بچی کو اس کی ملازمت میں رہنا گوارا کرتا ہے۔ ہم  عرض  کرتے چلیں  اس کیس  میں  بڑا مجرم  یہ جج  صاحب خود ہیں بلکہ اصل مجرم ہمارے حکمران ہیں  کہ  جو دستور کے درج  ذیل  آرٹیکلز کو جانتے بوجھتے نافذ نہیں کرتے ۔ 2020 میں  زہرہ کیس سامنے آیا۔ ایک معصوم بچے کوبعد ازتشدد قتل کردیاگیا جس کا جرم  تھا فریج سے کھانا نکال کرکھانا ۔2022 میں لاہور کے ایک پوش علاقے میں ایساواقعہ پیش آیا۔اب 2023 میں  رضوانہ تشددکیس سامنے آیاہے۔۔

کسی دینی مدرسےمیں استاد صاحب کی ضرب سے ہلاکت نہیں  محض معمولی سزا (گوکہ ہم اس کے بھی مخالف ہیں) کاچھوٹا سا کیس سامنے آجائے تومیڈیا اورلبرل طبقہ یوں چنگھاڑتاہے کہ الامان الحفیظ۔۔۔افسوس اس گھسے پٹےنظام تعلیم  پر ان کھوکھلی ڈگریوں  پر کوئی نہیں  بولتا کہ جن کے طفیل معاشرہ  انسان نما درندوں کا اکھاڑہ بنتاجارہاہے۔۔۔

قارئین! ہم تذکرہ کررہے تھے دستور کے کچھ آرٹیکلز کا ۔بھئی ذمے داری آپ پہ بھی عائد ہوتی ہے کہ  دستورکامطالعہ کریں اورجن کووٹ دیتے ہیں ان کے گریبان پکڑیں کہ کب نافذالعمل کروگے دستورکو؟ہم صرف توجہ دلارہےہیں کہ  آپ کم ز کم  درج ذیل آرٹیکلز پہ نگاہ ڈال لیں۔۔۔آئین کا آرٹیکل نمبر3،آرٹیکل نمبر 11،آرٹیکل نمبر 25 اورپنجاب  ڈومیسٹک ورکرزایکٹ  2019۔#

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے