دھیان کیجیے ستون گرنے نہ پائے

نگہت سلطانہ

ستون کے بغیر ایک  عمارت کھڑی نہیں ہوتی بھلا معاشرے کیسے کھڑے ہو سکتے ہیں؟

ستون کی مانند ہمارے معاشرے کی  کچھ اقدار و روایات  ہوا کرتی تھیں۔ہمارے بڑے صرف  اولاد کے پیٹ کو روٹی سے بھر دینے ہی کو اپنا فرض نہیں سمجھتے تھےبلکہ وہ اولاد کے دل اور نگاہ کو پاک رکھنے کی بھی بھرپور کوشش کرتے تھے۔۔ کہا کرتے تھے  تماشا بنو نہ تماش بین۔۔۔ بچے بچیاں جب گھر سے نکلتے تھے تو باوقار لباس کے ساتھ قلب و نگاہ کی حیا کے ساتھ ۔۔۔  وہ مضبوط کردار کے ساتھ معاشرے کی تعمیر اور اقدار کی منتقلی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا کرتے تھے۔ یوں کوئی انہیں اپنے غلط مقاصد کے لیے استعمال نہیں کر سکتا تھا۔۔

لیکن آہ ۔۔۔۔

سرمایہ دارانہ نظام نے جب پر پرزے نکالے تو پھر اسے ہر ملک میں ہر معاشرے میں اپنے پنجے گاڑنے تھے۔ اس نظام نے۔اربابِ اختیار کو اپنا ہم نوا بنایا۔سرمائے کی ہڈی کو اتنا بڑا کر کے انہیں دکھایا کہ وہ لالچی کتے کی طرح اس کے پیچھے پیچھے ہو لیے۔  ہماری خوبصورت روایات و اقدار اس سب کچھ کے آگے بہت بڑی رکاوٹ تھیں۔لہذا ان  کا گلا گھونٹنے کے لیے اسی معاشرے میں سے باصلاحیت افراد کو خریدا گیا۔ وہ احمق اپنے ہی معاشرے کے ستونوں کو ڈھانے  پہ آمادہ ہو گئے۔سب سے پہلے حیا کا جنازہ نکالنے کی ٹھانی گئی۔۔۔

وہ جو پاک دل  و پاک نگاہ تھی سرمایہ دار نے اس کے گھر کو چن لیا۔۔۔۔۔۔۔ ایک دن  اس کے قدم فلم اسٹوڈیو کی طرف اٹھ گئے۔آرٹ کی خدمت اس کا مقصدِ زندگی ٹھہرا۔۔ وہ  اب  آرٹسٹ تھی۔۔۔ دراصل تماشا تھی اور قوم تماش بین۔دن کی روشنی میں قوم کے لیے رقص کرتی تھی ،رات کے اندھیرے میں سرمایہ دار کے اشاروں پہ ناچتی تھی ۔منشیات فروشی اور حرام خوری کے سارے منصوبے بھی تو سرمایہ دار ہمیشہ  رات کے وقت ہی  ترتیب دیا کرتے ہیں۔۔۔۔

پھر یہ ہوا کہ وہ آرٹسٹ مر گئی۔اربابِ اختیار نے کہا آرٹسٹ مرتے نہیں زندہ رہتے ہیں۔

سو وہ آرٹسٹ آج زندہ ہے۔۔ کہیں تو ٹک ٹاکر کی شکل میں جو اپنے قیمتی وقت کو اوٹ پٹانگ حرکتوں میں گنوا رہے ہیں، محض فالورز کے چکر میں۔۔ کہیں اس بوڑھی رقاصہ  کی شکل میں جو عورت نما مرد کو ساتھ لے کر نکاح جیسے مقدس رشتے کو متنازعہ بنانے چلی ہے ۔۔۔۔

آرٹسٹ کا فن جب عشقیہ گانوں، فلموں، ڈراموں کے ذریعے ہر خاص و عام کے کانوں میں رس گھولنے لگا تو 'محبت' کا ایسا نشہ روح میں سرایت کر گیا کہ مائیں اپنی 'محبت' کی خاطر اپنے ہی بچوں کو ذبح کرنے لگ گئیں ۔۔۔۔اور ۔۔۔ یہ محترمہ بڑے اعتماد کے ساتھ پولیس والوں کے ہمراہ چلی آرہی ہیں۔  ۔وقار، تہذیب اور حیا کو وہ اپنی ذات سے دور کہیں دفن کر آئی ہیں ۔۔۔۔یہ گیٹ اپ محترمہ کا اس لیے ہے کہ وہ آزاد ہیں بہت سارے 'حقوق' ان کو مل چکے ہیں اور زندگی کا وہ نظریہ کہ جیو جیسے چاہو ۔۔۔. ہر انسان کو جو پسند ہے وہ کرنے کا وہ حق رکھتا ہے۔۔۔۔ یہی تو اپنایا محترمہ نے۔

