ڈومیسائل اور حکومت سندھ

احسن اختر

سندھ حکومت نے کالجز میں داخلے کے لیے ڈومیسائل کی شرط کی پابندی لگائی ہے!نا اہل اورناکارہ حکومت کی اس ناروا پابندی کا دوسرا سال ہے

ڈومیسائل پاکستان بننے کے تین سال بعد 1951 میں اس لئیے متعارف کرایا گیا کہ پاکستان ایک نیا ملک بنا تھا اور ہندوستان سے لوگ ہجرت کر کےآ رہے تھے ، سرکاری نوکریاں ان افراد کو ملیں جو اس ملک کے باقاعدہ شہری ہوں لہذا اس کی ضرورت پیش آ ئی !ڈومیسائل اس بات کی یقین دہانی کے لئیے تھا کہ آ پ اس ہندوستان سے کب ہجرت کر کے آ ئے، اب آ پ مستقل پاکستان میں فلاں جگہ رہائش پذیر ہیں!ڈومیسائل بنوانے کے لئیے درخواست گزار کو ہر وہ معلومات فراہم کرنا ہوتی ہے جو اس نے پہلے ہی شناختی کارڈ کے حصول کے لئیے گورنمنٹ کے ادارے نادرا کو دی ہوئی ہے!اب نادرا کے پاس ملک میں موجود تمام افراد کا ڈیٹا موجود ہے.

پاکستان کے تمام شہریوں کو ایک 13 ہندسی نمبر الاٹ کیا گیا ہےاس کا ہر حصہ ایک ترتیب سے فرد کی معلومات فراہم کرتا ہے، اس کے پہلے5 ہندسے فرد کے رہائشی علاقے کی نشاندھی کرتے ہیں ، ان میں پہلا ہندسہ صوبہ، دوسرا ہندسہ ڈویژن، تیسرا حصہ ضلع ، چوتھا ہندسہ تحصیل ، پانچواں ہندسہ یونین کونسل کو ظاہر کرتا ہے!باقی ہندسوں سے اس کی جنس کہ وہ عورت ہے یا مرد اس کی نشاندھی ہوتی ہے، ہر شناختی کارڈ پر مستقل و موجودگی پتہ درج ہوتا ہے!اب میٹرک کے بچوں کو جمہوریت کی دعوے دار پارٹی مجبور کرتی ہے کہ وہ حلف نامی بھریں، کہ" وہ سیاست میں حصہ نہ لیں گے" "خود اس جماعت کا طلبہ ونگ کام کر رہا ہوتا ہے"صوبہ سندھ میں اسمبلی نے منظورہ دی کہ طلبہ الیکشن کروائے جائیں ، اور حلف نامہ کی پابندی بھی کرائی جاتی ہے.اب ڈومیسائل کی پابندی عائد کی گئی ہے۔میرا پچھلے سال کراچی جنوبی کے ڈی سی آ فس جانا ہوا!صبح دس سے گیارہ پینتیس ٹوکن ایشو کئیے گئے!ہمارا نمبر 32 تھا!ہم نمبر لے کر انتظار میں بیٹھ گئے، اور چار بجے تک۔ بیٹھے رہے!

ٹوکن 35 ایشو ہوئے، کم از کم 100 لوگ بغیر نمبر چلے گئے ، پتہ یہ چلا کہ کوئی فلاں افسر اور کوئی فلاں پارٹی کے لوگ ہیں!خیر چار بجے نمبر آ نے پر ہماری باری آئی تو انکشاف ہوا کہ یہ ڈومیسائل یہاں نہیں بنے گا!ہمارے شناختی کارڈ پر ڈیفینس ویو ضلع جنوبی کا ہی پتہ تھا ، لیکن بے نظیر سندھ حکومت نے دوسال پیشتر ڈیفینس ویو اور جونیجو ٹاؤن کو کورنگی میں شفٹ کر دیا تھا، لہذا وہی فلمی ڈائیلاگ یاد آ گیا!" یہ شادی نہیں ہو سکتی"اگلے دن ہم یہ سمجھ کے کہ سرکاری دفاتر کا وقت 9 بجے ہوتا ہے ڈی سی آ فس کورنگی زمان ٹاؤن پہنچ گئے!دفتر میں داخل ہوئے تو نہ بندہ نہ بندے کی زات !صاحب لوگ دس گیارہ پر ہی آ تے ہیں.پتہ کرنے پہ انکشاف ہوا کہ جنوبی میں کچھ اور دستور تھا اور یہاں کچھ اور دستور ہے.یہاں پہلے فائیل بنے گی.وہ کہاں بنے گی؟ہمارے پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کے لئیے ایجنٹ دکانیں کھولے بیٹھے ہیں.ہم وہاں پہنچے اور کام با آ سانی " بل رقم" ہو گیا۔

یہ ہی ڈومیسائل کی اصلیت ہے، ہماری سندھ گورنمنٹ قانون ہی ایسے بناتی ہے جس سے خصوصاً شہری علاقوں کے نوجوان پریشان ہوں، حلف نامے اور ڈومیسائل پر دو سرکاری افسران کے دستخط ضروری کئیے گئے ہیں۔کوئی کچھ بھی سمجھے یہی حقیقت ہے۔آ ج سے کچھ سالوں پہلے کچھ نہ کچھ سرکاری افسران اکیس گریڈ کے شہری علاقوں سے تعلق رکھتے تھے لیکن اب کافی عرصہ سے ایک مخصوص قومیت کے ہی لوگ پوسٹوں پر ہیں۔عمومی طور پر یہ لوگ سیاسی وابستگی کی بنیاد پر ہی ان سیٹوں پر ہیں!اندرون سندھ تعلیمی معیار سب کے سامنے ہے!جہاں میٹرک کے امتحانات میں کھلے عام نقل ہوتی ہے وہاں کے پڑھے ہوئے لوگ اب افسران لگ گئے ہیں۔

جب میں حلف نامے کے لئیے اپنے محلے کے سرکاری اسکول پہنچا تو "سائیں نے دستخط کرنے سے انکار کردیا!میرے اصرار پر فرمانے لگے کہ ہم کو آ پ کا کیا معلوم کہ آ پ سیاست میں حصہ لیں گے یا نہیں!میں دوسرے اسکول پہنچا تو انکشاف ہوا کہ پرنسپل موجود نہیں۔میں تیسرے اسکول پہنچا تو وہاں گیٹ بند تھا، کھٹکھٹانے پر چپڑاسی آ یا وہ بھی سائیں تھا اس نے بھی ہمیں بھگا دیا!ہم کینٹ پبلک اسکول کراچی کینٹ کے پڑھے ہوئے تھے ہم نے سوچا ہمارا یہ کام وہاں ہو جائے گا ، وہاں پہنچے تو ہمارے اسکول کے پرنسپل بھی موجود نہ تھے، وائس پرنسپل تک پہنچ ہونے نہ دی گئی۔کینٹ پبلک کے ساتھ ایک اور اسکول اے بی سینیا اسکول بنا ہے وہاں سے بھی انکار ہوا۔ہم نے پھر " قائد اعظم" کی مدد لی اور ملکی معیشت کو ترقی دینے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہوئے اپنا کام( کیسے بھی) کرا لیا۔یہ نارو ڈومیسائل کی پابندی پنجاب میں ختم کر دی گئی ہے،لیکن صوبہ سندھ میں اس پر اصرار صرف اور صرف لسانیت اور تعصب کو فروغ دینے کی پالیسی ہی نظر آ تا ہے۔ کیونکہ بلوچستان، پختونخوا اور کشمیر میں ڈومیسائل، صرف سیدھا سادا ڈومیسائل ہوتا ہے لیکن سندھ کے ڈومیسائل میں دیہی اور شہری سندھ کی قدغن لگ جاتی ہے اور سیدھا سادھا ڈومیسائل، چالاک اور شرارتی ڈومیسائل بن جاتا ہے۔اس چالاک پریشان کن ڈومیسائل بنانے کے لئے کتنی قطاروں میں شہری سندھ کے نوجوان لگتے ہیں اور پھر کافی وقت خرچ ہونے کے بعد ڈرائونگ لائسنس کی طرح ان پر اعتراض لگا کر فائیل واپس کر دی جاتی ہے، پھر سائیں کے ایجنٹ سے مک مکا کر کے " قائد اعظم" کی مدد سے ہی ڈومیسائل بنا کر کالج میں جمع کرایا جاتا ہے!ان حالات میں ہم یہی کہ سکتے ہیں" انجام گلستاں کیا ہوگا؟"

ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں (ادارہ رنگ نو )

شہر شہر کی خبریں

الخدمت کراچی کے تحت عید الفطر کویکجہتی فلسطین کے طور پرمنایا گیا

  کراچی (نمائندہ رنگ نو )الخدمت کراچی کےتحت عید الفطر کو یکجہتی فلسطین کے طور پر منایا گیا ۔ عید کے دن کا آغاز خصوصی دعاؤں سے کیا گیا ،الخدمت کے تمام ضلعی

... مزید پڑھیے

صاحبزادہ ولید رضا شہیدی کی جانب سےسالانہ عید ملن تقریب کا انعقاد

کراچی(نمائندہ رنگ نو) طلباء اسلام کراچی کےسرپرست اعلیٰ صاحبزادہ محمد ولید رضا شہیدی کی جانب سےعید ملن  تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں پاکستان مسلم لیگ

... مزید پڑھیے

رنگ نوکےقارئین وناظرین کوعید مبارک،مظلوم فلسطینیوں کو دعاؤں میں یاد رکھنےکی اپیل

کراچی ( نمائندہ رنگ نو) اردو کی مقبول ویب سائٹ ”رنگ نو ڈاکام “اوررنگ نو چینل کی انتظامیہ نےپاکستان میں اور پاکستان سے باہرموجود اپنے تمام قائین وناظرین ،اپنے تمام

... مزید پڑھیے

تعلیم

جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل )ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے میٹرک بورڈ میں تمام سالانہ امتحانی فارم 2024جمع

... مزید پڑھیے

بی اے،بی کام ریگولروپرائیویٹ کے سالانہ امتحانات 23 اپریلسے شروع ہوں گے (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک )ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید شاہد ظہیر زیدی کے مطابق بی اے ،بی کام ریگولروپرائیوٹ اور بی ایس سی (پاس) سال اول ودوئم سالانہ امتحانات برائے

... مزید پڑھیے

اے ڈی ایس سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک ) ناظم امتحانات جامعہ کراچی نےکہا ہے کہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن سائنس(اے ڈی ایس) سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا

... مزید پڑھیے

کھیل

سندھ گیمز کیلئے تائیکوانڈو کراچی کی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

کراچی( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک)تائیکوانڈو کراچی نے خان لیاقت علی خان اسپورٹس کمپلیکس میں 18 ویں سندھ گیمز 2024 کے لیے تائیکوانڈو

... مزید پڑھیے

ہمدرد پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ، مارکیٹنگ ڈویژن کی ٹیم ٹائیگرزکی فتح

کراچی (نمائندہ رنگ نو )بانی ہمدرد پاکستان اور ملک وقوم کے ممتاز سماجی رہنما اور مدبرشہید حکیم محمد سعیدکے یوم ولادت ۹جنوری کی

... مزید پڑھیے

قومی کرکٹ ٹیم ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال میچ کھیلے گی

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر میں آسٹریلیا کیے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال

... مزید پڑھیے

تجارت

حکومت نے لٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی بھی مہنگی کرنے کا اعلان کردیا

اسلا م آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

... مزید پڑھیے

کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے ایک مرتبہ پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ

... مزید پڑھیے

نئے سال میں بھی سکھ کا سانس نہیں ملے گا ،عوام پرگیس بم گرانے کی تیار ی

اسلام آبا د(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )نگران حکومت نے نئے سال میں بھی غریب عوام کو سکھ کا سانس نہ لینے کاعندیہ دے دیا ہے ۔2024 کے

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

غزہ کے پونے چھ لاکھ فلسطینیوں سے قحط محض ایک قدم دور ہے:اقوام متحدہ

نیویارک(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے غزہ

... مزید پڑھیے

بھارت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر پابندی میں5سال کی توسیع کر دی

نئی دہلی(ویب ڈیسک )نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندوتوا حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی

... مزید پڑھیے

یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست پر سماعت مئی تک ملتوی

نئی دہلی ( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل) دہلی ہائی کورٹ نے آج جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سزائے موت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

شادی کے بعد شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی،اداکارہ مہوش حیات

لاہور (شوبز ڈیسک ) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ فی الحال شادی کیلئے تیار نہیں لیکن جب بھی شادی کریں گی تو شوبز سے عارضی طور پر دوری اختیار کرلیں گی۔

... مزید پڑھیے

مریم نواز اور کلثوم نواز کے کپڑے سلائی کرتی تھی:اداکارہ صبا فیصل کا انکشاف

لاہور (شوبز ڈیسک ) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اپنی کپڑے کی فیکٹری تھی اور وہ سابقہ خاتون اول بیگم کلثوم نواز اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے

... مزید پڑھیے

مرد کو خاندانی دباﺅ میں آکر بیوی اور بچوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے،: اداکارہ نشو

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہری دور کی سٹار اداکارہ نشو نے کہا ہے کہ مرد کو خاندانی دباﺅ میں آکر بیوی اور بچوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔اب حال ہی میں

... مزید پڑھیے

دسترخوان

رمضان میں کھائیں پئیں مگراحتیاط سے

قرۃ العین صدیقی

رمضان اللہ تبارک وتعالیٰ کا مہینہ ہےیہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔رمضان المبارک میں مسلمان اللہ کی بندگی اختیارکرتے ہیں،رحمت

... مزید پڑھیے

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

بلاگ

میں ایک زندہ لاش (بلاک)

 حکیم سید صابرعلی شاہ

میں ایک زندہ لاش۔۔۔۔۔۔ کربلائے غزہ کے تناظر میں عالم اسلام کا نوحہ۔۔۔۔۔۔بچپن سے لے کر آج تک جب بھی سانحہ کربلا کا مطالعہ کرتا ہوں یا طلبہ کو ان کے

... مزید پڑھیے

اظہارمحبت اور رب کی تسلی (عریشہ اقبال )

عریشہ اقبال

 کتاب" خدا تک کا سفر "میں موجود اقتباس کو پڑھ کر گویا تذکیر کا سنہرا موقع مل گیا ۔۔۔۔۔۔

... مزید پڑھیے

عہد حاضر میں ماؤں کی ذمہ داری (روزینہ خورشید)

روزینہ خورشید

بچے قدرت کاانمول تحفہ ہیں بہت معصوم،سادہ اور موم کی طرح نازک انہیں جس سانچے میں چاہے ڈھالا جا سکتا ہے۔ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے ۔

... مزید پڑھیے