تو یہاں ایک سوال ہے۔۔

ڈرگ ڈیلر کے طور پہ کام کرنا کیا اس کا  انسانی حق نہیں تھا؟بھئی اس کا دل چاہا تو اس نے اس کام میں ہاتھ ڈالا ۔ آج کیوں اسے حراست میں لیا گیا؟؟

منشیات فروشی کے دھندے کو اس نے پسند کیا تو آپ کون ہوتے ہیں اسے قانون کے کٹہرے میں لانے والے۔۔۔۔؟؟

ردائے حیا کو پرے پھینک کر بے باکی اور آزادی کے جس سفر پہ اس نے پہلا قدم رکھا، اسی سفر میں وہ اس دھندے میں ملوث ہوئی تو پھر اب اسے کیوں گرفتار کیا جا رہا ہے؟

ہم جانتے ہیں لبرل دوستوں کے پاس ہمارے سوالوں کا کوئی جواب نہیں ہے۔۔۔

 اب ہر روز نئے انکشافات ہو رہے ہیں، جو کہ بڑے خوفناک ہیں اس کا نیٹ ورک بہت بڑا نیٹ ورک ہے ، کئی قومی اور بین الاقوامی شخصیات اس کے ساتھ ہیں۔یہ ڈرگ کوئین لاکھوں دلوں کی کوئین ہے۔۔۔۔

اعتراف کیجیے ناں کہ پنکی عرف انمول نے با اختیار ہونے کا حق ادا کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہمارا روئے سخن اب سنجیدہ فکر عاقبت اندیش لوگوں کی جانب ہے۔۔۔

فیمینزم۔۔۔۔۔

آزادی نسواں ۔۔۔۔

صنفی مساوات۔۔۔۔

ایل جی بی ٹی کیو پلس۔۔۔۔

حالات بتا رہے ہیں ان نعروں کی کوکھ سے  بے حیائی ہی جنم لیتی ہے۔

دنیا کے سب سے سچے انسان نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا "جب تمہارے اندر حیا نہ رہے تو جو چاہے کرو ۔۔۔"سو بے حیائی کی کوکھ سے ظلم، سنگدلی بغاوت اور انسانیت دشمنی  ہی جنم لیتی ہے۔۔یہ ناسور معاشرے کے ستونوں کو کھا جاتے ہیں گھن کی طرح۔۔۔

 

 

 

تو پھر آپ ہمت کیجئے۔ہمارے بڑے اولاد کی تربیت کو فرض اولین سمجھتے تھے ائیے ہم بھی ایک کام کریں روزانہ کی اپنی مصروفیات میں سے کچھ وقت نکالیے اور اپنے خاندان کے ساتھ قرآن اور تاریخ کا مطالعہ کیجئے۔۔۔۔

۔۔۔۔کم از کم سورۃ البقرہ اور سورۃ الاحزاب اور سورہ الحجرات سورہ النساء سورۃ النور پہ تحقیقی مطالعہ کیجئے۔

 

۔۔۔۔۔قرآن کا جتنا مطالعہ کیا ہے اس سے اخذ کردہ نکات کی بنیاد پر اپنے خاندان اور اپنے گھر کے نظام کو ترتیب دیجئے۔

۔۔۔۔۔۔، درج ذیل کتب کو اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر اجتماعی مطالعہ کیجئے۔

کتب یہ ہیں۔۔

محسنِ انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم۔  از نعیم صدیقی

پردہ۔ از سید مودودی رحمت اللہ علیہ

تنقیحات حضرت سید مودودی رحمت اللہ علیہ

آدابِ زندگی از مولانا محمد یوسف اصلاحی

 

یاد رکھیے! صرف کڑھنا یا نفرت کرنا یا حقارت سے دیکھنا ٫ ناپسند کرنا ناگواری کا اظہار کرنا کافی نہیں ہے ۔

 پکا ارادہ باندھ لیجئے اور کمر بستہ ہو جائیے معاشرے کی تعمیر نو کے لیے۔

بچا لیجیے معاشرے کو تباہی سےخدارا۔۔۔۔

فکر کیجیے ان ستونوں کی٫ خدانخواستہ یہ زمیں بوس ہوگئے تو ہمارے پاس خوفناک پچھتاوے کے سوا کچھ نہ ہوگا.

۔۔۔اگر ہے جذبہء تعمیر زندہ

تو پھر کس چیز کی ہم میں کمی ہے۔۔

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے